کراچی:

ملیر کے علاقے کالا بورڈ کے قریب گزشتہ اتوار کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اینکر اور صحافی امیتاز میر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔

اینکر اور صحافی امتیاز میر ملیر کالا بورڈ کے قریب گزشتہ اتوار کو فائرنگ سے زخمی ہوگئے اور انہیں طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ ایک ہفتہ زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔

پولیس نے حملے کا مقدمہ سعود آباد تھانے میں درج کیا تاہم اب تک کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

اہل خانہ نے بتایا کہ امتیاز میر کی تدفین کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھونے سینئر اینکر پرسن امتیاز میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیےصبر کی دعا کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امتیاز میر

پڑھیں:

کراچی: جناح اسپتال کے قریب فائرنگ، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

جناح اسپتال کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولیوں کی زد میں آکر ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت رزاق کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 50 سالہ  فہمیدہ زوجہ ظفر اقبال کے نام سے ہوئی، جو اپنی زیر علاج بیٹی کی عیادت کے لیے جناح اسپتال آئی تھیں۔

واقعے کے وقت وہ جناح اسپتال کی دوسری منزل پر واقعے گائنی وارڈ کے باہر چہل قدمی کر رہی تھیں کہ اچانک نامعلوم سمت سے آنے والی گولی ان کے سینے میں جا لگی، جسکے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوئی اور جناح اسپتال کے ہی ایمرجنسی وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گئیں۔

ایس ایچ او تھانہ صدر نے بتایا کہ اسپتال کے باہر دو مسلح افراد آپس میں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہورہے تھے، اسی دوران ایک گولی خاتون کو لگی جبکہ دوسرا مزدور رزاق بھی زخموں کا شکار ہوگیا۔ جو واقعے کے وقت چائے پینے ہوٹل کی طرف جا رہا تھا۔

جاں بحق خاتون کے داماد رب نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ ملیر 15 کے علاقے الابراہیم سوسائٹی فیز 2  کی رہائشی تھیں جن کا آبائی تعلق رحیم یار خان سے تھا۔

متوفیہ اپنی بیٹی کی عیادت کے لیے آئی تھیں، فہمیدہ نے گزشتہ روز ہی بیٹی کو گائنی وارڈ میں داخل کیا تھا، رشتے دار خدا بخش نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ فہمیدہ جلد عمرے پر جانے والی تھیں لیکن قسمت نے انہیں مہلت نہ دی۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ نہایت افسوسناک واقعہ ہے، سمجھ نہیں آتا شکوہ کس سے کریں۔ پولیس نے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ جناح اسپتال کے باہر سے خول کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: جناح اسپتال کے قریب فائرنگ، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی
  • کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ اور کلہاڑی وار سے تین افراد زخمی
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 2 زخمی
  • کراچی: جھگڑے کے دوران فائرنگ سے بہن اور بھائی زخمی
  • کراچی، زمین کا ٹکڑا 2 انسانی جانیں نگل گیا
  • کراچی؛ پلاٹس کے تنازع پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق
  • راولپنڈی؛ بھتیجے کے قاتلوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، انسپکٹر اور اہلکار زخمی
  • کراچی: بھتہ خور پھرسراٹھانےلگے، ملزمان کی بھتےکی پرچی دینےکےبعدفائرنگ، زیرتعمیرعمارت کاچوکیدار زخمی
  • فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی