ٹرمپ کا یوٹرن: مودی پر تنقید کے بعد انہیں دوست قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر گزشتہ کئی ماہ سے کی جانے والی سخت تنقید کے باوجود اچانک انہیں اپنا دوست قرار دے دیا۔
صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مودی ہمیشہ میرے دوست رہیں گے، بھارت اور امریکا کا ایک خاص رشتہ ہے، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، ان کے اس بیان نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر کے بیان کا فوری خیر مقدم کیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے مثبت رویے اور تعلقات کے دوستانہ اظہار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،بھارت اور امریکا کے درمیان ایک ایسی اسٹریٹجک شراکت داری موجود ہے جو مستقبل کی طرف دیکھنے والی اور انتہائی مثبت ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ چند ماہ میں امریکا اور بھارت کے تعلقات میں نمایاں کشیدگی دیکھنے کو ملی تھی۔ امریکا نے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا جس کے نتیجے میں تجارتی تعلقات پر منفی اثر پڑا۔ اس کے ساتھ ساتھ صدر ٹرمپ نے بھارت پر روس سے سستا تیل خریدنے کا الزام لگایا اور نئی دہلی کے ساتھ تجارتی ڈیل فائنل نہ ہونے پر اپنا مجوزہ دورہ بھارت بھی منسوخ کر دیا تھا۔
اس دوران صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں بھارتی وزیراعظم مودی، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ ایک ساتھ نظر آ رہے تھے۔ اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ “ایسا لگتا ہے بھارت اور روس چین کے قریب جا رہے ہیں۔” اس بیان کو امریکا اور بھارت کے تعلقات میں بڑھتی سردمہری کا عندیہ قرار دیا گیا تھا۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سات برس بعد شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں شرکت کی۔ ماہرین کے مطابق اس دورے کو بھارت اور چین کے تعلقات میں نرمی کی ایک کوشش سمجھا جا رہا ہے۔
خیال رہےکہ امریکا اور بھارت دونوں ہی خطے میں چین کے بڑھتے اثرورسوخ سے پریشان ہیں، اسی لیے اختلافات کے باوجود تعلقات کو مستحکم رکھنا دونوں ممالک کی ضرورت ہے تاہم تجارتی تنازعات، روس کے ساتھ تعلقات اور خطے کی جغرافیائی سیاست دونوں ممالک کے تعلقات میں مسلسل دباؤ کا باعث بنی ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: بھارتی وزیراعظم کے تعلقات میں بھارت اور
پڑھیں:
’’یہ دوغلا پن نہیں تو اور کیا ہے؟‘‘ رویش کمار نے ارنب گوسوامی کا پردہ چاک کر دیا
نئی دہلی: بھارتی صحافی رویش کمار نے معروف ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’دوغلا‘‘ قرار دے دیا۔
رویش کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ ارنب گوسوامی دہرا معیار اپناتے ہیں، وہ مودی سرکار کا پروپیگنڈا پھیلاتے ہیں لیکن حکومت پر تنقید کرنے کی جرات نہیں کرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ اینکر نے پاکستان کے خلاف سابق کرکٹرز کو اکسایا اور ان پر ایسے برسے جیسے آسمان گرنے والا ہو، مگر مودی حکومت کے حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کی۔
رویش کمار نے سوال اٹھایا کہ ’’اگر یہ دوغلا پن نہیں تو اور کیا ہے؟‘‘