data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: ریکارڈ توڑنے کے شوقین امریکی شہری ڈیوڈ رش نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا۔

انہوں نے اپنے ساتھی جونتھن ’ہالی ووڈ‘ ہینن کے ساتھ مل کر 30 سیکنڈ میں 426 فِسٹ بمپس کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ واپس اپنے نام کر لیا۔

ڈیوڈ رش جو پہلے ہی درجنوں عالمی ریکارڈز کے مالک ہیں، نے یہ کارنامہ اپنے مخصوص تیز ردِعمل اور ہم آہنگی سے انجام دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ریکارڈ انہوں نے چند ماہ قبل ہی کھو دیا تھا، جب جوڑی نکول ڈی بونِس اور ایرک کار نے 30 سیکنڈ میں 406 فِسٹ بمپس کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اس سے پہلے ڈیوڈ رش نے مشہور ٹی وی اسٹار ہاوِی مینڈل کے ساتھ 380 فِسٹ بمپس کر کے پہلا ریکارڈ بنایا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے یوٹیوبر ڈاکٹر مائیک کے ساتھ 398 فِسٹ بمپس مکمل کرتے ہوئے اپنے ہی ریکارڈ کو توڑا، تاہم 406 بمپس کے ساتھ ان کا ریکارڈ عارضی طور پر ختم ہو گیا تھا ، جو اب دوبارہ شاندار انداز میں بحال ہو چکا ہے۔

گینیز حکام کے مطابق اس ریکارڈ کے لیے دونوں شریک افراد کے درمیان نہ صرف غیر معمولی رفتار بلکہ مکمل ہم آہنگی بھی ضروری تھی۔ کسی بھی فِسٹ بمپ میں اگر ہاتھ واضح طور پر نہ ٹکراتے تو وہ شمار نہیں کیا جاتا۔

ریکارڈ کے بعد ڈیوڈ رش نے مسکراتے ہوئے کہا کہ  یہ صرف ایک تفریحی چیلنج نہیں، بلکہ تیزی اور ٹیم ورک کا مظاہرہ بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا مقصد ہمیشہ یہ رہا ہے کہ دنیا بھر کے لوگوں کو مثبت جذبے اور تخلیقی چیلنجز سے متاثر کیا جائے۔

یاد رہے کہ ڈیوڈ رش اس وقت 250 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈز کے حامل ہیں اور انہوں نے تعلیم، ٹیکنالوجی اور انسان کی ذہنی صلاحیتوں سے متعلق کئی منفرد کارنامے انجام دیے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کے ساتھ ڈیوڈ رش

پڑھیں:

سندھ کا مقابلہ دنیا سے ہے، کسی شہر یا صوبے سے نہیں، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کا مقابلہ پاکستان کے کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی کی ترقیاتی پالیسیوں کا دائرہ اب عالمی معیار تک پہنچ چکا ہے، اور یہی پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔
تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ تاریخ میں وہی لوگ زندہ رہتے ہیں جو لکھتے ہیں، اور بینظیر بھٹو بھی انہی میں شامل تھیں جنہوں نے اپنی زندگی میں دو سے زائد کتابیں تحریر کیں۔ انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو بھی تاکید کی کہ وہ اپنے تجربات اور خدمات کو تحریری شکل دیں تاکہ آئندہ نسلوں کے لیے یہ رہنمائی کا ذریعہ بنے۔
انہوں نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں خیرپور میں جو اسپیشل اکنامک زون قائم کیا گیا، اسے دنیا کے معروف جریدے فنانشل ٹائمز نے بہترین اکنامک زون قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ کامیابی اس وژن کی عکاسی کرتی ہے جو پیپلزپارٹی ہمیشہ سے لے کر چلتی آئی ہے۔
بلاول بھٹوزرداری نے اس موقع پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے ماڈل کا بھی ذکر کیا، جو سب سے پہلے شہید بینظیر بھٹو نے 1993 میں پارٹی کے منشور میں متعارف کروایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آج دنیا اس ماڈل کو تسلیم کرتی ہے اور اس حوالے سے سندھ عالمی رینکنگ میں ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے زور دے کر کہا کہ ہمیں آپس میں مقابلہ بازی یا تقسیم کی بجائے، ایک قوم کی حیثیت سے دنیا کے سامنے آنا چاہیے۔ “اگر پاکستان کا کوئی بھی خطہ ترقی کرتا ہے تو یہ ہم سب کی کامیابی ہے، اور ہمیں ایک دوسرے کے کاموں پر فخر کرنا چاہیے۔”
انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی افادیت پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کے مطابق یہ پروگرام دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے، اور بطور وزیر خارجہ جب وہ مختلف ممالک کے دورے پر تھے، تو کئی ممالک نے ان سے کہا کہ وہ اس پروگرام کو اپنے ہاں نافذ کرنا چاہتے ہیں۔
بلاول نے واضح کیا کہ یہ پروگرام صرف امداد نہیں بلکہ غریب طبقے کی فلاح کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ کورونا وبا کے دوران، جب عمران خان وزیراعظم تھے، تو انہوں نے اسی پروگرام کو “احساس پروگرام” کے نام سے جاری رکھا اور اسی ذریعے سے امداد پہنچائی گئی۔
انہوں نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کا بھی ذکر کیا، جب سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب شدید متاثر ہوئے تھے، اور اس وقت وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرین کی مالی مدد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سہارا لیا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ کا مقابلہ دنیا سے ہے، کسی شہر یا صوبے سے نہیں، بلاول بھٹو زرداری
  • بی آئی ایس پی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، آپس کی تقسیم کے بجائے دنیا سے مقابلہ کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
  • آپ پوری دنیا سے نہیں لڑ سکتے!
  • امریکی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ٹیرف ڈیل عمل میں آئی، وزیر خزانہ
  • امریکی صدر ٹرمپ کی 100 فیصد ٹیرف دھمکیوں پر چین کا سخت ردعمل
  • کم وقت میں زیادہ فسٹ بمپ کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
  • پاکستان تیسری عالمی جنگ لڑ رہا ہے
  • کیا افغان حکومت کو نظر نہیں آرہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے ؟ تجزیہ کار عثمان شامی 
  • کس سے کہاں غلطی ہو رہی ہے؟