ہم افغانستان کے ساتھ معاملات طے کیے بغیر نہیں رہ سکتے: سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مسائل حل کیے بغیر ہم مستقل امن قائم نہیں رکھ سکتے اور جب تک باہمی بات چیت نہیں ہوگی امن ممکن نہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن امید کرتی تھی کہ ہماری پارٹی میں تقسیم پیدا کر دے گی، مگر یہ کوشش ناکام ثابت ہوئی؛ اپوزیشن غیر سنجیدہ بیانات دے رہی ہے اور جمہوری عمل آگے بڑھ چکا ہے۔
سلمان اکرم نے حلف روکنے کو غیر جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج نہ بھی ہوا تو کل ہو جائے گا، سہیل آفریدی پہلے وزیر رہے ہیں اور ان کے اردگرد تجربہ کار ٹیم موجود ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بلاول بھٹو بھی ماضی میں اسی نوعیت کے تجربات میں رہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ افغانستان کی طرف سے حملہ افسوسناک ہے، تاہم ہم افغانستان کے ساتھ معاملات طے کیے بغیر رہ نہیں سکتے — سرحد بند کرنا بھی ممکن نہیں کیونکہ معیشت اور روزگار جڑے ہوئے ہیں۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال پیدا کرنی چاہیے کہ دونوں ممالک — افغانستان اور پاکستان — میں دہشت گردی نہ ہو، اور یہ صرف باہمی گفتوشنید کے ذریعے ممکن ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
افغانستان کے ساتھ آپ نے محاذ کھول دیا جو افسوسناک ہے، لطیف کھوسہ
لاہور:سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ آپ نے محاذ کھول دیا جو افسوسناک ہے، کئی افغانی ہماری سرزمین پر پلے بڑے اور آج ان کو نکالا جا رہا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ آپ بات چیت کرنے کو تیار ہیں مگر افغانستان کے ساتھ آپ بات چیت نہیں کرنا چاہتے۔
ٹی ایل پی احتجاج کے خلاف آپریشن پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ مریدکے واقعے پر افسوس ہوا اور ہمارے ساتھ بھی 26 نومبر کو یہی کیا گیا، ہم اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انہوں نے 14 معصوم لوگوں کو شہید کیا، ن لیگ نے سپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگی اور انکو کچھ نہیں ہوا۔
انہوں ںے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد آپ نے آئین کو دفن کر دیا، پیکا کے ذریعے میڈیا کا گلا دبا دیا گیا، احتجاج کا پاکستان میں حق ہی نہیں ہے۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سرفراز چیمہ کا حمزہ شہباز شریف سے بطور وزیر اعلیٰ حلف نہ لینا درست تھا، فیصل کریم کنڈی کا سی ایم کے پی سہیل آفریدی سے حلف نا لینا غیر قانونی ہے۔