میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اور بھارتی فوج کا جنگی جنون خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہو گا، اگر بھارت نے دوبارہ جنگ مسلط کی تو مسلح افواج  پاکستان کے ساتھ مل کر منہ توڑ جواب دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ آزاد جموں و کشمیر شرافت علی خلجی نے بھارتی آرمی چیف جنرل اپیندر دیویڈی آپریشن سندور کے دوسرے مرحلے کے آغاز کرنے اور پاکستان کا وجود دنیا سے مٹانے کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی و کشمیری عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، نریندر مودی اور بھارتی فوج کا جنگی جنون خطے کیلئے تباہ کن ثابت ہو گا، اگر بھارت نے دوبارہ جنگ مسلط کی تو مسلح افواج  پاکستان کے ساتھ مل کر منہ توڑ جواب دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص کے دوران مسلح افواج پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی جہاز گرا کر پوری دنیا کو حیران کر دیا مجھ سمیت پوری کشمیری قوم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا فلیڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پوری فوج متحد و منظم ہے، بھارت پاکستان کے امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے اور دھمکیاں دینا بند کرے۔ پاکستان خودمختار، باوقار، پرامن اور ذمہ دار ایٹمی ملک ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے عوام سے شکست کھا کر اپنے ہوش و حواس کھو چکے ہیں، انڈین آرمی چیف کا رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں، دھونس اور  دھمکی کی سیاست بھارت کا وطیرہ رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں سے  بھارت کا چہرا بے نقاب ہو گیا ہے، عالمی برادری کو ان کے جارحانہ عزائم کی مذمت کرنی چاہیے، انڈین آرمی چیف نے پاکستانی و کشمیری قوم کو للکارا ہے جو سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مسلح افواج ا رمی چیف کے ساتھ

پڑھیں:

صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو میتاریلا اور اٹلی کے عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی تعاون، مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے یورپی یونین میں اٹلی کے تعمیری کردار کو انتہائی سراہتا ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی