ٹنڈو جام: پاکستان خاصخیلی راجونی اتحاد کی جانب سے ٹنڈوجام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجارہاہے
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
سیف اللہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹنڈو جام کے حاجی اسماعیل لاکھو اسکول میں یونیفارم کی تقسیم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام کے اسکول حاجی اسماعیل لاکھو میں شاگردو ں میں یونیفارم کی تقسیم سینئرصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور راول شرجیل میمن ٹنڈوجام کے تعلیمی مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں چیئرمین حاجی غلام علی گوپانگ تفصیلات کے مطابق گورنمنت پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل لاکھو میں بچوں میں اسکول یونیفارم تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ے، اس موقع پر یوسی 58 کے چیئرمین حاجی غلام علی گوپانگ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور راول شرجیل میمن ٹنڈوجام کے تعلیمی اداروں کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور اس سردی کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی ان کی خصوصی ہدایت پر اسکول کے 120 سے زائد طلباہ میں یونیفارم تقسیم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جلد یوسی کے دیگر اسکولوں میں بھی طلبہ و طالبات میں یونیفارم تقسیم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اسی طرح اسکولوں میں فرنیچر دیا گیا ہے تاکہ ہماری تعلیم بہتر ہو سکے، انہوں نے کہا کہ اسی طرح گاؤں حیدر شاہ ابڑی کی مختلف گلیوں میں پیور بلاک لگایا گیا ہے جبکہ دیگر جلد ترقیاتی کام شروع کئے جائیں گے، اس موقع پر محمد موسیٰ لاکھو، شیر محمد لاکھو، محمد مرید لاکھو، ہیڈ ماسٹر محمد اختر آرائیں، اساتذہ جان محمد لاکھو امجد علی تھیم جازب حسین، نظیر اوڈھ سمیت دیگر موجود تھے۔