مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری غزہ امن مذاکرات میں فلسطینی تنظیم حماس نے مستقل جنگ بندی، اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا اور غزہ کی تعمیر نو سمیت متعدد اہم مطالبات پیش کیے ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ تنظیم ایک ایسا معاہدہ چاہتی ہے جو “غزہ کے عوام کی امنگوں پر پورا اترے” اور تمام رکاوٹوں کو دور کرے۔

ان کے مطابق حماس کے مطالبات میں شامل ہیں:

جامع اور مستقل جنگ بندی

غزہ سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا

انسانی و امدادی سامان کی آزادانہ فراہمی

بے گھر افراد کی واپسی اور غزہ کی فوری تعمیر نو

فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کا منصفانہ معاہدہ

فوزی برہوم نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر الزام لگایا کہ وہ مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جیسا کہ وہ ماضی میں بھی کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، مذاکرات کے دوسرے دن میں توجہ اسرائیلی افواج کے انخلا کے نقشے اور قیدیوں کی رہائی کے شیڈول پر رہی۔ حماس نے زور دیا کہ آخری اسرائیلی قیدی کی رہائی اس وقت ہو جب قابض افواج مکمل طور پر غزہ سے نکل جائیں۔

حماس نے بین الاقوامی برادری سے جامع جنگ بندی اور مکمل انخلا کی ضمانت دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے کے تحت مصر میں جاری ہیں، جن میں مصری اور قطری ثالث دونوں فریقوں کے درمیان رابطے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مکمل انخلا

پڑھیں:

راشد لطیف نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی

لاہور:

سابق کپتان راشد لطیف نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی اور اپنا بیان ایکس پر پوسٹ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق کپتان راشد لطیف نے محمد رضوان کی کپتانی ہٹانے پر وضاحت جاری کی ہے جس میں انہوں ںے پاکستان کرکٹ بورڈ اور عوام سے معذرت کی ہے۔

راشد لطیف نے کہا کہ فلسطین کی حمایت پر کی گئی قیاس آرائی پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، کسی کو نقصان پہنچانا ہرگز میرا مقصد نہیں تھا۔

ایکس پر بیان میں راشد لطیف نے سرگیٹ ایڈورٹائزنگ اور کرکٹ معاملات پر بھی شفاف وضاحت پیش کی ہے، سابق کپتان نے عوامی بیانات پر کنٹرول کا بھی وعدہ کرلیا۔

I write with reference to my recent comments made on social media and in interviews concerning surrogate advertising. My principal contention was related to potential violations of the advisories upon such advertising issued by the Government of Pakistan. At no point, whether…

— Rashid Latif | ???????? (@iRashidLatif68) November 22, 2025

واضح رہے کہ راشد لطیف کے متنازع بیان پر این سی سی آئی اے میں دو مختلف انکوائریز جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • راشد لطیف نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی
  • روس نے یوکرین سے جنگ بندی کیلئے امن منصوبے کی حمایت کردی
  • جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی افواج نے 8 مزید فلسطینی شہید کر دیے
  • میئر نیویارک کی امریکی صدر سے ملاقات،اسرائیلی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ
  • یوکرین سے جنگ بندی: روس نے ٹرمپ کے امن منصوبےکی حمایت کردی
  • روس نے یوکرین سے جنگ بندی کیلئے ٹرمپ کے امن منصوبےکی حمایت کردی
  • اسرائیلی فوج کے چھاپوں کی نئی کارروائیاں ( 65 فلسطینی گرفتار)
  • اسرائیل اور ریپ کا ہتھیار
  • اسرائیلی قرارداد
  • اسرائیلی فوج نےجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتےہوئے مزید23فلسطینی شہیدکردیئے