اسرائیلی قید سے رہا بیلجیئم کے چار کارکن برسلز پہنچ گئے، اسرائیلی مظالم کیخلاف نعرے
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز: اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے بیلجیئم کے چار کارکن برسلز واپس پہنچ گئے، یہ کارکن غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے روانہ ہونے والی گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل تھے جنہیں اسرائیلی افواج نے بین الاقوامی پانیوں میں گرفتار کیا تھا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق برسلز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارکنوں کے اہل خانہ، فلسطین کے حامیوں اور درجنوں سماجی کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، آمد کے موقع پر ایئرپورٹ کو فلسطینی جھنڈوں، فلوٹیلا کی علامتی کشتیوں اور شرکاء کی تصاویر سے سجایا گیا تھا، ائیرپورٹ پر استقبال کرنے والے لوگوں نے ہم سب غزہ کے بچے ہیں، اسرائیل کا بائیکاٹ کرو، نسل کشی بند کرو اور فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگائے۔
بھرپور استقبال کے بعد صمود فلوٹیلا کے اراکین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے فلوٹیلا پر حملہ کیا، شرکاء کو بین الاقوامی پانیوں سے غیر قانونی طو ر پر حراست میں لیا، فلسطینیوں کو بھی جیلوں میں قید رکھا ہوا ہے اور انہیں خوراک، پانی اور طبی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بیلجیئم حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے، اسرائیل نے پر امن قافلے پر حملہ کرکے دہشت گردی کی ہے۔
خیال رہےکہ گلوبل صمود فلوٹیلا مختلف ممالک کے درجنوں کارکنوں پر مشتمل قافلہ تھا جو غزہ کے محصور عوام تک انسانی امداد پہنچانے اور اسرائیلی محاصرے کے خلاف احتجاج کے لیے روانہ ہوا تھا، گزشتہ ہفتے اسرائیلی بحریہ نے بین الاقوامی پانیوں میں فلوٹیلا پر حملہ کرکے 50 سے زائد ممالک کے 470 سے زیادہ کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
واضح رہےکہ اسرائیل تقریباً 18 سال سے غزہ پر غیر انسانی محاصرہ برقرار رکھے ہوئے ہے، جس نے 2.
گزشتہ دو سالوں میں اسرائیلی بمباری سے 67 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، جب کہ غزہ کا بیشتر حصہ تباہ ہوچکا ہے اور بھوک و بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔
یاد رہے کہ حماس کی قیادت قطر کے شہر دوحہ میں مذاکرات کے لیے موجود تھی لیکن اسرائیلی دہشت گردی کے باعث مذاکرات تاخیر کا شکار ہوئے۔ اسرائیل مسلسل دہشت گردی کر رہا ہے لیکن عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔