2025-10-07@23:15:12 GMT
تلاش کی گنتی: 18
«یہ کھیل»:
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے دوران پاکستان کی سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ثنا میر کے ایک تبصرے پر بھارت میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور انہیں کمنٹری پینل سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا لیکن اس کے باوجود وہ کمنٹری پینل کا حصہ ہیں، وہ سابق بھارتی کرکٹر انجم چوپڑا کے ساتھ لائیو کمنٹری کرتے ہوئے بھی نظر آئیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’سیاست سے باز آجائیں‘، بھارتی پراپیگنڈے پر سابق کرکٹر و کمنٹیٹر ثنا میر کا سخت ردعمل ثنا میر کو انجم چوپڑا کے ساتھ کمنٹری کرتا دیکھ کر صارفین کا کہنا تھا کہ سیاست کا کھیل سے دور رہنا ہی بہتر ہے۔ ذیشان قیوم نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو...
پاکستان بھارت کرکٹ میچ میں عوامی جذبات قابل دید ہوتے ہیں۔ دونوں طرف عوام اس میچ کو جنگ سے کم نہیں سمجھتے۔ ہار کسی کو بھی برداشت نہیں۔ اسی لیے اس میچ کو دنیا کا سب سے مہنگا میچ بھی کہا جاتا ہے۔ عوام کے انھی جذبات کی وجہ سے پاک بھارت کرکٹ میچ دونوں طرف عوام کی خاص توجہ کا حامل ہوتا ہے۔ کسی اور کھیل کو عوام کی یہ توجہ حاصل نہیں۔ اس لیے ایک عوامی رائے یہی ہے کہ پاک بھارت کرکٹ میچ کسی جنگ سے کم نہیں ہوتا، عوام کے جذبات جنگ سے کم نہیں ہوتے۔ حالیہ ایشیا کپ میں ہم نے دیکھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم جنگ کے ماحول کو کھیل کے میدان میں لے...
ایشیا کپ 2025 کی فائنل تقریب اس وقت متنازعہ بن گئی جب بھارتی کرکٹ ٹیم اختتامی تقریب میں ٹرافی کے بغیر گراؤنڈ سے رخصت ہوئی۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس رویے کو کھیل کے آداب کے منافی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ معاملہ اس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیم کی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں اس کامیابی کو بھارتی فوجی کارروائی ’آپریشن سندور‘ سے تشبیہ دے دی۔ نریندر مودی نےانڈین ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ کھیل کے میدان میں آپریشن سندور۔ یہاں بھی نتیجہ ویسا ہی رہا، انڈیا جیت گیا، ہمارے کرکٹرز کو مبارک ہو۔ #OperationSindoor on the games field. Outcome is...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) ہندوستانی ٹی ٹوینٹی کپتان سوریہ کمار یادو کے خلاف سماعت مکمل ہوگئی۔ میچ ریفری رچی رچرڈسن کے سامنے ان کی سماعت ہوئی۔ بی سی سی آئی کے سی او او ہیمنگ امین اور کرکٹ آپریشنز منیجر سمیت ملاپورکر بھی سوریہ کمار کے ساتھ موجود تھے۔ انہیں باضابطہ طور پر وارننگ دی گئی ہے۔ ہندوستانی کپتان کو جرمانے یا ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔14 ستمبر کو پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے ایک میچ میں ملی جیت کو ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادو نے آپریشن سندور میں شامل ہندوستانی مسلح افواج کو وقف کرتے ہوئے پہلگام دہشت گرد حملے کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔ پی سی بی نے الزام لگایا...
کراچی: کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ من پسند افراد کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر گراؤنڈز بانٹے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر اسلم خان نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا، اس موقع پر سید سخاوت علی، تحسین کمال، منصور ساحر، عادل عباسی، اکرام اللہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔ اسلم خان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے مطابق شہر کے تمام گراؤنڈز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دائرہ اختیار میں ہیں لیکن سیاسی بنیادوں پر کھیلوں کے میدانوں کی مبینہ بندر بانٹ کی جارہی ہے، میئر کراچی قانون کے مطابق اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں، اس سے شہر میں نوجوانوں پر...
راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ صبیح اظہر نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ گزشتہ دو سے تین برسوں سے زوال کا شکار ہے، جس کی بنیادی وجہ ڈومیسٹک کرکٹ کو مسلسل نظر انداز کرنا اور سسٹم میں بار بار تبدیلیاں ہیں، جب تک نچلی سطح پر کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط نہیں کیا جاتا، اس وقت تک پاکستان کرکٹ کی بہتری ممکن نہیں۔ گوجر خان میں سکلز کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صبیح اظہر کا کہنا تھا کہ بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے نکالنے کا فیصلہ یقیناً ٹیم مینجمنٹ نے حکمت عملی کے تحت کیا ہوگا، تاہم دونوں کھلاڑی پاکستان کرکٹ کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں اور وہ...
پاکستان کے نور خان ایئر بیس پر ناکام بھارتی حملے کی ایک اور وجہ بھی سامنے آرہی ہے کہ حملے سے چند دن قبل یہاں پر ایک ایسی میٹنگ ہوئی جس نے بھارت کے معاشی اور سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی تھی۔ جی ہاں جنگ سے چند دن قبل مشرق وسطیٰ میں امریکی صدر ٹرمپ کے ایڈوائزر اسٹیو وٹکاف کے بیٹے زیک وٹکاف نے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا جہاں ان کی ملاقات پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیردفاع خواجہ آصف سے ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) اور زیک ویٹکاف کی کرپٹو کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشنل کے درمیان ایک لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے گئے۔...
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ وفاق کو پانی مسئلے پر عوامی جذبات سے نہیں کھیلنا چاہیے۔اسلام آباد سے جاری بیان پی پی پی ترجمان نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے عوام کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو فوری دریائے سندھ پر 6 نہروں کی تجویز سے دستبردار ہونا چاہیے، وفاقی حکومت کو پانی کے مسئلے پر عوامی جذبات سے نہیں کھیلنا چاہیے۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر 6 نئی نہروں کی تعمیر کی کبھی اجازت نہیں دے گی، لگتا ہے کہ جان بوجھ کر ملک پانی کے مسئلہ پر انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔اُن کا...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اگر موقع ملا تو دوبارہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایکشن میں نظر آ سکتا ہوں۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان و کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی ہماری کارکردگی بہتر رہی تھی، ہم پلے آف کے لیے کوالیفائی کر گئے لیکن آگے نہ جاسکے، اس سیزن میں ٹیم زیادہ مضبوط ہے اور اب فائر پاور بھی ہمارے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ فن ایلن اور حسن نواز نے حالیہ دنوں میں اچھی کارکردگی دکھائی، مارک چیپمین، شون ایبٹ اور فہیم اشرف بھی ٹیم میں موجود ہیں، اگر آپ...
ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز و سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی20 کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، اسٹار بلے باز کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے بھارتی کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔ ویرات کوہلی نے گزشتہ روز آئی پی ایل 2025 میں ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا،ویرات کوہلی ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے دوران اچھی فارم میں نظر آئے، انہوں نے صرف 29 گیندوں میں شاندار نصف سنچری بنائی اور تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام لکھوایا۔ عالمی سطح پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ...
فٹبال دنیا میں سب سے زیادہ کھیلا اور دیکھا جانے والا مقبول ترین کھیل ہے۔ پاکستان میں اس کی بڑی ٹیم تو نہیں ہے لیکن فٹبال کے شائقین کے ساتھ ساتھ یہاں کھلاڑی بھی بہت پائے جاتے ہیں۔ یہ کھیل کراچی کے علاقوں لیاری اور بلدیہ ٹاؤن میں بہت مقبول ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رمضان میں جہاں کراچی میں روڈ سائیڈ کرکٹ کھیلی جاتی ہے وہیں لیاری اور بلدیہ ٹاؤن میں فٹبال کی ایک قسم فٹ سل کھیلی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا لیاری کے نوجوان پاکستان کو فیفا ورلڈ کپ جتوا سکتے ہیں؟ فٹ سل فٹبال جیسا ہی کھیل ہے لیکن اسے آپ محدود جگہ پر کھیل سکتے ہیں۔ اس کا...
امیر جمعیت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مولانا حامد الحق حقانی جیسے بے ضررانسان کو مسجد میں نشانہ بنانا سفاکیت اور درندگی ہے، جو بندوق عالمِ دین کے خلاف استعمال ہو وہ جہاد نہیں دہشت گردی ہے، تفصیلات کے مطابق امیر جمعیت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمان اپنے وفد انجینئر ضیاء الرحمان، مولانا راشد محمود سومرو، قاری محمد عثمان، مولانا عطاء الحق درویش و دیگر مرکزی وصوبائی اور ضلعی رہنماؤں کے ہمراہ دارالعلوم حقانیہ پہنچے اور مہتمم جامعہ حقانیہ مولانا انوار الحق و نائب مہتمم مولانا راشد الحق سمیع، سیاسی جانشین مولانا عبدالحق ثانی سمیت خاندان اور اساتذہ و مشائخ دارالعلوم حقانیہ سے اس دردناک سانحہ پر تعزیت اور مولانا حامد الحق حقانی سمیت...
—تصویر بشکریہ جیو نیوز جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم فورپاز کی ٹیم اور وائلڈ لائف اتھارٹیز نے سرگودھا سے زخمی ریچھ کو ریسکیو کر لیا۔فورپاز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کارروائی اسلام آباد اور پنجاب وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کی درخواست پر کی گئی، غیر قانونی طور پر رکھے گئے ریچھ کو بیئر بیٹنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ —تصویر بشکریہ جیو نیوز بیئر بیٹنگ میں زنجیر میں جکڑے ریچھ سے بھوکے اور بپھرے کتوں کی لڑائی کرائی جاتی ہے، یہ کھیل غیر قانونی ہے اور دنیا بھر میں اس پر پابندی عائد ہے۔اعلامیے کے مطابق 7 سال کے ریچھ کے ناک میں ڈالا گیا...
لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی چیمپیئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد پیڈل ٹینس کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں بابر اعظم کو ساتھی کرکٹرز امام الحق، عثمان قادر اور دوستوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے بابر اعظم پر خوب تنقید کی گئی۔ ایک صارف نے لکھا کہ میزبان ملک ہوتے ہوئے آپ چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے اور اب پیڈل ٹینس کھیل رہے ہیں جبکہ باقی ٹیمیں چیمپیئنز ٹرافی میں مصروف ہیں، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے لکھا ’کچھ شرم کرو کچھ حیا کرو اب زہر لگتے ہو تم لوگ‘۔ سید عمیر حسین لکھتے ہیں ’یہ...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)پچھلے کچھ سالوں میں کئی ہندوستانی کرکٹرز رشتوں کی پچ پر رن آؤٹ ہوتے رہے۔ حال ہی میں یجویندر چہل اور دھناشری کی طلاق کے بعد ایک بار پھر یہ بحث گرم ہو گئی ہے کہ کرکٹر محبت کی پچ پر ٹیسٹ کھیلنے کے بجائے T-20 کیوں کھیل رہے ہیں اور رشتوں کے ٹوٹنے کا سلسلہ کیوں مسلسل بڑھ رہا ہے۔ یوزویندر چہل نے دسمبر 2022 میں دھنشری ورما سے شادی کی۔ چند روز قبل ان کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ اب 4 سال بعد دونوں قانونی طور پر الگ ہو گئے ہیں اور دونوں کی طلاق ہو چکی ہے۔ خبریں سامنے آئی ہیں کہ چاہل دھنشری کو 60 کروڑ روپے بھتہ کے طور...

حیدرآباد:سندھو دریا گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کو انتظامیہ کی جانب سوینئر پیش کیاجارہا ہے
حیدرآباد:سندھو دریا گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کو انتظامیہ کی جانب سوینئر پیش کیاجارہا ہے