’یہ بھی ان کے بس کا نہیں ہے‘، بابر اعظم کی پیڈل ٹینس کھیلنے کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی چیمپیئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد پیڈل ٹینس کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں بابر اعظم کو ساتھی کرکٹرز امام الحق، عثمان قادر اور دوستوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے بابر اعظم پر خوب تنقید کی گئی۔ ایک صارف نے لکھا کہ میزبان ملک ہوتے ہوئے آپ چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے اور اب پیڈل ٹینس کھیل رہے ہیں جبکہ باقی ٹیمیں چیمپیئنز ٹرافی میں مصروف ہیں، انہوں نے تنقید کرتے ہوئے لکھا ’کچھ شرم کرو کچھ حیا کرو اب زہر لگتے ہو تم لوگ‘۔
سید عمیر حسین لکھتے ہیں ’یہ بھی ان کے بس کا نہیں ہے‘۔ جبکہ مشرف حسن خان نے لکھا کہ جس کام کے پیسے ملتے ہیں وہ کام ان کو نہیں آتا۔
کئی صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ کرکٹ بھی کھیل لیں جس کے پیسے ملتے ہیں جبکہ کئی صارفین نے کہا کہ اب پیڈل ٹینس کا بھی بیڑا غرق ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اکا اگلا دورہ نیوزی لینڈ کا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 اسکواڈ میں بابراعظم کی شمولیت امکان نہیں ہے۔
مزیدپڑھیں:امریکی صدر نے 5 بڑی ڈیجیٹل کرنسیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پیڈل ٹینس
پڑھیں:
جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے بعد بابر اعظم کی ٹوئٹ وائرل
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف فیصلہ کن میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔بابر اعظم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔شاندار کارکردگی پر بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی۔ ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔