ویرات کوہلی کا نیا کارنامہ، یہ ریکارڈ بنانے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز و سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی20 کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، اسٹار بلے باز کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے بھارتی کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔
ویرات کوہلی نے گزشتہ روز آئی پی ایل 2025 میں ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا،ویرات کوہلی ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے دوران اچھی فارم میں نظر آئے، انہوں نے صرف 29 گیندوں میں شاندار نصف سنچری بنائی اور تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام لکھوایا۔
عالمی سطح پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز کرس گیل نے اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ 381 اننگز کھیل کر سرانجام دیا، کرس گیل نے 381 اننگز میں 14ہزار 562 رنز بنا رکھے ہیں، جبکہ ویرات نے 386 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کے بلے باز الیکس ہیلس نے 474 اننگز کھیل کر 13ہزار 610، پاکستان کے شعیب ملک نے 487 اننگز میں 13 ہزار 557 اور ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نے 594 اننگز میں 13 ہزار 537 رنز بنا رکھے ہیں، جبکہ ویرات کوہلی نے 386 اننگز میں 13 ہزار ایک رنز بنائے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان کو جدید علوم کے تقاضوں کے مطابق بدلتی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا، نواز شریف
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی بلے باز
پڑھیں:
پاکستان کے عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا
بنکاک (سپورٹس ڈیسک)ویلٹر ویٹ باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف ایسوارن ساھیتا دورتھی کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔
تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کے ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں ہونے والی ویلٹر ویٹ فائٹ میں عثمان وزیر نے پہلے ہی راؤنڈ میں بھارتی باکسر ایسوارن ساھیتا دورتھی کو ناک آؤٹ کیا۔
25 سالہ پاکستانی پروفیشنل باکسر عثمان وزیر کے تابڑ توڑ مکوں کے باعث بھارتی باکسر پہلے ہی راؤنڈ میں ڈھیر ہوگیا، پاکستانی باکسنگ چیمپئن نے بھارت کے ایسوارن ساھیتا دورتھی کو ایک منٹ 25 سیکنڈ میں ہی ڈھیر کردیا۔
عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو ہراکر کیریئر میں 17ویں کامیابی حاصل کی اور وہ اب تک ناقابل شکست رہے ہیں۔
یاد رہے کہ عثمان وزیر سندھ پولیس کےاسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے خیرسگالی سفیر بھی ہیں۔
دوسری جانب، سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ٹوئٹ میں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’بھارتی حریف کو 2 منٹ کے اندر زیر کرنے کا یہ بہترین وقت تھا، ہمیں تم پر فخر ہے‘۔
مزیدپڑھیں:بھارتی فوجیوں کا مودی حکومت کے خلاف بغاوت آمیز بیان،بھارت آزاد نہیں،مودی ناکام ہو چکا،اب بھارت پر فوج حکومت کرے گی، بھارتی فوج پھٹ پڑی