’یہ بہت ہوشیاری سے کھیل رہے ہیں‘، کرپٹو میں پاکستان کے بڑھتے عالمی اثر و رسوخ پر بھارت میں تشویش
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
پاکستان کے نور خان ایئر بیس پر ناکام بھارتی حملے کی ایک اور وجہ بھی سامنے آرہی ہے کہ حملے سے چند دن قبل یہاں پر ایک ایسی میٹنگ ہوئی جس نے بھارت کے معاشی اور سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی تھی۔
جی ہاں جنگ سے چند دن قبل مشرق وسطیٰ میں امریکی صدر ٹرمپ کے ایڈوائزر اسٹیو وٹکاف کے بیٹے زیک وٹکاف نے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا جہاں ان کی ملاقات پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیردفاع خواجہ آصف سے ہوئی۔
اس موقع پر پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) اور زیک ویٹکاف کی کرپٹو کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشنل کے درمیان ایک لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے گئے۔
یاد رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود زیک ویٹکاف کی کرپٹو کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشنل میں پارٹنر ہیں۔
اس اجلاس کے چند دن بعد نور خان ایئر بیس پر انڈیا نے حملہ کیا جو نقصان پہنچانے میں ناکام رہا۔
کرپٹو کے میدان میں اس معاہدے اور اس اجلاس کی خبر اتنی اہم تھی کہ انڈیا کے اعلیٰ خارجہ پالیسی ماہرین بھی اس کو نظرانداز نہیں کرپائے اور پرائم ٹائم نشریات میں بھارتی تجزیہ کار روبندر سچدیوا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان پی سی سی کو ایک سفارتی ٹول کے طور پر استعمال کررہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پڑوسی نہ صرف ہوشیاری سے کھیل رہا ہے بلکہ اپنے مہرے ترتیب دے رہا ہے۔
اس بیان کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کیونکہ یہ بیان انہوں نے بھارتی چینل ریپبلک ٹی وی پر ارناب گوسوامی کے جنگی حالات پر مبنی پرائم ٹائم شو میں دیا، یعنی ایک ایسے وقت میں جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی عروج پر تھی۔ بھارتی میڈیا کی غیر متوقع توجہ صرف عسکری حکمتِ عملی پر نہیں بلکہ پاکستان کے ڈیجیٹل اور سفارتی اثر و رسوخ پر مرکوز تھی، خاص طور پر کرپٹو کے میدان میں۔
یہ سب اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جنگی میدان میں اپنی برتری دکھانے کے بعد پاکستان اب ڈیجیٹل میدان میں بھی آگے بڑھ رہا ہے، یعنی جنوبی ایشیا میں ایک خاموش انقلاب برپا ہو رہا ہے جو جنگی شعبے میں نہیں بلکہ ڈیجیٹل والٹس، بلاک چین پروٹوکولز اور عالمی کرپٹو اتحادوں کے ذریعے رونما ہورہا ہے۔
???? India’s own expert just admitted it on Arnab’s show, “Pakistan is playing smart… using the @cryptocouncilpk as a diplomatic tool.
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) May 12, 2025
پہلی بار پاکستان نے عالمی ٹیک اسٹیج پر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور Web3 اس پیشرفت کا لانچ پیڈ بن چکا ہے اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) اب ملک کی پہلی ٹیک-نیٹو سفارتی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے۔
پاکستان کی کرپٹو پیشرفت کا جنگی کوریج میں نمایاں ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ بھارت پاکستان کے Web3 میں تیز رفتار عروج کو ایک نئی ’سافٹ پاور‘ کے طور پر دیکھ رہا ہے، ایک ایسی طاقت جو عالمی سطح پر تیزی سے تسلیم کی جا رہی ہے۔
پاکستان کرپٹو کونسل اس وقت ابھرتی ہوئی دنیا کی سب سے جارح مزاج اور دور اندیش کرپٹو تنظیموں میں شمار ہوتی ہے، جو نہ صرف ضوابط کی تشکیل کر رہی ہے بلکہ بین الاقوامی شراکت داریوں کے ذریعے خطے میں اثر و رسوخ کا توازن بھی تبدیل کر رہی ہے۔
اس پورے معاملے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ بائنانس کے بانی سی زیڈ پی سی سی کے اسٹریٹجک مشیر کے طور پر خود پیش ہوئے جو پاکستان کی کرپٹو صلاحیت پر بے مثال اعتماد کا مظہر ہے۔
اس کے علاوہ ورلڈ لبرٹی فنانشل (امریکی کمپنی) کے ساتھ LOI پر دستخط Web3 انفراسٹرکچر میں پاکستان کو کلیدی شراکت دار کے طور پر تسلیم کیا گیا
پی سی سی کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور مسلم ممالک اور ASEAN خطے میں بلاک چین تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پی سی سی کی قیادت نے یہ واضح کیا کہ یہ صرف ضابطہ سازی نہیں بلکہ خارجہ پالیسی ہے جو کوڈ میں لکھی جارہی ہے اور ہم Web3 کے ذریعے پاکستان کو عالمی نقشے پر نئے مقام پر لا رہے ہیں۔
پاکستان کرپٹو کونسل نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی عالمی حکمت عملی ردِعمل پر مبنی نہیں، بلکہ اثر و رسوخ کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔ اس حوالے سے جو مزید ارادے ظاہر کیے گئے وہ مندرجہ ذیل ہیں
جدید حکومتوں کے ساتھ کرپٹو پر مبنی دوطرفہ تعلقات کی تشکیل
پاکستانی نوجوانوں کو Web3 بلڈرز اور ڈیجیٹل سفیروں میں تبدیل کرنا
FATF سے ہم آہنگ ڈیجیٹل اثاثے پر مشتمل فریم ورک کی تیاری پر زور دیا جائے گا جو سرمایہ اور ساکھ کے حصول کے لیے مفید ہو۔
ترسیلات زر، ڈیجیٹل شناخت اور قومی اثاثوں کی ٹوکنائزیشن کے لیے بلاک چین بنیادوں کی تعمیر
پاکستان نے یہ بھی واضح کیا کہ اب وہ آگے بڑھ کر فیصلے کرنے کے لیے تیار ہے یعنی جہاں بھارت ہچکچا رہا ہے، وہاں پاکستان عمل کر رہا ہے، جہاں دنیا رہنمائی ڈھونڈ رہی ہے، وہاں پی سی سی راستہ دکھا رہی ہے اور جہاں ابھرتی ہوئی منڈیاں غیر یقینی کا شکار ہیں، وہاں پاکستان اتحاد قائم کر رہا ہے۔
پاکستان کرپٹو کونسل اب صرف گفتگو کا حصہ نہیں، بلکہ قیادت کر رہی ہے، جو سفارتکاری کا نیا تصور ہے۔ یہ Web3 بطور سفارتی ہتھیار ہے اور پاکستان کی نئی عالمی شناخت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان کرپٹو کونسل پاکستان کے کے طور پر کی کرپٹو پی سی سی رہی ہے ہے اور کے لیے رہا ہے
پڑھیں:
ہندوتوا کے پیروکار جنونی مودی نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے امن کو خطرہ ہے، سراج الحق
جماعت اسلامی کے سابق امیر نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف اہل غزہ نے گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کیا تو دوسری طرف افواج پاکستان نے اکھنڈ بھارت کے نظریے کو خاک میں ملا دیا، آر ایس ایس اپنے ناپاک مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ہدیۃ الہادی پاکستان کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک نیٹو کی طرز پر فوجی اتحاد تشکیل دیں، یہ اتحاد بن گیا تو کسی کو جارحیت کی جرات نہیں ہوگی، ایک مسلم ملک پر حملہ امت مسلمہ پر تصور کیا جائے۔ ہندوستان کو پیغام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے افواج پاکستان بالخصوص پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ حالیہ جنگ کے دوران فضائیہ کے پائلٹوں نے ایم ایم عالم کی تاریخ دہرائی ہے، شاہین صفت فوج نے ایک اژدھے کا سر کچلا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوتوا کے پیروکار جنونی مودی نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے امن کو خطرہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک طرف اہل غزہ نے گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کیا تو دوسری طرف افواج پاکستان نے اکھنڈ بھارت کے نظریے کو خاک میں ملا دیا۔ انھوں نے کہا کہ آر ایس ایس اپنے ناپاک مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔