وزیر اعظم کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ، کرکٹ کو رابطوں کا ذریعہ قرار دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
وزیر اعظم کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ، کرکٹ کو رابطوں کا ذریعہ قرار دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرکٹ محض ایک کھیل نہیں بلکہ مختلف ممالک کے عوام کو آپس میں جوڑنے کا سبب بھی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے دورہِ پاکستان پر موجود مہمان جنوبی افریقہ اور قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا، اس دوران انہوں نے شریک کھلاڑیوں سے فردا فردا مصافحہ بھی کیا۔
وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق شہباز شریف نے مہمان ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ مختلف سطحوں پر شاندار تعلقات ہیں، کرکٹ ان میں سے ایک ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری کرکٹ سیریز دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے گہرے تعلقات اور باہمی احترام کی علامت ہے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ نے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی پیدا کیے، پاکستانی کرکٹرز نے بھی اپنے عمدہ کھیل کے ذریعے ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، امید ہے قومی ٹیم ماضی کی طرح شاندار کھیل پیش کرے گی۔
شہباز شریف نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل بھائی چارے اور امن کو فروغ دیتا ہے، اس کھیل کی اصل روح کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم نے بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ اور کھیلوں کے بڑے ایونٹس کی میزبانی کے لیے سازگار ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام کی گرمجوشی پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے بتایا کہ سیریز ایک یادگار تجربہ رہا اور مہمان کھلاڑی پاکستانی شائقین کی بھرپور حمایت اور داد سے لطف اندوز ہوئے۔عشائیے میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر تجارت جام کمال، وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان کوہر صورت فتنہ الخوارج کو لگام ڈالنا ہوگی، پاکستان نے مذاکرات میں پھر واضح کردیا افغانستان کوہر صورت فتنہ الخوارج کو لگام ڈالنا ہوگی، پاکستان نے مذاکرات میں پھر واضح کردیا کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت حقیقت نہیں بدل سکتا، دہشتگردی بند کرے، پاکستان بلوچستان میں ن لیگ کی حکومت بننے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا، شازیہ مری سپریم کورٹ کی ٹیکنالوجی پر مبنی عوام دوست عدالتی اصلاحات پر پیش رفت رپورٹ جاری پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق،آئی ایس پی ار ٹرمپ کا شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ سے ملاقات کی خواہش کا اظہارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ پاکستان اور
پڑھیں:
بابر اعظم دوبارہ قومی ٹیم کا حصہ، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ایکشن کیلئے تیار
پاکستان کی وائٹ بال سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیلئے 15 رکنی اور ون ڈے کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی میں واپسی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز فیصل آباد میں 4 سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ عثمان طارق پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل۔ عبدالصمد، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ کی ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر)، عثمان طارق.ریزرو کھلاڑی فخر زمان، حارث رؤف، سفیان مقیم ون ڈے سکواڈ شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا