پاکستان کی سفارتی کامیابیاں: عالمی سطح پر اعتراف، امریکی جریدے نے ’’خطے کا فاتح‘‘ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
امریکا کے معروف جریدے ’’فارن پالیسی‘‘ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں پاکستان کی حکومتی سفارتکاری اور عسکری ڈپلومیسی کی بھرپور تحسین کی ہے اور اسلام آباد کو خطے کا ’’سفارتی فاتح‘‘ قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی نے عالمی منظرنامے میں ایک نئی تبدیلی لائی ہے، جس سے سفارتکاری کے میدان میں نئے افق کھل گئے ہیں۔ خاص طور پر گزشتہ چھ ماہ میں پاکستان کی سفارتکاری نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی، جس میں امریکا سے تعلقات کی بحالی، ترکی، ملائیشیا، ایران کے ساتھ معاہدے اور چین کے ساتھ تعلقات کا فروغ شامل ہے۔
رپورٹ میں سعودی عرب کے ساتھ اسٹرٹیجک دفاعی معاہدے کو بھی نمایاں کامیابی قرار دیا گیا، جس نے خطے میں ایک نئی سفارتی لہر پیدا کی ہے۔ یہ معاہدہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کامیابی کا کھلا مظہر ہے۔
امریکی جریدے نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی بحالی کی ابتدا غیر متوقع واقعات سے ہوئی، جن میں پاکستان کا داعش خراسان کے ایک اہم دہشت گرد کو گرفتار کرنا شامل تھا، جو کابل ایئرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے پاکستان کے انسداد دہشت گردی تعاون کو ’’غیر معمولی اور مؤثر‘‘ قرار دیا ہے۔
فارن پالیسی میگزین نے مزید لکھا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات کی بحالی نے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں دراڑ پیدا کر دی ہے، اور بھارت کے لیے یہ خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ اس کی 25 سالہ سفارتی محنت اور اعتماد ضائع ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ اور مودی کی تلخ فون کال کے بعد امریکا اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی آئی، جس سے پاکستان کو نئی راہیں کھل گئیں۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کی تھی۔
جون میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی دو گھنٹے طویل ملاقات نے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی گرمجوشی پیدا کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقاتیں اور غزہ امن کانفرنس میں شرکت نے پاکستان کے بڑھتے عالمی اثر و رسوخ کو اجاگر کیا۔
پاکستان نے ٹرمپ کے دور میں شاندار تجارتی پیکیج حاصل کرتے ہوئے سفارتکاری کے میدان میں نیا سنگ میل عبور کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی موثر سفارتکاری کے نتیجے میں ایک امریکی کمپنی نے پاکستان میں 500 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان نے نہ صرف امریکا، چین اور سعودی عرب سے تعلقات مضبوط کیے ہیں بلکہ غیر نیٹو اتحادی ہونے کے باوجود ان ممالک کے ساتھ بیک وقت مضبوط تعلقات قائم کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ اس متوازن خارجہ پالیسی اور موثر سفارتکاری نے پاکستان کو عالمی منظرنامے پر ایک اہم کھلاڑی کے طور پر متعارف کرایا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے پاکستان پاکستان کی کے تعلقات کے ساتھ
پڑھیں:
امریکا نئی جنگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے، وینزویلا کے صدر کا الزام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کاراکاس: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا ایک نئی جنگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ہم جنگ ہونے نہیں دیں گے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، صدر مادورو نے یہ بیان امریکا کی جانب سے طیارہ بردار بحری جہاز کیریبین سمندر میں بھیجنے کے بعد دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’امریکا خطے میں اشتعال پیدا کرنا چاہتا ہے، مگر ہم امن کے ساتھ اپنے دفاع کے لیے تیار ہیں۔‘‘
دوسری جانب کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے بھی امریکی اقدامات پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’امریکا نے منشیات کی سرگرمیوں کے بے بنیاد الزامات پر مجھ پر پابندیاں عائد کی ہیں، لیکن میں ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا اور کبھی گھٹنے نہیں ٹیکوں گا۔‘‘
واضح رہے کہ امریکا نے صدر پیٹرو کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں اور امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کسی بھی قسم کے مالی لین دین سے روک دیا گیا ہے۔