Jasarat News:
2025-12-10@03:57:43 GMT

پاکستان عالمی کمیٹی برائے حقوق نسواں کا سربراہ بن گیا

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251025-01-15

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، بین الاقوامی کمیٹی برائے حقوق نسواں کا سربراہ بن گیا، وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار کو بین الاقوامی کمیٹی برائے حقوق نسواں کی چیئرپرسن نامزد کردیا گیا۔ ترجمان فوسپاہ کے مطابق او آئی سی امبڈسمین ایسوسی ایشن نے حقوق نسواں کی نئی کمیٹی قائم کردی ہے جس کی سربراہی پاکستان کو ملی ہے۔او آئی سی امبڈسمین
ایسوسی ایشن کے صدر مہمت اکاجار نے کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے جس میں بحرین، ترکیہ، آذر بائیجان سمیت دیگر ممالک کے نمائندے شامل ہیں۔کمیٹی خواتین کو بااختیار بنانے اور تحفظ فراہم کرنے میں مدد کرے گی، ترجمان کے مطابق پاکستان میں بھی خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

راصب خان خبر ایجنسی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حقوق نسواں

پڑھیں:

اسحاق ڈار کا او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کے کامیاب انعقاد پر زور

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آئندہ برس پاکستان میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کے کامیاب انعقاد پر زور دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں آئندہ برس منعقد ہونے والی نویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔

Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 chaired a meeting to review preparations for 9th OIC Ministerial Conference on Women, to be hosted by Pakistan in 2026.

The DPM/FM underscored the importance of successfully organizing the conference… pic.twitter.com/O5qgQ3HEuR

— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) December 8, 2025

وزیر خارجہ نے او آئی سی سیکریٹریٹ اور متعلقہ وزارتوں کے ساتھ قریبی رابطے کے ذریعے کانفرنس کو کامیابی سے منعقد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے خواتین کے حقوق اور صنفی مساوات کو فروغ دینے میں پاکستان کے فعال کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ آئندہ کانفرنس او آئی سی کے دائرہ کار اور اس سے آگے خواتین کے امور کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کی عکاس ہے۔

اجلاس میں وزرا برائے قانون و انصاف، آئی ٹی و ٹیلی کام، مشیر خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکریٹریز کابینہ ڈویژن، مذہبی امور، انسانی حقوق، پاکستان کے او آئی سی میں مستقل نمائندے اور وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینیئر حکام نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسحاق ڈار او آئی سی ڈپٹی وزیراعظم وزارت کانفرنس وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ہر شہری کی عزت و حقوق کا تحفظ ریاست کی پہلی ذمہ داری، انسانی حقوق کے عالمی دن پر صدر کا پیغام
  • حیدرآباد ،انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے تحت انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک نکالی جارہی ہے
  • اقوام متحدہ کے دہرے معیار کے باعث انسانی حقوق کا عالمی دن اپنی اہمیت کھو رہا ہے، فاروق رحمانی
  • کوئٹہ:شاہوانی قبیلے کے سربراہ نواب ظفر اللہ قاتلانہ حملے میں زخمی
  • فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید بلیک میلنگ ہے ‘یہ لوگ پھر اقتدار چاہتے ہیں‘وزیر مملکت برائے داخلہ
  • کوٹلی: انسانی حقوق کے عالمی دن پر بھارت کیخلاف ریلی کا اعلان
  • اسحاق ڈار کا او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کے کامیاب انعقاد پر زور
  • پاکستان فری لانس ایسوسی ایشن(PAFLA ) کے سربراہ ابراہیم امین،فراز حسن بورہیو،منال گلزار،محمد حسن بن لیاقت اور دیگرذمہ داران کا پریس کلب کراچی میں ورکشاپ کے موقع پرکلب ممبران کے ہمراہ گروپ فوٹو
  • اسرائیلی کمپنی کی پاکستانیوں کی پرائیوسی کو نقصان پہنچانے کی سازش بے نقاب
  • ترکیہ کا اپنے جنگی ڈرونز پاکستان میں بنانے کا منصوبہ تیار