Jasarat News:
2025-12-10@04:38:45 GMT

ٹرمپ کا کینیڈا سے تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251025-01-21

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اشتہار چلانے پر امریکا اور کینیڈا کے درمیان جاری تمام تجارتی مذاکرات فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان
کر دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق کینیڈا نے ایک جعلی ٹی وی اشتہار جاری کیا، جس میں امریکی محصولات (Tariffs) سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’رونالڈ ریگن فاؤنڈیشن نے تصدیق کی ہے کہ کینیڈا نے ایک جعلی اشتہار میں سابق صدر ریگن کی تقاریر کا غلط استعمال کیا ہے جبکہ مذکورہ اشتہار 75 ہزار ڈالر کی لاگت سے بنایا گیا اور اس کا مقصد امریکی عدالت عظمیٰ سمیت دیگر عدالتوں کے فیصلوں پر اثرانداز ہونا تھا۔انہوں نے لکھا کہ ’’امریکی قومی سلامتی اور معیشت کے لیے ٹیرف نہایت اہم ہیں۔کینیڈا کے اس سنگین رویے کے بعد تمام تجارتی مذاکرات فوری طور پر ختم کیے جا رہے ہیں۔کینیڈا کے وزیر ِاعظم مارک کارنی کے دفتر کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ کارنی ایشیائی سربراہی اجلاس کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ ٹرمپ بھی اسی روز ایک علیحدہ اجلاس کے لیے سفر کریں گے۔

راصب خان مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تجارتی مذاکرات کینیڈا کے

پڑھیں:

مذاکرات کامیاب؛آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کا ملک بھر میں گڈز اڈے کھولنے کا اعلان

سٹی 42: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے  مذاکرات کے بعد ملک بھر میں گڈز اڈے کھولنے کا اعلان کردیا ۔
صدر آل پاکستان  گڈز ٹرانسپورٹرزنبیل محمود طارق نے بتایا کہ  صوبائی وزیربلال اکبرکی جانب سےآرڈیننس بارےکمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔کمرشل گاڑیوں کےڈرائیورزپرخلاف ورزی کی صورت میں ایف آئی آرنہیں ہوگی۔
کمرشل گاڑیوں کے چالان پر پرانے جرمانے ہوں گے ۔
ریویو کمیٹی حکومتی ٹیم کیساتھ مل کر مسائل کا حل نکالے گی۔
 

ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد

متعلقہ مضامین

  • غزہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، امریکی عہدیدار کا دعویٰ
  • بھارتی درآمدی اشیا پر مزید ٹیرف عاید کریں گے، ٹرمپ کامودی کو انتباہ
  • اشتہار
  • یوکرین سے تنازع میں روس کو برتری حاصل ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
  • بھارتی درآمدی اشیا پر مزید ٹیرف عائد کرینگے، ٹرمپ نے مودی کو متنبہ کردیا
  • ٹرمپ کی نئی دھمکی، بھارت سے چاول اور کینیڈا سے کھاد پر بھاری محصولات کا عندیہ
  • ایاز صادق کا حکومت‘ اپوزیشن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کا عندیہ
  • مذاکرات کامیاب؛آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کا ملک بھر میں گڈز اڈے کھولنے کا اعلان
  • موضوع: افغانستان پاکستان مذاکرات۔۔۔۔ تازہ ترین صورت حال
  • ٹرمپ کی نئی سیکیورٹی پالیسی نے یورپ میں ہلچل مچا دی