Jasarat News:
2026-07-24@05:04:44 GMT

امریکہ کے کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم

اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 واشنگٹن:۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اشتہار چلانے پر امریکا اور کینیڈا کے درمیان جاری تمام تجارتی مذاکرات فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ شب اعلان کیا ہے کہ وہ کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق کینیڈا نے ایک جعلی ٹی وی اشتہار جاری کیا جس میں امریکی محصولات (Tariffs) سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ رونالڈ ریگن فاﺅنڈیشن نے تصدیق کی ہے کہ کینیڈا نے ایک جعلی اشتہار میں سابق صدر ریگن کی تقاریر کا غلط استعمال کیا ہے۔ ٹرمپ کے بقول یہ اشتہار 75ہزار ڈالر کی لاگت سے بنایا گیا اور اس کا مقصد امریکی سپریم کورٹ سمیت دیگر عدالتوں کے فیصلوں پر اثرانداز ہونا تھا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ امریکی قومی سلامتی اور معیشت کے لیے ٹیرف نہایت اہم ہیں۔ کینیڈا کے اس سنگین رویے کے بعد تمام تجارتی مذاکرات فوری طور پر ختم کیے جا رہے ہیں۔

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کے دفتر کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ کارنی جمعہ کو ایشیائی سربراہی اجلاس کے لیے پہنچ رہے ہیں، جبکہ ٹرمپ بھی اسی روز ایک علیحدہ اجلاس کے لیے سفر کریں گے۔

دوسری جانب، رونالڈ ریگن پریزیڈنشل فاﺅنڈیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اونٹاریو حکومت کی جانب سے جاری کردہ اشتہار 1987ءمیں ریگن کی اصل تقریر کو مسخ کرکے پیش کرتا ہے، اور اس کی ادارتی اجازت نہیں لی گئی۔ فاﺅنڈیشن نے کہا کہ وہ معاملے پر قانونی کارروائی پر غور کر رہی ہے۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تمام تجارتی مذاکرات کینیڈا کے نے ایک

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل