صمود فریڈم فلوٹیلا میں اسرائیلی حملے سے محفوظ رہنے والے سید عزیر نظامی لاہور پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید عزیر نظامی نے کہا کہ پاکستان کو چھوڑ کر غزہ کے پانیوں کی طرف رواں دواں تھے جو کر سکتے تھے وہ کیا، پاکستانی عوام، اداروں اور تنظیموں نے ہمارے لئے بھرپور آواز اٹھائی، دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم ہوا انسانیت کو حادثوں کا سامنا کرنا پڑا، تو نہ صرف آوازیں بلند کیں بلکہ دروازے بھی کھولے۔ اسلام ٹائمز۔ صمود فریڈم فلوٹیلا میں اسرائیلی حملے سے محفوظ رہنے والے سید عزیر نظامی لاہور پہنچ گئے۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور پہنچنے پر سید عزیز نظامی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے سید عزیر نظامی نے کہا کہ پاکستان کو چھوڑ کر غزہ کے پانیوں کی طرف رواں دواں تھے جو کر سکتے تھے وہ کیا، پاکستانی عوام، اداروں اور تنظیموں نے ہمارے لئے بھرپور آواز اٹھائی، دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم ہوا انسانیت کو حادثوں کا سامنا کرنا پڑا، تو نہ صرف آوازیں بلند کیں بلکہ دروازے بھی کھولے۔ سید عزیر نظامی کا کہنا تھا کہ رسول اللہ نے اہل شام اور غزہ کیلئے خوشخبری سنائی ہے، ستر ہزار شہدا کو اہل شام و غزہ سے اٹھایا جائیگا، محسوس ہوتا تھا کہ غزہ کا معاملہ ٹھنڈا ہوگیا لیکن ایسا نہیں، آواز بلند ہو رہی ہے۔
سید عزیر نظامی کا کہنا تھا کہ گلوبل فلوٹیلا میں چوالیس وفود شامل ہوئے، ہم غزہ کے پانیوں میں گئے، جب مسلمانوں کیلئے مسلمان کھڑے نہیں ہوتے تو غیر مسلم مسلمانوں پر مظالم پر کھڑے ہو گئے ہیں، عالم اسلام کی قیادت کرکے اہل غزہ سے یکجہتی ہر جگہ پر کریں گے، بحری، بری یا فضائی ہر راستہ اختیار کریں گے۔ سید عزیر نظامی نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ مجھے غزہ کیلئے شہادت ملے اور میری زندگی غزہ کیلئے قربان ہو۔ آواز صرف اہل غزہ کیلئے ہوگی، وہ وقت دور نہیں، عنقریب غزہ اور بیت المقدس میں نماز جمعہ باجماعت ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارا جہاز غزہ پہنچا تو مودی کی جانب سے ایک جہاز بھی شامل تھا، اگر تم ہمارے گھروں میں گھسوں گے تو پھر بار بار آئیں گے، مودی کو اسی سال مزہ چکھایا تھا، اب جارحیت کی گئی تو مودی کو زنجیروں میں جکڑ کر لائیں گے اور کشمیریوں کی قربانیوں کا خراج وصول کریں گے۔
سید عزیر نظامی کا کہنا تھا کہ شیر خوار بچوں کیلئے دودھ نہیں، اہل غزہ کے پاس خوراک ختم ہو گئی ہے، مظلوموں کیخلاف اسرائیل کی جانب سے درد بھرے آپریشن کئے جا رہے ہیں، اس پر عالمی برادری بالخصوص امت مسلمہ کو جاگنا ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غزہ کیلئے نے کہا کہ نظامی کا کریں گے غزہ کے تھا کہ
پڑھیں:
پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
اسلام آباد:پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی پر اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، وزیر تعلیم خالد مقبول، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025ء میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026ء میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی، موبائل اسپیکٹرم میں اضافے سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
وزیراعظم کو "کنیکٹ پاکستان وژن 2030ء " کے اجراء کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا ہے کہ باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024ء میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026ء میں 72 فیصد ہوگیا، جون 2026ء تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دئیے گئے، حکومتی اقدامات کی بدولت پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں ہوئی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1164.7 ملین ڈالر رہا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت حکومت پاکستان کی 130 سروسز کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پچھلے مالی سال آئی ٹی کے شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس دیئے گئے جن میں 5053 ہائے اینڈ تربیتی پروگرام منعقد ہوئے ؛ لیڈرشپ اور سافٹ اسکلز کی 2700 ٹرینینگز کا انعقاد ہوا، ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کے منصوبہ کا افتتاح جلد ہی ہوگا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت وفاقی حکومت کی کئی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کی نفاذ اور اس حوالے سے کئی منصوبے اور تربیتی سیشنز منعقد کئے جا رہے ہیں۔
بتایا گیا کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن، وزارت ریلوے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی، وزارت قومی غذائی تحفظ ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی، پاکستان سنگل ونڈو، وزارت قومی غذائی تحفظ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان، پاکستان پوسٹ، وفاقی ترقیاتی ادارہ، وزارت بحری امور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں علی بابا مصنوعی ذہانت کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تمام ٹیم کی پذیرائی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے لئے جانے والے اقدامات پالیسیوں کا ثمر ہے، ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آئی ٹی کے شعبے میں دیئے جانے والے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وزیراعظم نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔