عبداللطیف نظامی کی مزدور مسائل پر یونین نمائندگان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملازمین ادارے کا سرمایہ اور بازو ہوتے ہیں جن کی محنت، جدوجہد اور قربانی کی بدولت ہی ادارے اپنی بقاء کو قائم رکھتے ہیں اور بالخصوص وہ ادارے جو مفادعامہ کے زمرے میں آتے ہیں جو خالصتاً ملک و ملت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں ان کی قربانیوں ، صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہا جانا بھی ضروری ہے تاکہ نہ صرف ان ملازمین کی حوصلہ افزائی ممکن ہوسکے بلکہ کام اور معیار دونوں میں مزید بہتری آسکے ہمارا محکمہ بجلی ایک مشکل، جان لیوا ادارہ ہے جو افواج پاکستان کے بعد ملک کا دوسرا سب سے بڑا ادارہ ہے جو گرمی، سردی، برسات، آندھی و طوفان ، سیلاب ہر مشکل اور کٹھن وقت میں اس ملک کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے گوکہ کام کی نوعیت اور بے پناہ اضافے کے باوجود قلیل اور یارڈ اسٹک سے آدھی تعداد کے باوجود بھی مسلسل بجلی کی روانی میں شب و روز مصروف عمل ہے اور اسکی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل اپنی قیمتی انسانی جانوں کو ملک و ملت پر نچھاور کرتا چلا آرہا ہے مگر ہمیں اس بات کا افسوس ہے کہ کچھ شرپسند ملک دشمن اور بجلی چور عناصر ہمارے ملازمین پر سوشل میڈیا ، پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا پر اپنی تسکین اور اپنے بچائو کے لیے ملازمین پر بے سروپا اور لغو پر مبنی الزامات لگا کر اپنے تیئی خود کو بچانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں میں انہیں خبردار کرتاہوں کہ وہ اپنے مضموم پروپیگنڈے سے باز آجائیں اور بجلی چوری کے خاتمے میں معمور ملازمین کو نشانہ نہ بنائیں ورنہ ان کے خلاف قانونی اور احتجاجی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے لیبر ہال حیدرآبادمیں آپریشن سب ڈویژن حیسکو گاڑی کھاتہ کے یونین نمائندگان کے وفد جس کی قیادت اقرار پھنور کررہے تھے۔ ان سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدر یونین کو یونین نمائندگان نے بتایا کہ ہم مسلسل بجلی چوری کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں ہمارے ساتھ ایم اینڈ ٹی، ایس اینڈ آئی اور ہماری مدد کے لیے پولیس و رینجرز کی ٹیمیں ساتھ چل رہی ہوتی ہیں۔ اور جب ہم بجلی چور عناصر کی نشاندہی اور ریکوری کراتے ہیں تو یہی بجلی چور ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کرکے ہمیں بدنام کرتا ہے تاکہ ہم بجلی چوری کی نشاندہی اور ریکوری نہ کراسکیں۔ ہمارے ملازمین کی کاوشوں کے باعث ہماری سب ڈویژن کا گراف اور ریکوری بہتر ہو چکی ہے اور دن بدن اس میں مسلسل بہتری آرہی ہے جس کے باعث ہمارے افسران اور انتظامیہ ہماری کارکردگی سے نہ صرف مطمئن ہیں بلکہ ہماری جدوجہد کو سراہا جارہا ہے ، ہمارے خلاف لگائے گئے الزامات صرف لغو پر مبنی ہیں ہم نے ان تمام بجلی چور عناصر کی ایف آئی آر بھی درج کرائی ہوئی ہیں جو بوقت ضرورت سند رہے گی کہ ہم بجلی چوروں کے خلاف عملی اور حقیقی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور یہی ہمارا گناہ ٹھہرایا جارہا ہے۔ اس موقع پر صدر یونین عبداللطیف نظامانی نے حیسکو انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ہمارے ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کی بجلی چور عناصر کے خلاف ہمارے ملازمین کی جدوجہد اور ریکوری کے حصول کو سراہا جائے تاکہ ادارے میں مزید بہتری لائی جاسکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بجلی چور عناصر ہمارے ملازمین اور ریکوری کے لیے
پڑھیں:
حیدرآباد: یونین آف جرنلسٹ کے تحت نیشنل پریس کلب پر پولیس حملے کے خلاف صحافی برادری سراپا احتجاج ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز