2025-10-04@19:54:49 GMT
تلاش کی گنتی: 600
«راولپنڈی کے»:
راولپنڈی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں مبینہ طور پر 16 کروڑ 18 لاکھ 59 ہزار 587 روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ادویات کی خریداری صرف کاغذوں تک محدود رہی جبکہ مہنگے نرخوں پر بلز کلیئر کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق خریداری کے عمل میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی گئی اور بغیر کسی باقاعدہ ڈیمانڈ کے ادویات خریدی گئیں۔ 100 بنیادی مراکز صحت میں جعلی سپلائیز ظاہر کی گئیں جبکہ 13 میونسپل میڈیکل سینٹرز اور 15 ڈسپنسریز میں بھی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ آڈٹ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 6 زچہ بچہ مراکز میں صرف کاغذوں پر ادویات کی سپلائی دکھائی گئی، جبکہ مارکیٹ ریٹس سے...
راولپنڈی شہر میں ڈینگی کے خطرناک وار کا سلسلہ جاری ہے جس کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے ڈینگی کنٹرول رپورٹ بھی جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2025 میں راولپنڈی میں 11 ہزار 650 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ رواں سیزن میں اب تک 730 مشتبہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی. ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور ڈینگی کے باعث اسپتالوں میں 61 مریض راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ مزید برآں راولپنڈی میں ڈینگی سے اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔ رواں سال 54 لاکھ 51 ہزار 682 گھروں کی چیکنگ کی گئی اور گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کے 1 لاکھ 47 ہزار 907 مقامات رپورٹ...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں صبح سویرے موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ جڑواں شہروں میں علی الصبح تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، اسلام آباد میں تیز بارش کے ساتھ ساتھ چند مقامات پر اولے بھی برسے، بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے خنکی میں اضافہ کر دیا جس سے سردیوں کے باضابطہ آغاز کا تاثر ابھرنے لگا ہے۔ راولپنڈی شہر کے متعدد علاقوں میں بارش کا سلسلہ مسلسل جاری رہا، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، شہریوں کو آمدورفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ رات گئے ضلع باجوڑ، مالاکنڈ اور سوات کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ...
راولپنڈی: نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ کے انکشاف کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ این سی سی آئی اے کے مطابق خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم ہاشر گل نے متاثرہ خاتون کی ویڈیوز ریکارڈ کر کے واٹس ایپ پر شیئر کیں اور خاتون کے شوہر کو بھی نازیبا مواد بھیج کر متاثرہ خاندان کی عزت و وقار مجروح کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے متاثرہ خاتون کو 10 ہزار روپے اکاؤنٹ میں بھیجنے پر مجبور کیا، ملزم سے موبائل فون اور الیکٹرونک ڈیوائسز برآمد کرلیے اور دیگر شواہد بھی قبضے میں لے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: شہر میں ڈینگی مچھر کی افزائش قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 29 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد ضلع میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 709 تک پہنچ گئی ہے، اس وقت مختلف اسپتالوں میں 61 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ خوش آئند بات یہ ہے کہ اب تک ڈینگی سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی پر قابو پانے کے لیے 1499 ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کر رہی ہیں۔ اب تک 54 لاکھ سے زائد گھروں کی جانچ کی جا چکی ہے جن میں سے...
راولپنڈی: پیرو دہائی میں بھتیجے کو قتل کرنے والے ملزم اور ساتھی نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، قاتلوں کی نشاندہی کے لیے پولیس کے ساتھ آئے دو افراد جاں بحق جبکہ انسپکٹر اور کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر قریبی تھانوں سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پہنچ گئی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے جائے وقوع کو سیل کردیا گیا جب کہ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق پولیس پارٹی جائے وقوع کی نشاندہی اور ملاحظے کے لیے مدعیوں کے ہمراہ موقع پر گئی تھی، ملزمان گھر کی چھت پر چھپے ہوئے تھے جنہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے سبب انسپکٹر مرزا عارف اور کانسٹیبل نعمت اللہ شدید زخمی ہوگئے...
---فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے پِیر وَدہائی میں قتل کے ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس کے ہمراہ نشاندہی کے لیے جانے والے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے انسپکٹر مرزا عارف اور کانسٹیبل نعمت اللّٰہ شدید زخمی ہوئے، پولیس جائے وقوعہ کی نشاندہی اور ملاحظے کے لیے مدعیوں کے ہمراہ موقع پر گئی تھی، گھر کی چھت پر موجود ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی۔پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پر قریبی تھانوں سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، ملزمان کی گرفتار کے لیے جائے وقوعہ کو گھیرے میں...
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی، آئندہ تاریخ پر تمام کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت میں ملزمان کی حاضری لگائی گئی اور جنہیں چالان نقول نہیں ملیں ان میں چالان نقول تقسیم کی گئی۔ سانحہ 9 مئی کیسز میں جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ، آرمی میوزیم پر حملہ، حساس بلڈنگ جلانے اور میٹرو اسٹیشن جلانے کے کیسز بھی شامل کر لیے گئے۔ بعدازاں، میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں جو تحریک چل رہی ہے ارباب اختیار کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، کشمیر ایک حساس مسئلہ ہے اس...
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکی نژاد پاکستانی خاتون کے چار ماہ سے لاپتہ کم عمر بچوں کی بازیابی سے متعلق کیس میں راولپنڈی پولیس کو بچوں کی بازیابی کے لیے 16 اکتوبر تک مہلت دے دی۔جسٹس محمد آصف نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو پہلے بھی کافی وقت دیا جا چکا ہے، اب عدالت حکم جاری کرے گی۔سماعت کے دوران بچوں کی والدہ آبدیدہ ہوگئیں اور عدالت کو بتایا کہ چار ماہ گزرنے کے باوجود نہ تو بچوں سے ملاقات ہوئی اور نہ ہی بچے بازیاب ہوئے۔خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ پولیس کو متعدد بار آگاہ کر چکی ہیں کہ بچے واہ کینٹ میں موجود ہیں اور ان کے آنے جانے...
راولپنڈی میں ڈینگی مچھروں کے حملوں کا سلسلہ تاحال نہ رک سکا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں اب تک مجموعی طور پر 11 ہزار 93 افراد کی اسکریننگ کی جا چکی ہے جن میں سے 676 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں برس تاحال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈینگی کے 51 کنفرم مریض اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ ڈینگی سرویلنس کے لیے تشکیل دی گئی 1499 ٹیموں نے اب تک 53 لاکھ 85 ہزار 385 گھروں کی چیکنگ کی ہے۔ اس دوران 14 لاکھ 51 ہزار 737 مقامات کا معائنہ کیا گیا، جن میں...
راولپنڈی: تھانہ روات کی حدود میں واقع نیو پنجگرائیں کے علاقے میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر غیرت اور گھریلو چپقلش کے نام پر اپنے بڑے بھائی اور نوجوان بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی شب پیش آیا، جب عاشق حسین نامی شخص نے پہلے اپنے بڑے بھائی باز گل کو پانچ گولیاں مار کر موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ باز گل غیر شادی شدہ تھا۔ اس کے بعد عاشق حسین نے اپنے بیٹے عبدال احد پر بھی فائرنگ کی، جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر...
راولپنڈی: پیر ودھائی کے علاقے میں 15 سالہ لڑکے کو مبینہ زیادتی کے بعد گھر کی چھت پر بے دردی سے قتل کرکے فرار ہونے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق رات گئے موٹر سائیکل سوار مشکوک ملزمان کو گشت پر مصروف پولیس ٹیم نے چیکنگ کے لیے روکنا چاہا تو پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ شروع کر دی۔ گولیاں پولیس ٹیم میں شامل کانسٹیبل نور اور دیوار پر لگیں تاہم کانسٹیبل بلٹ پروف جیکٹ میں ہونے کے باعث محفوظ رہا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا اور اسکا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو جانے میں کامیاب...
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے گونگی بہری خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں گونگی بہری خاتون کے ساتھ مئی 2023 میں جبری زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔ پراسیکیوشن نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے جبکہ ملزم منصور وحید نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا جبکہ میڈیکل بورڈ کی تحقیقات میں بھی زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔ مقامی عدالت نے اعتراف اور شواہد کی روشنی میں ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس پر پولیس نے اُسے گرفتار کر کے...
راولپنڈی میں ڈینگی کے تابڑتوٹ حملے جاری ہیں جس میں مزید 16 نئے کیسز کا اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے رواں سال 10511 کی اسکریننگ کی گئی جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سیزن میں راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں 59 مریض داخل ہوئے ہیں۔ ابتک راولپنڈی میں گھروں کی جانچ پڑتال کی تعداد 53 لاکھ 13 ہزار 390 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ ہیلتھ راولپنڈی کے مطابق 1 لاکھ 57 ہزار 18 گھر میں ڈینگی لاروا کی موجودگی مثبت آئی ہے۔ 14 لاکھ 25 ہزار 361 مقامات کی جانچ، 21 ہزار 17 جگہوں پر لاروا ملا ہے۔ مجموعی طور پر 1 لاکھ 78 ہزار 35 ڈینگی لاروا دریافت...
راولپنڈی: تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں گھر کی چھت سے 15 سالہ لڑکے کی لاش ملی، جسے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول سے رپورٹ طلب کر لی اور ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکے کی لاش گھر کی تیسری منزل کی چھت سے ملی جس کی شناخت حسن خان کے نام سے کی گئی، تعلق فوجی کالونی سے ہے۔ پولیس کے مطابق لاش پر تشدد اور گلے پر چھری کے وار کے زخم موجود ہیں، لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔ بظاہر گلے پر چھری کے...
راولپنڈی کے تھانہ گنجمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 روز قبل جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کر کے اپنے والد کو زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق زیر حراست شخص وقوعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا، گنجمنڈی پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست شخص کا ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا، والدین پر تشدد اور ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے۔
راولپنڈی: میو اسپتال لاہور کے بعد ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں جدید چائینیز مشین سے کینسر کے علاج کا فیصلہ کر لیا گیا، ایم ایس ہولی فیملی اسپتال نے کیرو ابلیشن مشین کے لیے ریکویسٹ محکمہ صحت پنجاب کو بھجوا دی۔ ہولی فیملی اسپتال کو کیرو ابلیشن مشین کے لیے ریکویسٹ بھجوانے کی ہدایت مجاز اتھارٹی نے کی تھی۔ ایم ایس ہولی فیملی اسپتال ڈاکٹر اعجاز بٹ کے مطابق کیرو ابلیش مشین ہولی فیملی اسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں لگائی جائے گی اور رواں برس میں کیرو ابلیشن مشین ملنے پر کینسر کے مریضوں کا علاج شروع کر دیا جائے گا، کینسر کے مریضوں کا کیرو ابلیشن مشین سے علاج کی ماہر ٹیم ہولی فیملی اسپتال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں تیز رفتار اضافہ ہورہا ہے، جس نے شہریوں کو ایک بار پھر تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 31 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جن میں 22 دیہی اور 9 شہری علاقوں سے سامنے آئے۔ ڈینگی وائرس کے نئے کیسز کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارہ کہو سے 6، روات سے 4 اور ترائی سے 3 مریض سامنے آئے۔ اس کے علاوہ علی پور، سوہان، سہالہ، ترنول اور بی-17 سے دو دو، جی-8، جی-7، جی-14، ایف-7، ای-11، ایف-11، آئی-14 اور کورال سے ایک ایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تشخیص کی گئی ہے ۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ...
راولپنڈی: تھانہ بنی کے علاقے میں نجی اسپتال کے قریب سے کم سن بچی کو اغوا کر لیا گیا اور بچی کے اغوا کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچی اپنے دادا کے ساتھ اسپتال آئی تھیں جہاں سے ایک شخص بچی کو اغوا کر کے لے گیا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام ذرائع سے بچی کی تلاش کی جا رہی ہے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس پی راول کو بچی کی فوری بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔ راولپنڈی...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کا چالان جمع کروا دیا گیا ہے مقدمے کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد شاہ نے کی جس کے دوران عدالت نے آئندہ سماعت پر علیمہ خان کو پیش ہونے کا حکم دیا.(جاری ہے) مقدمے کی اگلی سماعت پر علیمہ خان کو نقول فراہم کی جائیں گی پراسیکیوشن کی جانب سے چالان میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان مقدمے میں نامزد مرکزی ملزمہ ہیں، ان پر کارکنان کو اکسانے، اشتعال دلانے کے الزامات ہیں پراسیکیوشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 21 نومبر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 24 نئے کیسز منظرعام پرآگئے۔صوبائی محکمہ صحت پنجاب کے مطابق راولپنڈی سے 18، لاہور اور اٹک سے 2، 2، چکوال اور قصور سے ایک، ایک ڈینگی کیس سامنےآیا ہے۔پنجا ب کے محکمہ صحت کے مطابق رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 1055 کنفرم کیسز رپورٹ ہوچکے، رواں سیزن میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز راولپنڈی سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں راولپنڈی میں 484، لاہور 166 اور مری میں 102 ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں۔
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنتوں کا نتیجہ ہے جو پوری قوم کے لئے خوشخبری ہے، اس معاہدے کے تحت ریلوے سمیت تمام شعبوں میں بہتری اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا،پاکستان ریلوے کو 1978 سے درپیش سیفٹی چیلنجز پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی گئی ہے، نارووال سیکشن کو منافع بخش قرار دے دیا گیا ہے جو 25 اکتوبر کو دوبارہ بحال ہوگا جبکہ 31 دسمبر تک 400 نئی کوچز کی اپ گریڈیشن مکمل کر دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنتوں کا نتیجہ ہے جو پوری قوم کے لئے خوشخبری ہے، اس معاہدے کے تحت ریلوے سمیت تمام شعبوں میں بہتری اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو 1978 سے درپیش سیفٹی چیلنجز پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔ نارووال سیکشن کو منافع بخش قرار دے دیا گیا ہے جو 25 اکتوبر کو دوبارہ بحال ہوگا جبکہ 31 دسمبر تک 400 نئی کوچز کی اپ گریڈیشن مکمل کر دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار شعیب کی جانب سے راولپنڈی کے شیر دل لیگی راہنما سجاد خاں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سفارتخانہ پاکستان کے افسر سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیدران نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجاد خان نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے حالیہ دورۂ قطر کو خوش آئند اور اہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر قطر کے ساتھ ملاقات نہ صرف دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنی ہے بلکہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر بھی مثبت پیش رفت ہے تقریب سے میزبان سردار شعیب ،چوہدری مجید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سٹی 42 : راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث مزید 16 ملازمین برطرف کر دیئے گئے۔ سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی کا کہنا ہے کہ مایوس کن کارکردگی پر مزید 200 ملازمین کی برطرفی کا پراسس جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ مایوس کن کارکردگی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ملازمین کیخلاف کارروائی کی گئی۔ ڈاکٹر احسان غنی نے کہا کہ 14 ملازمین پر ایک ماہ کی تنخواہ جرمانہ کر دی گئی جبکہ 3 ملازمین کے انکریمنٹ ضبط کر لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سال بھر میں ناقص کارکردگی پر 500 ملازمین کے خلاف انکوائری جاری ہے ۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے...
کرپشن میں ملوث راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مزید 16 ملازمین برطرف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی:(آئی پی ایس)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں کرپشن، مایوس کن کارکردگی اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مزید 16 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ مزید 200 ملازمین کی برطرفی کا عمل جاری ہے۔ سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی نے انکشاف کیا کہ ناقص کارکردگی اور خلاف ورزی پر 14 ملازمین کی ایک ماہ کی تنخواہ بطور جرمانہ کاٹی گئی جبکہ 3 ملازمین کے انکریمنٹ ضبط کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب سابق سی ای او ڈاکٹر انصر اسحاق نے موجودہ سی ای او ڈاکٹر احسان غنی کے خلاف 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ...
راولپنڈی : پنجاب حکومت کی انتظامیہ کی نااہلی، راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ہو گیا، راولپنڈی کے اسپتال ڈینگی کے سینکڑوں مریضوں سے بھر گئے، طبی ماہرین کا ڈینگی مزید پھیلنے کے خدشے کا اظہار۔راولپنڈی میں ڈینگی آﺅٹ آف کنٹرول ہوگیا ،سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 413 ہوگئی ہے جبکہ پرائیوٹ اسپتالوں اور کلینکوں میں ڈینگی کے مجموعی مریضوں کی تعداد 400کراس کر گئی ہے۔ طبی ماہرین نے آئندہ ڈیڑھ ماہ ڈینگی پھیلاﺅکےلیے انتہائی خطرناک قرار دیے ہیں۔ کل 4982897گھر چیک کیے گئے جس میں 130336گھروں سے لاروا برآمد ہوا ہے۔ہاٹ سپاٹ ایریاز سے 17862لاروا برآمد ہوئے جس کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔کلئیرڈ ایریاز سے تھرڈ پارٹی سروے میں 113مقامات سے بھاری پیمانے پر...
راولپنڈی میں مبینہ طور پر سسرالیوں کے تشدد سے نوبیاہتا دلہن جاں بحق ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر تشدد کر کے تین ماہ قبل شادی ہوکر آنے والی 18 سالہ ماہم کو قتل کردیا۔ والد کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے چھاپہ مارا تو شوہر فرار ہوگیا۔ والد کے مطابق ماہم کی تین ماہ قبل یاسر کے ساتھ دھوم دھام سے شادی کی تھی، پھر ایک ماہ بعد ہی لڑکے اور اُس کے گھر والوں نے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا تھا۔ متوفیہ کے والد نے الزام لگایا کہ یاسر کوئی کام نہیں کرتا تھا اور بیٹی سے خرچہ منگواتا تھا جبکہ انکار کرنے پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں مزید 24 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد رواں سال کے مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر 554 تک پہنچ گئی۔اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے اب تک 417 اور شہری علاقوں سے 137 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ متاثرہ مقامات پر انسدادِ ڈینگی اقدامات کے تحت 17 ہزار سے زائد گھروں میں اسپرے اور فوگنگ کی گئی جبکہ رواں ماہ اب تک 12 ہزار 493 ڈینگی لاروا ہاٹ اسپاٹس ختم کیے گئے ہیں۔دوسری جانب راولپنڈی میں بھی صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی...
راولپنڈی: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا، جس میں طالبات نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔ پہلی پوزیشن پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی طالبہ اریج شفقت حیات نے 1148 نمبر لے کر حاصل کی۔ اسی کالج کی عائشہ مشتاق نے 1139 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جب کہ رائل کالج آف سائنسز فار گرلز چکوال کی ایمان فاطمہ 1138 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں۔ بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحان میں مجموعی کامیابی کا تناسب 54.12 فیصد رہا۔ طالبات نے بہتر کارکردگی دکھائی اور ان کی کامیابی کی شرح 62.4 فیصد رہی، جبکہ لڑکوں کی کامیابی...

راولپنڈی:وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250918-08-30
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا.(جاری ہے) ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا ذرائع نے بتایا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی پیش ہونگے جب کہ عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا.
راولپنڈی: راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق شہر سے اب تک مجموعی طور پر 374 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 82 مریض اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے اب تک 13 لاکھ 6 ہزار 235 مقامات کی جانچ پڑتال کی گئی، جن میں سے 1 لاکھ 45 ہزار 575 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 845 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 1 ہزار 677 مقامات کو سیل کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ 3 ہزار 285 چالان جاری کیے گئے اور 97 لاکھ...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی پیش ہونگے جب کہ عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا۔ ...
فائل فوٹو پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس اور 9 مئی مقدمات کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہی ہوگا۔اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی میں پیش ہوں گے۔انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے کہا کہ...
راولپنڈی: راولپنڈی میں 9 مئی کے سانحہ سے متعلق اہم مقدمات کی سماعت آج ضلع کچہری میں انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگی۔ عدالت نے جی ایچ کیو حملہ سمیت 12 مقدمات کی سماعت مقرر کی ہے، تاہم آج بھی جیل ٹرائل نہیں کیا جائے گا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ ان مقدمات کی سماعت کریں گے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس گزشتہ تین ماہ سے جیل ٹرائل میں التواء کا شکار ہے۔ اس مقدمے میں 119 گواہان نامزد ہیں جن میں سے اب تک 27 کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جب کہ آج مزید 3 گواہوں کو طلب کیا گیا ہے۔ 9 مئی کے دیگر 11 مقدمات میں چالان کی نقول...
وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے راولپنڈی کے درمیان جدید اور تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلویز کے درمیان منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے پراتفاق کرلیا گیا۔پیر کو اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ وزیرداخلہ اور وزیرریلویزکی زیرصدارت اجلاس میں ہوا۔اجلاس میں مارگلہ اسٹیشن اسلام آباد سے راولپنڈی صدر اسٹیشن تک ریل منصوبہ جلد ازجلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا جب کہ آئندہ ہفتے منصوبےکے فریم ورک ایگریمنٹ کو حتمی شکل دے کر دستخط ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان سفر 20 منٹ میں طےہوگا، وقت اور ایندھن بچےگا جب کہ جدید اور...
اسلام آباد: راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت (جڑواں شہروں ) کے درمیان تیز رفتار اور جدید ٹرین سروس شروع کرنے کے منصوبے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ منصوبے کے تحت دونوں شہروں کے درمیان سفر محض 20 منٹ میں طے ہوگا، جس سے شہریوں کا وقت اور ایندھن دونوں بچیں گے جب کہ ٹریفک دباؤ میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد مارگلہ اسٹیشن سے راولپنڈی صدر اسٹیشن تک ریل منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ https://cdn.jwplayer.com/players/xkn72vTw-jBGrqoj9.html اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سمیت اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ آئندہ...
راولپنڈی اسلام آباد کے لیے بڑا منصوبہ؛ جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت (جڑواں شہروں ) کے درمیان تیز رفتار اور جدید ٹرین سروس شروع کرنے کے منصوبے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ منصوبے کے تحت دونوں شہروں کے درمیان سفر محض 20 منٹ میں طے ہوگا، جس سے شہریوں کا وقت اور ایندھن دونوں بچیں گے جب کہ ٹریفک دباؤ میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد مارگلہ اسٹیشن سے راولپنڈی صدر اسٹیشن تک ریل...
وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید اور تیز رفتار ریل سروس شروع کرنے کے منصوبے پر فوری پیش رفت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت شہری صرف 20 منٹ میں جڑواں شہروں کے درمیان سفر کر سکیں گے، جس سے وقت اور ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کے مارگلہ اسٹیشن سے راولپنڈی کے صدر اسٹیشن تک ٹرین سروس کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے راولپنڈی سے...
راولپنڈی: جی ٹی روڈ گوجرخان پر سرور شہید کالج کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عمران رضا نامی شخص اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی عزیزہ کی تیمارداری کرنے کے بعد رامہ گاؤں چکوال روڈ جا رہے تھے کہ جی ٹی روڈ پر سرور شہید کالج گوجرخان کے قریب انکی گاڑی ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی۔ حادثے کے باعث وین میں سوار 6افراد جن میں پانچ شدید زخمی اور ایک معمولی زخمی ہوا۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر پانچوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کیا جبکہ ایک معمولی زخمی کو موقع پر...
راولپنڈی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے غیرت کے نام پر قتل ہونے والی سدرہ بی بی کے کیس میں مفرور ملزمان مقتولہ کی والدہ، بہنوں، ساس، بھابھی اور چچا کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد رضوان عابد نے غیرت نام پر قتل ہونے والی 17 سالہ سدرہ بی بی کیس کی سماعت کی اور چالان سماعت کے لیے منظور کر لیا۔ عدالت نے اڈیالہ جیل میں قید 9 ملزمان کے عدالت طلبی کے نوٹس جاری کردیے اور تمام ملزمان کو 15 ستمبر کو پیش کرنے کے لیے سپرنٹنڈنٹ جیل کو حکم جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی سدرہ قتل کیس؛ تمام 6 ملزمان کا مزید چار روزہ...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹی چوک فلائی اوور کا منصوبہ اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے شہریوں کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا، ریل کار کے مجوزہ منصوبے سے جڑواں شہروں کے مکینوں کو مزید آسانیاں میسر آئیں گی، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیراعظم نے ٹی روڈ تا اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے کے جنکشن (ٹی چوک) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک کلومیٹر طویل فلائی اوور جڑواں شہروں اور دیگر علاقوں کو جانے میں سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے منصوبے کے لیے وزیر داخلہ اور سی ڈی اے حکام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور...
وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی و اسلام آباد کے سنگم پر ٹی چوک فلائی اوور کے تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جس کو ڈیڑھ ارب روپے کی مالیت سے 5 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال: وزیراعظم نے وفاقی اداروں کو ہر ممکن تعاون کی ہدایت جاری کر دی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ وفاقی دارالحکومت اور اس کے گرد و نواح میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک کلومیٹر طویل یہ فلائی اوور ایکسپریس ہائی وے اور دیگر علاقوں کو ملانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے ساتھ اسلام آباد...
غیرت کے نام پر 17 سالہ لڑکی کے قتل میں والدین، بہن بھائی اور دیگر قریبی رشتے دار حقیقی ملزمان قرار دے دیے گئے۔ تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں 17سالہ سدرہ بی بی کے غیرت کے نام پر قتل کے معاملے میں تفتیشی ٹیم نے مقدمے کا چالان پیش کر دیا۔ چالان ٹرائل کے لیے ماڈل کورٹ ٹرانسفر کردیا گیا، جس میں مقتولہ کا والد،والدہ،بہنیں،بھائی،پہلا شوہر،سسر،چچا حقیقی ملزمان قرار دیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں قتل کا فتویٰ دینے والا مسلم لیگ ن کا رہنما عصمت اللّہ خان بھی مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔ چالان میں گورکن،لاش گھر سے شدید بارش میں لوڈر رکشہ پر قبرستان لانے والا ڈرائیور بھی ملزمان قرار دیے گئے ہیں۔ چالان میں نامزد گرفتار9ملزمان...
راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دو بچوں سے جبری زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے 2 بچوں سے جبری زیادتی کیسز کا فیصلہ سنایا۔ جج نے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر دو مجرمان کو دونوں مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائیں اور مجرم واجب حسین کو معذور بچے سے زیادتی پر عمر قید کے ساتھ ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ عدالت نے کہا کہ مجرم کو 5 لاکھ روپے ہرجانہ بھی دینا ہوگا اور مذکورہ رقم محکمہ مال ریکور کرے گا۔ عدالت نے دوسرے مجرم راشد عزیز کو بھی عمر قید کے ساتھ...
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے کہا ہے کہ تھانہ نیو ٹاؤن میں آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر ہمیں شدید افسوس ہے، ایس ایچ او طیب کو معطل جبکہ محرر کے خلاف چارج شیٹ کر دی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور پی آئی او مبشر حسن کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے دورے کے دوران کہی۔ اس موقع پر صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، صدر آر آئی یو جے طارق ورک، سیکرiٹری نیشنل پریس کلب نیّر علی، سینئر نائب صدر احتشام الحق، پی آر اے کے صدر...
راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں پر تشدد کیس میں گرفتار کیے گئے دو ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے گرفتار ملزمان راجہ سرفراز اور چوہدری نوید کو عدالت میں پیش کیا۔ سماعت کے دوران جج نے دونوں کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کیا۔ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جب اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں، اسی دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں پر حملہ کر دیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے اس واقعے...
راولپنڈی: راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ضلع راولپنڈی میں 6342 مریضوں کی اسکریننگ مکمل کی گئی جس میں ڈینگی کے 244 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ اسپتالوں میں ڈینگی کے 60 مریض داخل ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 36 ہوگئی، ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ 1290 ٹیموں کی ڈینگی سرویلنس سرگرمیاں جاری ہیں، اب تک 46 لاکھ 97 ہزار سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی، 1 لاکھ 10 ہزار 159 گھروں میں لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت راولپنڈی اب تک 1 لاکھ 25 ہزار 879 ڈینگی لاروا تلف کرچکا ہے جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی...
اڈیالہ جیل کے باہر صحافی طیب بلوچ پر حملے کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں علیمہ خان، نعیم حیدر پنجوتھہ اور دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ صحافی طیب بلوچ کو صرف اور صرف اختلاف رائے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو کہ نا قابل قبول ہے۔ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جب دلیل نہ ہو تو تشدد کا راستہ اختیار کیا جاتا ہے۔ یہ ہے ان کی سوچ جو عدم برداشت پر مبنی ہے۔ ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہوں اور اس کیس میں بھی بھرپور… https://t.co/48L5q3B4Sv — Attaullah Tarar (@TararAttaullah) September 8, 2025 پولیس کے مطابق مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 506، 147، 149، 382...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز رواں سال نومبر میں کھیلی جائے گی، جس کا باضابطہ شیڈول پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جاری کر دیا۔ پی سی بی کے مطابق سری لنکن ٹیم 11 سے 15 نومبر کے دوران راولپنڈی کا دورہ کرے گی، جہاں تینوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا اعلان,پاکستان اور سری لنکا کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔سیریز 11 سے 15 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ سری لنکا 2019 کے بعد پہلی بار پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلے گا۔#PakistanCricket #PakvsSL pic.twitter.com/VKdliQO1eQ — Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) September 8, 2025 ...
لاہور: پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ یہ 2019 کے بعد پہلا موقع ہوگا جب سری لنکن ٹیم پاکستان میں دو طرفہ ون ڈے سیریز کھیلے گی۔ اس سے قبل 2019 میں کھیلی گئی تین میچوں کی سیریز پاکستان نے 0-2 سے اپنے نام کی تھی جس میں پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔ سری لنکا نے حالیہ طور پر 2023 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جب انہوں نے ایشیا کپ میں لاہور میں افغانستان کے خلاف میچ کھیلا تھا۔...
ضلعی راولپنڈی انتظامیہ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے روات کے قریب واقع ایک فیڈ مل سے 6 ہزار ٹن سے زائد گندم برآمد کرلی، جبکہ فیڈ مل کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق یہ کارروائی پنجاب بھر میں جاری اس مہم کا حصہ ہے، جس کے تحت فیڈ ملز میں گندم کے غیرقانونی استعمال پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت نے مرغیوں کی خوراک کے لیے گندم کے استعمال پر پابندی عائد کر رکھی ہے، تاکہ خوراک کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پنجاب کی مختلف فیڈ...
راولپنڈی کے علاقے چکری روڈ پر سنگرال گاؤں میں بزرگ خاتون نالے میں بہہ گئی۔ رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی، تاہم خاتون پانی میں ڈوبنے کے باعث دم توڑ گئی، خاتون کی لاش کو مقامی افراد نے پہلے ہی نالے سے نکال لیا۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی نے بتایا کہ 60 سالہ خاتون محبوب جان نالہ پار کررہی تھی کہ توازن برقرار نہ رکھ سکنے پر پانی میں بہہ گئی۔ علاقہ مکینوں کی خاتون کو پانی میں بہتے دیکھ کر مدد کے لیے پکارنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ بزرگ خاتون نالے میں بہہ گئیں!!#ExpressNews #BreakingNews #LatestNews #latestupdates #rawalpindi pic.twitter.com/BuMsOJVcIb — Express News (@ExpressNewsPK) September 7, 2025
راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق راولپنڈی میں سال 2025 کے دوران 6132 مریض اسکرین ہوئے جن میں 215 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے مریض سامنے آگئے ہیں اور اسپتالوں میں 49 مریض زیر علاج اور 25 تصدیق شدہ کیسز ہیں۔ تاہم ضلع بھر میں اب تک ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ 46 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ مکمل کرلی گئی ہے۔ علاوہ ازیں 1 لاکھ 6 ہزار سے زائد گھروں میں لاروا برآمد ہوا ہے، 12 لاکھ سے زائد مقامات چیک اور 15 ہزار مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ کُل ملا کے 1 لاکھ 21 ہزار 954 ڈینگی لاروا برآمد ہوئے ہی۔ دوسری جانب...
راولپنڈی میں غیر مسلم پاکستانیوں کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس نکالا گیا۔ راولپنڈی کی قدیم یونین کونسل سہال چکری روڈ میں 51 سالہ قدیم ہندو،سکھ، پارسی اور کرسچن مقررہ راستوں سے ہوتا نماز مغرب کے وقت اختتام پزیر ہوگیا۔ میلاد جلوس میں مسلم اقلیتوں کے اتحاد کا لازوال شاندار مظاہرہ کیا گیا، جس پر سب عش عش کر اٹھے۔ 1500 سالہ جشن میلاد ہندو، پارسی، کرسچن، سکھ مسلم اتحاد کا شاندار اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا، سہال بازار دکانوں گھروں کو خوبصورتی سے دلہن طرح سجایا گیا۔ سکھ کمیونٹی قائد سردار ویندر سنگھ جگی قیادت میں سکھ برادری شریک ہوئی، جبکہ مسیحی رہنما جبران گل، پاردی الیاس قریشی قیادت میں کرسچن کمیونٹی شریک ہوئی۔ اس کے علاوہ...
راولپنڈی: دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا شخص گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ 9 اور 6 سالہ دو بہنیں دکان پر گئیں تو زیر حراست ملزم نے ان کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔ ترجمان نے بتایا کہ دھمیال پولیس نے واقعے کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کر کے ملوث شخص کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر راولپنڈی محمد نبیل کھوکھرنے بتایا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی، تشدد اور ہراسانی نا قابل برداشت ہے۔
راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کے وار جاری، 24گھنٹوں میں 11نئے کیسز رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)راولپنڈی اور مری میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے 7 نئے کیسزجبکہ مری میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان دونوں علاقوں میں ایک دن میں 11 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔حکام کے مطابق رواں سیزن میں راولپنڈی سے ڈینگی وائرس کے کل 159 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ مری سے 81 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے الرٹ...

راولپنڈی:میٹرک کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر متعدد بارجنسی زیادتی کا نشانہ بنانےوالا پرنسپل گرفتار
راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں شادی کا جھانسہ دیکر اور امتحان کی تیاری کرانے کے بہانے بلا کر میٹرک کی طالبہ کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے اکیڈمی پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق طالبہ حاملہ ہوئی تو ملزم نے نجی کلینک لے جا کر چیک اپ کرایا اور ادویات دیتا رہا جس سے حمل ضائع ہوگیا، پولیس نے اکیڈمی پرنسپل ضیا الرحمان کے خلاف زیادتی و اسقاط حمل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق سال 2023 میں اسد اکیڈمی خیابان سر سید میں میڑک کلاس میں داخلہ لیا، مئی 2025 میں اکیڈمی کے پرنسپل ضیا الرحمان نے کہا کہ میری اولاد نہیں، مجھ سے شادی کرلو، پرنسپل کو...
اسلام آباد: جڑواں شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 19 کیس رپورٹ ہوگئے۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 6 جبکہ شہری علاقوں میں 2 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ دیہی علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 166 اور شہری علاقوں میں 31 ہوگئی، اسلام آباد میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 197 ہوگئی۔ راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 51 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں، مری میں ڈینگی کے 21 مریض زیر علاج ہیں۔ راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران راولپنڈی میں 5 ہزار 430 مریض اسکرین کیے گئے جس میں 144 کیسز کنفرم ہوئے۔ ویكٹر سرویلنس میں اب تک 45 لاکھ...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی سینئر رہنما کنول شوذب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے وارنٹ جاری کیے، اپنے فیصلے میں عدالت نے ملزمہ کو گرفتار کر کے 3 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم کے بعد تھانہ چکلالہ پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما کے گھر پر چھاپا مارا تاہم ان کی گرفتاری نا ہوسکی۔ Post Views: 6
راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مزید 11 مریض لائے گئے جس کے بعد سیزن کے مریضوں کی تعداد 99 تک پہنچ گئی۔ اسپتالوں میں اس وقت 46 مریض داخل ہیں جن میں سے 17 میں ڈینگی کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ باقی کے خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مری میں ڈینگی کی صورتِ حال: 56 مریضوں کی تصدیق، 9 ہسپتال میں داخل راولپنڈی میں ڈینگی کے نئے مریضوں کا تعلق ڈھوک بابو عرفان، صدیق آباد، بھڈانہ، کالیال، رحمت آباد، دھمیال، گرجا، واہ کینٹ، راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹس سے ہے۔ دوسری جانب مری میں ڈینگی کے 6 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وہاں مریضوں کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔ مری تحصیل...
راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دونوں بچے گاڑی بند ہونے اور گرمی کے باعث انتہائی تشویشناک حالت میں تھے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، بچوں کو سی پی آر کرتے ہوئے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ لواحقین کے مطابق بچوں نے گاڑی کے اندر جا کر دروازے بند کر لیے تھے، لواحقین کے مطابق گاڑی دھوپ میں کھڑی تھی، بچے 3 گھنٹے سے منظر سے غائب تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
وزیراعلیٰ آبادی کنٹرول اور فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس راولپنڈی میں صحافیوں کے ساتھ ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست کی صدارت ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر شیریں سخن نے کی۔اجلاس کا مقصد میڈیا کے پلیٹ فارم کے ذریعے عوام کو آبادی میں تیزی سے اضافے کے مسائل اور اس کے ملکی ترقی پر اثرات سے آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر شیریں سخن نے کہا کہ آبادی میں بے تحاشہ اضافہ ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کنٹرول کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل میں معاشی اور سماجی مسائل سنگین صورتحال اختیار کر سکتے ہیں۔شیریں سخن نے مزید...
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر ریلوے کے درمیان ملاقات میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور پہنچے جہاں وزیر ریلوے حنیف عباسی کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں وزیر داخلہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان ریلویز کی سیکیورٹی پر اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ملک بھر خصوصاً بلوچستان میں ریلوے لائنز اور ٹرینوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ریلویز کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل کانسٹینلری، ریلویز پولیس کے ساتھ مل کر انسداد تجاوزات آپریشن میں حصہ لیں گی۔...
راولپنڈی میں شوہر نے بیٹے کے ساتھ ملکر بیوی کو گھریلو جھگڑے کے بعد تیزاب گردی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے راجہ اکرم کالونی میں خاوند نے بیٹے کے ساتھ مل کر اہلیہ اور چھوٹے بیٹے پر تیزاب پھینک دیا۔ واقعہ گھریلو جھگڑے پر پیش ایا پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق مسماتہ مریم فاروق نے بتایا کہ خاوند فاروق ندیم کام کاج نہیں کرتا جبکہ خاتون نے گزر بسر کیلیے گھر میں بیوٹی پارلر بنا رکھا ہے۔ خاتون کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں اور واقعے کے وقت وہ چھوٹے بیٹے داؤد فاروق اور بیٹیوں کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ...
اسلام آباد راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پشاور، چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں زلزلہ محسوس کیا گیا۔راولپنڈی اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ صوابی، مرادن، ڈیرہ اسماعیل خان میں زلزلہ آیا جس سے لوگوں میں خوف ہر ہراس پھیل گیا۔زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔ جبکہ زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس کئے گئے۔
راولپنڈی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی آفس میں تعینات سب انسپکٹر صارم علی خان واپس گھر پہنچ گئے۔ صارم علی خان جمعہ کو دفتر سے نماز جمعہ پڑھنے نکلے تھے لیکن واپس نہیں پہنچے تھے۔ بھائی کی درخواست سول لائن پولیس نے سب انسپکٹر صارم علی خان کے اغوا کے جرم میں مقدمہ درج کیا تھا۔ مدعی مقدمے کے مطابق سب انسپکٹر صارم علی خان 15 اگست کو گھر سے دفتر کے لیے نکلا تھا، جس کی گاڑی مسجد کے باہر سے ملی تھی۔ بھائی نے مقدمے میں بتایا تھا کہ صارم علی خان کا موبائل فون نمبر مسلسل بند ہے، نامعلوم افراد نے بھائی کو اغواء کر لیا۔ Tagsپاکستان
اسلام آباد: پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، چترال، ایبٹ آباد، صوابی، مردان، چارسدہ، بٹ خیل، ٹیکسلا، ڈی آئی خان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 190 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا، تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ Post Views: 57
—فائل فوٹو اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور اور اطراف کے شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ سوات، چترال اور ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے صبح 10 بج کر 20 منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 190 کلومیٹر اور مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔زلزلے سے عوام میں خوف ہراس پھیل گیا، لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
راولپنڈی کے علاقے خالد کالونی موہڑہ چھپر بچی سیوریج نالے میں بہہ گی جب کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔ ریسکیو کی ایک ایمرجنسی وہیکل ایک ایمبولینس اور ایک واٹر ریسکیو وہیکل اور سات ریسکیوئرز کی ٹیم جس میں 2 غوطہ خور اور تراک بھی شامل ہیں، آپریشن میں مصروف ہے۔ ریسکیو 1122 نے بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق بچی کا جوتا پانی میں بہہ رہا تھا اس کو پکڑنے گئی اور نالے میں بہہ گئی، سیوریج نالے کی گہرائی 5 سے 8 فٹ ہے اور پانی بہنے کی سپیڈ 8 سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
راولپنڈی: ٹیکسلا کے علاقے میں سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کے دوران بدنام زمانہ انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم عامر شاہ مارا گیا۔ ذرائع سی سی ڈی کے مطابق ملزم کے ساتھی موقع سے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے تاہم علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ملزمان کو مشکوک جان کر ناکہ بندی کے دوران سی سی ڈی ٹیم نے روکنے کی کوشش کی تھی۔ سی سی ڈی ٹیم کے روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کی اور دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، اسپتال منتقلی کے دوران ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ سی سی ڈی اہلکار محفوظ رہے۔ ملزم عامر شاہ راولپنڈی اور سرگودھا میں قتل کے 12مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا۔ ملزم نے...
ویب ڈیسک :راولپنڈی ڈویژن میں 2025 میں اب تک ڈینگی کے 85 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ سال کے آج کے دن تک ڈینگی کیسز کی تعداد 85 کے برابر ہوچکی ہے۔ راولپنڈی میں 35، مری میں 42 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مری میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا ہے اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مزید برآں اٹک میں 4، چکوال میں 3، جہلم میں 1 ڈینگی مریض سامنے آئے ہیں، سال 2024 میں ڈویژن بھر میں 6869 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں 2024 کے دوران سب سے زیادہ 6564 کیسز سامنے آئے۔ ڈویژن...
راولپنڈی ڈویژن میں 2025 میں اب تک ڈینگی کے 85 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ سال کے آج کے دن تک ڈینگی کیسز کی تعداد 85 کے برابر ہوچکی ہے۔ راولپنڈی میں 35، مری میں 42 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مری میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا ہے اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مزید برآں اٹک میں 4، چکوال میں 3، جہلم میں 1 ڈینگی مریض سامنے آئے ہیں۔ سال 2024 میں ڈویژن بھر میں 6869 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں 2024 کے دوران سب سے زیادہ 6564 کیسز سامنے آئے،محکمہ صحت ڈویژن میں 2025 کے دوران اب تک ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے جبکہ...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد عمرنے آر ایم یو میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں جو آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔ہائی کمشنر نے یہ بات جمعہ کو راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ہائی کمشنر نے 1971 میں علیحدگی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ علیحدگی...
— فائل فوٹو راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سسرال والوں نے بہو کے والدین کو انتقال کی خبر دی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق والدین اپنی بیٹی کی لاش لے کر کوٹ ادو گئے تو لاش پر تشدد کے نشانات دیکھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں پوسٹ مارٹم کے بعد خاتون کی لاش کوٹ ادو بھجوا دی گئی۔پولیس نے بتایا کہ تھانہ دھمیال پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) تھانہ دھمیال کی حدود میں واقعہ علاقے گرجا میں خاوند کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والی خاتون کی خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس کے مطابق لواحقین نے متوفیہ کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھ کر لاش کوٹ ادھو سے واپس راولپنڈی منتقل کیا۔ اطلاع ملنے پرپولیس نے شوہر کو حراست میں لے لیا، پولیس نے خاتون کا پوسٹ مارٹم کروا کر کارروائی کا آغاز کردیا ۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ 10 اگست کو گرجا روڈ سے مسماتہ ثمینہ کو خاوند اور بیٹے نے اسپتال منتقل کرکے سیڑھیوں سے گر کر سر اور جسم پر چوٹیں لگنا بتایا، 14 اگست کو مسامتہ ثمینہ کے دم...
راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا میں خاوند کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والی اہلیہ کی خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام ہوگئی۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق لواحقین نے متوفیہ کے جسم پر تشدد کی نشانات دیکھے تو لاش کوٹ ادھو سے واپس راولپنڈی لے آئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر مقتولہ کا پوست مارٹم کروا کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق 10 اگست کو گرجا روڈ سے مسماتہ ثمینہ کو خاوند اور بیٹے نے اسپتال منتقل کرکے سیڑھیوں سے گر کر سر اور جسم پر چوٹیں لگنا بتایا، 14 اگست کو مسامتہ ثمینہ کے دم توڑنے پر لاش تابوت میں بند کرکے خاموشی سے کوٹ ادھو لے گئے۔ کوٹ ادھو میں خاموشی...
سٹی42: شہدائے کربلا اور نواسہِ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر راولپنڈی میں سکیورٹی کے زبردست انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ راولپنڈی میں شہدائے کربلا کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے لئے پولیس کے4000 سے زائد اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے 200 سے زائد افسران و اہلکاروں کو معمور کیا جائے گا۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے،شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، حکومت پنجاب کی...
راولپنڈی : سعودی عرب میں بلیو کالر جابز کے لیے راولپنڈی میں پہلی بار ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 امیدواروں کی اسسمنٹ مکمل کرلی گئی۔ راولپنڈی میں منعقد ہونے والے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے 20 امیدواروں نے موٹر سائیکل، کار اور ٹیکسی ڈرائیورز نے کمپیوٹر اور پریکٹیکل ٹیسٹ دیا۔ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو تکامل ہولڈنگ سعودی عرب کی جانب سے سرٹیفکیٹ جاری ہوں گے جس کے تحت وہ مملکت میں بلیو کالر جابز کے اہل قرار پائیں گے۔ ڈرائیونگ ٹیسٹ کا اسسمنٹ انچارج لائسنس برانچ، نیفڈیک نمائندے اور اسسمنٹ افسران موجودگی میں ہوا۔ سٹی ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند افراد...
راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں ریلوے ٹریک کے قریب کھیلتے ہوئے 3 بچے ٹرین کی زد میں آگئے۔ رپورٹ کے مطابق بدھو گاؤں کے قریب تین بچے ٹریک کے قریب کھیل رہے تھے کہ اس دوران وہ وہاں سے گزرنے والی ٹرین کی زد میں آگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ 2 بچے شدید زخمی ہیں۔ ریسکیو 1122 نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام وہاں ہہنچے اور بچوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
راولپنڈی میں جائیداد کے تنازع پر گزشتہ روز بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے واقعے کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے خاوند حمزہ کی مدعیت میں مقتولہ کے 4 بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ راولپنڈی: وارث خان کے علاقے میں خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتارملزم راہ چلتی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتا اور ان کے پرس بھی چھین لیتا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم محمد علی نے گھر میں داخل ہو کر میری بیوی انجم زہرہ پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا، ملزم نے بستر پر لیٹے میرے کمسن بچے کو بھی وار کر کے زخمی کیا۔ایف آئی آر کے مطابق اہل علاقہ نے ملزم...
فائل فوٹو راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کے علاقے میں خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم میٹرو اسٹیشن پر سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا تھا، خواتین کی جانب سے ملزم کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ملزم راہ چلتی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتا اور ان کے پرس بھی چھین لیتا تھا۔
راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں بھائی محمد علی نے اپنی بہن انجم زارا کو تیز دھار آلے سے قتل اور سالار نامی شیر خوار بھانجے کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں اپنے والد 70 سالہ محمود حسین اور بہن 32 سالہ شبنم زارا کو قتل کرکے راولپنڈی پہنچا تھا۔ پولیس کے مطابق واردات جائیداد کا تنازع اور غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ ہے، جہاں ملزم نے اپنے والد سے بہنوں کے حصہ کی مانگ کی تھی مگر والد نے انکار کیا تھا۔ مقتولہ انجم زارا نے...

راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور چند ماہ کے بچے کو ذبح کرنے کا معاملہ جائیداد کا تنازعہ نکلا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2025ء) راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور چند ماہ کے بچے کو ذبح کرنے کا معاملہ جائیداد کا تنازعہ نکلا، قاتل بھائی 2 بہنوں کی جائیداد ہتھیانا چاہتا تھا، والد کی جانب سے بیٹوں کی جائیداد بیٹے کے نام کرنے سے انکار کرنے پر قاتل نے والد اور بہنوں کو قتل کر ڈالا، راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور شیر خوار بچے کو ذبح کرنے والے ملزم نے بزرگ والد اور دوسری بہن کو بھی قتل کر ڈالا، ملزم نے اسلام آباد میں باپ اور بہن کو قتل کیا اور راولپنڈی پہنچ کر دوسری بہن کو قتل کرکے چند ماہ کے بھانجے کو بھی ذبح کر دیا ،...
راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے ڈھوک علی اکبر گھر میں گیس لیکج سے دھماکے کے باعث ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق گیس سلینڈر میں گیس لیکج تھی اور 48 سالہ شخص نے جیسے ہی سگریٹ سلگایا تو دھماکا ہوگیا۔ دھماکے سے یاسر خان 60 فیصد تک جھلس کر زخمی ہوگیا، جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ Tagsپاکستان
نیو افضل ٹاؤن چکلالہ میں کنویں کی صفائی کرتے ہوئے گیس کے باعث بے ہوش ہونے والے دونوں محنت کش دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، مزدوروں کو کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ نیو افضل ٹاؤن چکلالہ میں کنویں کی صفائی کرتے ہوئے گیس کے باعث بے ہوش ہونے والے دونوں محنت کش دم توڑ گئے۔ کنویں کی گہرائی 50 سے 60 فٹ تھی اور 5 سے 6 فٹ پانی بھی موجود تھا، ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، مزدوروں کو کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں جانبر...
راولپنڈی: نیو افضل ٹاؤن چکلالہ میں کنویں کی صفائی کرتے ہوئے گیس کے باعث بے ہوش ہونے والے دونوں محنت کش دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کنویں کی گہرائی 50 سے 60 فٹ تھی اور 5 سے 6 فٹ پانی بھی موجود تھا۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، مزدوروں کو کنویں سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے۔ جاں بحق مزدوروں کی شناخت 28 سالہ ممریز اور 19 سالہ کامران رمضان کے نام سے ہوئی جو میانوالی کے رہائشی تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں کی میتیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔