راولپنڈی میں گھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل چارجنگ کے دوران آتشزدگی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
راولپنڈی کے علاقے خیابان سر سید میں واقع ایک گھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل چارجنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی کے مطابق فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اہلکاروں نے بروقت ریسپانس اور پیشہ ورانہ فائر فائٹنگ سے آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔ اہلخانہ کے مطابق گھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل چارجنگ پر لگی تھی، دوران چارجنگ اچانک آگ لگ گئی اور پھیل گئی تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ ریسکیو کی 3 ایمرجنسی گاڑیوں سمیت 8 اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
فائل فوٹواڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے ان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی فیکٹری ناکے پہنچ گئیں، پولیس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے قافلے کو روک دیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے تھے۔
سہیل آفریدی اپنی کابینہ ارکان کے ہمراہ گورکھ پور فیکٹری ناکے پر موجود ہیں، جہاں پولیس نے انہیں روک دیا۔