گھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل چارجنگ کے دوران آگ، جانی نقصان نہیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
راولپنڈی کے علاقے خیابان سر سید میں ایک گھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل چارج کرتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو 1122 راولپنڈی کے مطابق، فوری اطلاع پر ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو قابو میں کر لیا۔ اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کوششوں سے آگ پھیلنے سے رک گئی۔
گھر والوں کے مطابق موٹر سائیکل چارجنگ کے دوران اچانک آگ لگ گئی، مگر فی الحال آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ریسکیو آپریشن میں 3 ایمرجنسی گاڑیاں اور 8 اہلکار حصہ لے رہے تھے، جن کی تیز اور مؤثر کارروائی سے نقصان کم سے کم ہوا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
راولپنڈی میں الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے منصوبہ تیار
راولپنڈی میں شہریوں کی سفری سہولت کے لئے الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔راولپنڈی میں ابتدائی طور پر 4 روٹس پر 45 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی ، کرایہ 25 روپے ہوگا، 20 ہزار مسافر روزانہ سفر کریں گے، میٹرو سٹیشن اور اولڈ واران ڈپو میں چارجنگ سٹیشن کی تعمیر جاری ہے۔صدر سے 26 نمبر چونگی اور اڈیالہ روڈ کے روٹس چلائے جائیں گے ، راجہ بازار سے کرال چوک اور سواں اڈہ تک روٹس چلائے جائیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پہلے بھی کئی شہروں میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر چکی ہیں۔