عالمی یومِ فنکار پر وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر ثقافت کا فنکاروں کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عالمی یومِ فنکار کے موقع پر فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فنکار معاشرے کے جذبات کو اپنے فن کے ذریعے آواز دیتے ہیں، اور اُن کے بغیر تاریخ و ثقافت کا تصور ممکن نہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومتِ سندھ فنکاروں کی فلاح و بہبود اور آرٹ کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے صوبے میں اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ اینڈ کلچر کا قیام آرٹ کے فروغ کی ایک بڑی مثال ہے، جبکہ محکمہ ثقافت فنکاروں کی مدد کے لیے ہمیشہ سرگرم رہتا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے تعاون سے آرٹس کونسل کراچی جلد ورلڈ کلچرل فیسٹیول منعقد کر رہی ہے، جس میں 141 ممالک کے فنکار شرکت کریں گے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا فیسٹیول ہوگا جو آرٹسٹ کو عالمی سطح پر سیلیبریٹ کرتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کرے گا۔
صوبائی وزیرِ ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے بھی فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فنکار قوم کا فخر اور ثقافت کے امین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت محبت، امن اور رواداری کا پیغام دیتی ہے، اور فنکاروں کی خدمت دراصل ثقافت کی خدمت ہے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل تک آرٹ اور ثقافت پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کہا کہ
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔