data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت)ثقافت کے محکمے بھٹ شاہ کی جانب سے وزارتِ تجارت کے تعاون سے اجرک، جنڈی اور کاشی کے ہنرمندوں کے لیے تربیتی اور آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں وزارتِ تجارت کے ڈائریکٹر جنرل محمد فاروق میمن، مینیجر لیگل آصف رضا، ریسرچ آفیسر سادیہ عبداللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ثقافت محمد عادل دائوو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلچر سینٹر بھٹ شاہ مجتبیٰ جوکھیو سمیت بھٹ شاہ کے تقریباً تمام ہنرمندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل وزارتِ تجارت حکومتِ پاکستان محمد فاروق میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجرک، جنڈی اور دیگر ہنرمندوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا، اور نقلی اجرک یا جنڈی بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اصل اجرک اور جنڈی تیار کرنے والے کاریگروں کو رجسٹر کرنے کے بعد ایک خاص لوگو (نشان) دیا جائے گا جو ان کی مصنوعات پر لگے گا، تاکہ یہ ظاہر ہو کہ یہ چیز اصلی اور ہاتھ سے بنی ہوئی ہے، مشین سے نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھی ٹوپی کے ہنرمندوں کو بھی رجسٹر کیا جائے گا۔ یہ تمام کام وزارتِ تجارت پاکستان، حکومتِ سندھ کے محکمہ ثقافت کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ثقافت محمد عادل دا?و اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کلچر مجتبیٰ جوکھیو نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبائی وزیرِ ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ کا مشن ہے کہ سندھ کے ہنرمندوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا جائے، انہیں ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے، اور ان کے ہاتھ کی بنی ہوئی اشیاء جن میں اجرک، سندھی ٹوپی، رلی، کاشی، جنڈی سمیت دیگر مصنوعات شامل ہیں ۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے ہنرمندوں بھٹ شاہ کہا کہ

پڑھیں:

باکو: وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی او آئی سی کلچرل فیسٹیول’’ باکو کری ایٹو ویک ‘‘کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • چین، ایران، سعودی عرب سہ فریقی مشترکہ کمیٹی کے تیسرے اجلاس کا انعقاد
  • ترکیہ میں پاکستانی ہنرمندوں کے مواقع بڑھانے کیلئے اہم پیشرفت
  • باکو: وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی او آئی سی کلچرل فیسٹیول’’ باکو کری ایٹو ویک ‘‘کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
  •  شکایات ‘ٹکٹ مسائل حل کر نے سے شہری خوش ہیں:ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر
  • سجاول،عوامی مسائل کے حل کیلیے کھلی میٹنگ کا انعقاد
  • سندھ بلڈنگ کا محکمہ عمارتی بے قاعدگیوں کا اڈہ بن گیا
  • ریاض میں بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی ایونٹ کا انعقاد، پاکستانی ماہرین کی شاندار شرکت
  • نوجوان ہمت کے ساتھ ثقافت کے فروغ کیلئے کوشاں: سردار سلیم حیدر 
  • سندھ کلچر ڈے
  • ڈیلس میں سندھی ثقافت کا رنگا رنگ میلہ، ٹیکساس اسمبلی ممبر سمیت اہم شخصیات کی شرکت