Jasarat News:
2025-12-09@00:54:35 GMT

سندھ کلچر ڈے

اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کہا جاتا ہے کہ قومیں اپنی ثقافت سے جانی جاتی ہیں، ثقافت وہ آئینہ ہے جس میں قوم خود کو پہچانتی ہے، ثقافت شناخت عطا کرتی ہے جس سے سماجی ربط و ضبط مضبوط ہوتا ہے۔ سندھ میں ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو انتہائی جوش و خروش سے سندھ کلچر ڈے منایا جاتا ہے، اس سلسلے میں کراچی میں اتوار کو سندھ کلچر ڈے کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تاہم اس موقع شاہراہ فیصل ایف ٹی سے کے قریب بعض شرکاء کی جانب سے کی جانے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، شہریوں کی گاڑیوں، ایمبولینس اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا، جس سے نہ صرف یہ کہ شہری بری طرح متاثر ہوئے بلکہ ملک و قوم کا تشخص بھی بری طرح متاثر ہوا، شرپسندی کے ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جانی چاہیے۔ تاکہ آئندہ اس نوع کے واقعات کا اعادہ نہ ہوسکے۔

اداریہ سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھی کلچر ڈے منایا گیا، ریلیاں، تقریبات، کراچی، ریلی کے شرکاء کا پولیس سے تصادم، متعدد زیر حراست

کراچی +اسلام آباد(این این آئی+خبر نگار خصوصی) سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن اتوار کو جوش و خروش سے منایا گیا۔ مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں ٹیبلوز تو کہیں نمائش سے سندھ کی ثقافت کے رنگ پیش کیے گئے۔ کلچر ڈے پر سندھی ٹوپی، اجرک اور ثقافتی لباس کی خریداری کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ ثقافت سندھ پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سندھ کا آج صرف ثقافت کا دن نہیں بلکہ اپنی پہچان پر فخر کی تجدید ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہماری سرزمین نے دنیا کو امن اور محبت کا علم دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھی کلچر ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اتحاد ہماری اصل طاقت ہے، سندھ کی موسیقی، زبان اور روایتیں مستقبل کی سمت متعین کرتی ہیں۔ ہم نے ماضی کو زندہ رکھا ہے یہی سندھ کی شان ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی ثقافت پوری دنیا میں بسنے والے امن چاہنے والوں کی آواز ہے۔اسلام آباد سے خبرنگار خصوصی کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کی ثقافت برداشت، امن اور قومی یکجہتی کی علامت ہے جسے نئی نسل تک منتقل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ایوان صدر سے جاری بیان میں صدر آصف علی زرداری نے سندھی ثقافت کے دن پر اپنے پیغام میں کہا سندھ وہ پہلا صوبہ تھا جس کی اسمبلی نے قیامِ پاکستان کی قرارداد منظور کر کے تاریخ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ سندھ میں اردو بولنے والوں کی بڑی تعداد آباد ہے جو اسے باہمی ہم آہنگی اور وسعتِ نظر کی روشن مثال بناتی ہے۔ سندھ کی ثقافت برداشت، امن اور قومی یکجہتی کی علامت ہے جسے نئی نسل تک منتقل کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ دریں اثناء شہر قائد میں شارع فیصل ایف ٹی سی پر پولیس اور قوم پرست تنظیم کی ریلی کے شرکاء کے درمیان تصادم ہوا، مظاہرین نے پولیس موبائل اور مسافر گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کے سبب ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو گئی۔ مظاہرین نے شارع فیصل پر ہنگامہ کرتے ہوئے گزرنے والی گاڑیوں اور بسوں پر پتھراؤ کیا۔ شرپسند عناصر نے خواتین کو بھی ہراساں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھی کلچر ڈے منایا گیا، ریلیاں، تقریبات، کراچی، ریلی کے شرکاء کا پولیس سے تصادم، متعدد زیر حراست
  • کندھ کوٹ: سندھ کلچر ڈے کے موقع پر قوم پرست جماعتوں کی جانب سے ریلی نکالی جارہی ہے
  • ٹنڈو جام پریس کلب کے زیر اہتمام سندھ کلچر ڈے منایاجارہاہے
  • سندھ کلچر ڈے کے موقع پر شارع فیصل پربدترین ٹریفک جام کامنظر
  • یوم ثقافت سندھ کی پہچان‘ تہذیبی تسلسل اور اجتماعی یکجہتی کا دن ہے،ناصر شاہ
  • سندھ بھر میں روایتی جوش و جذبے کے ساتھ کلچر ڈے منایا گیا
  • گورنر سندھ کی سندھی کلچر ڈے پر قوم کو مبارکباد
  • سندھ بھر میں روایتی جوش و جذبے کے ساتھ کلچر ڈے منایا جا رہا ہے
  • ٹنڈوجام: سندھ کلچر ڈے کے حوالے سے تعلقہ ایجوکیشن آفسر اقبال جمال تقریب سے خطاب کر رہے ہیں