ڈپٹی ڈائریکٹر چیئرمین سینیٹ چودھری ناصر رفیق کے والدِ محترم کے ایصال ثواب کیلئے ختم و قل خوانی کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
ڈپٹی ڈائریکٹر چیئرمین سینیٹ چودھری ناصر رفیق کے والدِ محترم کے ایصال ثواب کیلئے ختم و قل خوانی کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹ آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے چیئرمین سینیٹ، چودھری ناصر رفیق کے والدِ محترم چودھری محمد رفیق مرحوم کی ختم و قل خوانی اسلام آباد کے سیکٹر جی7میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ختم و قل خوانی میں وزارتِ اطلاعات و نشریات کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن، ایڈیشنل سیکرٹری وزیرِاعظم آفس محیب علی، جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ ہاوسنگ عدنان دیار، سی ای او پی آئی ڈی سی ایل (وزارتِ ہاوسنگ)وسیم حیات باجوہ، ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالسلام شیخ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ تعلیم آفتاب رشید، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز چیئرمین سی ڈی اے شاہد کیانی، ڈائریکٹر پی آر ڈاکٹر احسن، ڈی جی پروٹوکول چیف جسٹس آف پاکستان طاہر رشید، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی ایم ایس چوہدری وارث، اور ڈائریکٹر سینیٹ اسد مروت نے شرکت کی۔بعدازاں سینیٹر عبدالقادر چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سابق پی آئی او اور سینئر افسر وزارت اطلاعات را تحسین علی خان،مشیر چیئرمین سینیٹ میاں خرم رسول، سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عامر وحید شیخ، ڈی آئی جی سلمان خان، ایس ایس پی ڈاکٹر نوید عاطف (بھائی ایم ڈی دنیا ٹی وی نوید کاشف)، ڈاکٹر ذوالفقار، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب فرحان ستار، ڈپٹی سیکرٹری سینیٹ آف پاکستان سیفان اللہ، اور اورنیوز ون چینل کے اینکر پرسن کاشف رفیق شامل تھے،دیگر معزز شخصیات نے بھی ناصر رفیق چودھری کی رہائش گاہ جا کر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔
مختلف وزارتوں و محکموں کے نمائندگان، سینیٹ سیکریٹریٹ کے افسران، صحافیوں اور مقامی برادری کے افراد نے بھی میں شرکت کی اور ناصر رفیق چودھری اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیر برائے غربت مٹا و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ اور چیئرپرسن اسٹینڈنگ کمیٹی سینیٹر انوشہ رحمن نے چودھری محمد رفیق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کے لیے بلندیِ درجات اور مغفرت، جبکہ سوگوار خاندان کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررحیم یار خان، زیادتی کا شکار لڑکی مقدمہ درج ناہونے پر 100فٹ اونچی ٹینکی پر چڑھ گئی، خودکشی کی دھمکی رحیم یار خان، زیادتی کا شکار لڑکی مقدمہ درج ناہونے پر 100فٹ اونچی ٹینکی پر چڑھ گئی، خودکشی کی دھمکی آزادی کشمیر کی صبح قریب، پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہے گا،انجینئر امیر مقام پی ٹی آئی آزادکشمیر فارورڈ بلاک کے 5وزرا کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان ایران امریکا کیساتھ برابری کی سطح پر مذاکرات کیلئے تیار ہے، ایرانی وزیرِ خارجہ وزیر ریلوے حنیف عباسی کا تہران استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان ڈیرہ غازی خان میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ ختم و قل خوانی ناصر رفیق رفیق کے
پڑھیں:
پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
توجہ دلاؤ نوٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے 15 روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت سے مجوزہ پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق مجوزہ نظام کے کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے بھی سینیٹ کو آگاہ کیا جائے۔