راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی، ڈینگی کے حملوں میں کمی آنے لگی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی سے ڈینگی کے حملوں میں کمی آنے لگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے رواں سیزن میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 1232 ہوگئی۔
مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 37 سے زائد مریض زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔
راولپنڈی میں 19 ہزار 198 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے۔ رواں سیزن میں 18 ہزار 783 افراد کی اسکریننگ کی گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں تاحال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ رواں سال 60 لاکھ سے زائد عمارتوں کا معائنہ کیا گیا جس میں1 لاکھ 92 ہزار سے زائد گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔
26 ہزار 83 کے قریب مقامات کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا جبکہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 ہزار 655مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1885 مقامات سیل کیے گئے اور خلاف ورزیوں پر 1 کروڈ 11 لاکھ 45 ہزار سے زائد جرمانے عائد کئے گئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: راولپنڈی میں
پڑھیں:
کرشنگ سیزن، چینی کی قیمت میں 15 تا 17 روپے فی کلو کمی
لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں 54 لاکھ 9 ہزار 889ٹن گنے کی کرشنگ مکمل ہو گئی ہے ، فی کلو ایکس مل ریٹ پندرہ سے سترہ روپے کم ہوگیا ۔
پنجاب میں چوون لاکھ نو ہزار آٹھ سو نواسی میٹرک ٹن گنے کی کرشنگ مکمل ہوگئی ، حالیہ کرشنگ سے 4 لاکھ 30 ہزار 778 میٹرک ٹن چینی کی پیداوار حاصل ہوئی جس سے ایکس مل قیمت میں 15 سے 17 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔کین کمشنر پنجاب امجد حفیظ کے مطابق پنجاب میں اس وقت کل پانچ لاکھ بیالیس ہزارنوسو میٹرک ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں ۔ مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں دس سے پندرہ روپے فی کلو کمی ہوئی آئندہ دنوں میں قیمت مزید کم ہونے کا امکان ہے ۔ پنجاب میں شوگر ملیں کسانوں کو تین سو پچھہتر سے چار سو اسی روپے فی چالیس کلو گرام گنے کی قیمت ادا کررہی ہیں ۔