اڈیالہ جیل میں تین قیدی دل کی شدید تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی منتقل
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
ارشاد قریشی: راولپنڈی اڈیالہ جیل میں تین قیدیوں کو دل کی شدید تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی منتقل کیا گیا ہے جبکہ ہسپتال منتقلی کے دوران ایک قیدی انتقال کرگیا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سےتین قیدی دل کی شدید تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی منتقل کردیئے گئے جبکہ ایک قیدی ممتازاقبال ہسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگیا ۔
راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی نےانتقال کرنے والے قیدی کو لینے سے انکار کردیا,قیدی ممتاز اقبال تھانہ کلر سیداں میں منشیات کے مقدمہ میں گرفتار تھا۔
ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں
ہسپتال منتقل کئے جانے والے قیدیوں میں عصمت اللہ خان بھی شامل جو تھانہ پیرودھائی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں گرفتار ہے،عصمت اللہ خان نے جرگہ کرکے شادی شدہ خاتون سدرہ عرب کے قتل کا فیصلہ دیا تھا۔
جیل ذرائع کے مطابق ہسپتال منتقل کئے جانے والوں میں قیدی ملک حماد بھی شامل جوقتل کےایک مقدمہ میں گرفتار ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہسپتال منتقل
پڑھیں:
شوہر نے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ نواحی گاؤں محمد پناہ میں شوہر نے اپنے بھائی کے ہمراہ سیاہ کاری کے الزام میں بیوی کو قتل کر کے فرار ہو گئے۔ اطلاع پر پولیس پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر سول ہسپتال پہنچایا جہاں پر لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے لاش پڑی رہی ورثاء سخت پریشان انتظامیہ نے کوئی بہی نوٹیس نہیں لیا۔تفصیلات کے مطابق؛ کندھکوٹ کے قریب پولیس تھانہ بی سیکشن کی حدود نواحی گاؤں محمد پناہ کھوسو میں ملزم شوہر ہزار خان کھوسو اپنے بھائی مور خان کھوسو کے ہمراہ مبینا سیاہ کاری کی تھمت دیکر اپنی بیوی فرزانہ خاتون کو ٹی ٹی پسٹل کے فائر مار کر قتل کر کے فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس پہنچ کر مقتولہ خاتون کی لاش کو اپنی تحویل میں لیکر سول ہسپتال کندھ کوٹ پہنچایا ہسپتال میں مقرر لیڈی ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹے لاش ہسپتال میں پڑی رہی۔ مقتولہ خاتون کے ہمراہ آنے والے ورثاء سخت پریشان ہو گئے کئی گھنٹے لاش ہسپتال میں پڑی ہونے کی وجہ سے محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ نے کوئی بہی نوٹیس نہیں لیا باخبر ذرائع کے مطابق لیڈی ڈاکٹر کے بجائے مرد ڈاکٹرز نے لاش کا معائنہ کر کے کاغذی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی پولیس کے مطابق واقعہ سیاہ کاری کے باعث پیش آیا ہے جبکہ ملزم گہر خالی کر کے فرار ہو گئے ہیں ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کارروائیاں کر رہی ہے مقتولہ خاتون کے ورثاء آنے کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائیگا۔