Jang News:
2025-12-09@13:05:20 GMT

اڈیالہ کا قیدی بانی متحدہ پارٹ 2 بن چکا ہے، عظمی بخاری

اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT

اڈیالہ کا قیدی بانی متحدہ پارٹ 2 بن چکا ہے، عظمی بخاری

عظمیٰ بخاری - فوٹو: اسکرین گریب

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کی دیواروں نے اس شخص کو ذہنی مریض بنادیا ہے، اڈیالہ کا قیدی بانی متحدہ پارٹ ٹو بن چکا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد وزیراعظم اور فلیڈ مارشل کی پذیرائی ہو رہی ہے، اب یہ پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کو استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلا کہ بانی پی ٹی آئی کی طبیعت ناساز ہے، بانی پی ٹی آئی ہٹا کٹا ہے، وہ باہر سے فرائی فش بھی منگوا کر کھاتا ہے۔

جب گورنر راج لگایا جائے گا تو اس کا جواز بھی ہوگا: عطا تارڑ

عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت امن وامان، انسداد دہشت گردی میں ناکام اور گورننس ایشو ہوں تو گورنر راج آپشن ہے

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کو دیوالیہ کروانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا، پاکستان کے لیے ہر اچھی خبر فتنہ فساد کے لیے بری خبر ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دھمکیاں دینے والا آج مطلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے، ملکی قانون کی دھجیاں اڑانے والے آج قانون کی پاسداری کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو پتہ ہی نہیں 53 سو ارب ہوتا کیا ہے، وہ جلسے میں کرپشن کی بات کر رہے تھے، آئی ایم ایف کی رپورٹ میں یہ نہیں کہ رقوم چوری ہوئیں یا کرپشن میں گئیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ان کو اپنے قائد کو صادق و امین کہتے ہوئے شرم بھی نہیں آتی، فتنہ خان کی سیاست اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے ان کی دموں پر زور سے پاؤں آیا ہے۔ یہ گندے گھناؤنے کردار کے مالک کو مقبول لیڈر کہتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

 پاک فوج نے ذہنی مریض عمران خان کا ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب کر دیا

سٹی42: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری  نے کہا ہے کہ دشمن ایجنڈے پر چلنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ ریاست ان کی ہر سازش ناکام بنائے گی، ریاستی اداروں پر حملہ، شہدا کی توہین،افواج کے خلاف بیانیہ، سب دشمن کا ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص کے سپہ سالار پر فضول گوئی دراصل بانی پی ٹی آئی کے ذہنی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے، پاکستان کے خلاف کام کرنے والے چند چہرے ریاست کے استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان مخالف بیانیے کی چال چلنے والے ذہنی مریض کو قوم نے پہچان لیا اور ذہنی مفلوج اقتدار میں آنے کیلئے طالبان اور بھارت کی سپورٹ حاصل کر رہا ہے۔ 
عظمی بخاری کا کہنا تھاکہ دشمن ایجنڈے پر چلنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ ریاست ان کی ہر سازش ناکام بنائے گی، ریاستی اداروں پر حملہ، شہدا کی توہین،افواج کیخلاف بیانیہ، سب دشمن کا ایجنڈا ہے۔

گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • اڈیالہ کا قیدی ملک کیلئے خطرہ اور الطاف حسین پارٹ 2بن چکا ہے، عظمی بخاری
  • فتنہ خان کی سیاست اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، عظمیٰ بخاری
  • اڈیالہ کا قیدی الطاف حسین پارٹ 2 بن چکا ہے، عظمی بخاری
  • اڈیالہ کا قیدی بانی ایم کیو ایم پارٹ 2 بن چکا ہے:عظمیٰ بخاری
  • دوسروں کو کہنے والا خود پاگل، فتنہ کی سیاست اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے: عظمیٰ بخاری
  • پی ٹی آئی کے "کی بورڈ وارئیرز" ڈھائی سال سے آرمی چیف کو نشانہ بنا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • پاک فوج کے ترجمان نے عمران خان کے ملک مخالف ایجنڈے کی پردہ کشائی کر دی: عظمیٰ بخاری
  •  پاک فوج نے ذہنی مریض عمران خان کا ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب کر دیا
  • ترجمان پاک فوج نے عمران خان کے مبینہ ملک دشمن ایجنڈے کی نشاندہی کی، عظمیٰ بخاری کا بیان