اڈیالہ کا قیدی الطاف حسین پارٹ 2 بن چکا ہے، عظمی بخاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ کا قیدی بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پارٹ 2 بن چکا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی جماعت پر پابندی اور گورنر راج کے حق میں نہیں ہوں اگر یہ باز نہ آئے تو پھر یہ آپشن ہو سکتے ہیں، سی سی ڈی پولیس کو دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے جدید آلات دئیے، ملکی دشمنی کو تلخی کا نام دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کے ادارے کے سربراہ کو ٹارگٹ کریں شہدا کے خلاف گندی مہم کریں تو یہ تلخی نہیں بلکہ ملک دشمنی ہے، اگر بانی پی ٹی آئی کو اب سیاسی لوگوں سے بات نہیں کرنی تو اب ہم نے بھی آپ سے بات نہیں کرنی، ایک ملک دشمنی برداشت دوسری ملک برداشت برداشت اب یہ ملک کے لئے خطرہ اور الطاف حسین پارٹ ٹو بن گیا ہے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ تنگ ہیں کہتے ان کی پالیسیوں سے متفق نہیں، پارلیمنٹرین خود کہتے ہیں ان کا مقابلہ سوشل میڈیا سے ہے وہ تو پارٹی کو ختم کروانے کے در پر ہیں، ایک یوٹیومر کہتا ہے بڑی خبر آنے والی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاعلاج دماغی و جسمانی ہمیں علاج کرنا آتا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ترجمان پاک فوج نے عمران خان کے مبینہ ملک دشمن ایجنڈے کی نشاندہی کی، عظمیٰ بخاری کا بیان
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب، عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مبینہ ملک دشمن ایجنڈے کو بے نقاب کیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ عمران خان پاکستان مخالف بیانیے کے ذریعے اقتدار میں آنے کے لیے غیر ملکی عناصر، بشمول طالبان اور بھارت کی حمایت حاصل کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض افراد کے پاکستان مخالف اقدامات ریاستی استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور بنیان مرصوص کے سپہ سالار پر تنقید، دراصل عمران خان کی مبینہ ناکامی اور کمزوری کی علامت ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دشمن ایجنڈے پر کام کرنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ ریاست ان کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ان کے بقول، ریاستی اداروں پر حملہ، شہداء کی توہین اور افواج کے خلاف بیانیہ تمام ملک دشمن سرگرمیوں کی علامت ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات، شفیع جان نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ بخاری کے الزامات جھوٹ اور سیاسی پروپیگنڈے پر مبنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کسی غیر ملکی مدد کی ضرورت نہیں، اور اقتدار کے نشے میں عظمیٰ بخاری شاید ماضی کی سنگین غداری جیسے معاملات بھول چکی ہیں۔