راولپنڈی:

تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے بدترین تشدد کرنے والوں کے خلاف راولپنڈی پولیس نے رات گئے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مرکزی ملزم جنید عرف جیدا سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے معاملے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر سٹی پولیس نے رات بھر گوالمنڈی میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تشدد کرنے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 6 افراد کو تحویل میں لے لیا، تشدد کرنے والے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ واقعے پر پولیس کو کمپلینٹ درج نہیں کروائی گئی تھی بلکہ ویڈیو سامنے آنے پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو فوری گرفتار کیا گیا۔

سی پی او کا کہنا تھا کہ تشدد میں ملوث کوئی بھی شخص قانون کی گرفت سے نہیں بچے گا، کسی بھی شہری پر تشدد قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا، ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ویڈیو کے ذریعے شناخت ہونے والے 6 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں جن میں مرکزی ملزم جنید عرف جیدا، روحیل، یاسر خان، فیصل مسیح اور ثمر عباس شامل ہیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی: خاتون کو قتل کرکے سعودیہ فرار ہونیوالا ملزم انٹرپول کی مدد سے گرفتار

راولپنڈی:

خاتون کو قتل کرکے سعودیہ عرب فرار ہونے والے ملزم کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرکے پنجاب پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے وہئے خاتون کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم کو سعودی عرب میں گرفتار کرکے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا۔

گرفتار ملزم گزشتہ سال خاتون کو قتل کر کے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، ملزم عبدالرزاق کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت تھانہ سودھراں گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کردیا، ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: گوالمنڈی میں شہری پر وحشیانہ تشدد کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار
  • راولپنڈی: شہری کو برہنہ کر کے تشدد کرنے میں ملوث 5 ملزم زیر حراست
  • راولپنڈی میں بااثر افراد کا شہری پر سرعام بدترین تشدد، برہنہ کر کے گھسیٹا گیا
  • چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی گینگ کا مرکزی کردار آسٹریلوی پولیس اور انٹرپول کی مدد سے گرفتار
  • راولپنڈی: اسکریپ گودام مالکان کی جانب سے شہری پر وحشیانہ تشدد
  • راولپنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا
  • کراچی، شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • شہری کے قتل میں ملوث مفرور ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد
  • راولپنڈی: خاتون کو قتل کرکے سعودیہ فرار ہونیوالا ملزم انٹرپول کی مدد سے گرفتار