کوہستان اسکینڈل میں اہم پیش رفت مرکزی ملزم کی اہلیہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251023-08-2
پشاور ( آن لائن ) کوہستان اسکینڈل کیس میں نیب کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مرکزی ملزم قیصر اقبال کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ ان کے گھر سے 14 ارب روپے مالیت کا سونا، قیمتی گاڑیاں اور دیگر قیمتی اثاثے برآمد ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار خاتون سمیت آٹھ ملزمان کو احتساب عدالتوں میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے تمام ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے۔تفتیشی افسر کے مطابق گرفتار خاتون پر اپنے شوہر قیصر اقبال کے ساتھ مل کر 34 ارب روپے کے غبن کا الزام ہے۔ عدالت نے خاتون کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کردی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راولپنڈی: خاتون کو قتل کرکے سعودیہ فرار ہونیوالا ملزم انٹرپول کی مدد سے گرفتار
راولپنڈی:خاتون کو قتل کرکے سعودیہ عرب فرار ہونے والے ملزم کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرکے پنجاب پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے وہئے خاتون کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم کو سعودی عرب میں گرفتار کرکے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا۔
گرفتار ملزم گزشتہ سال خاتون کو قتل کر کے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، ملزم عبدالرزاق کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔
گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت تھانہ سودھراں گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کردیا، ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔