نجی مال میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ ، ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) تھانہ مارگلہ کی حدود میں نجی مال میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کی جانب سے گرفتار دونوں ملزمان نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کر لیا۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم فیصل جلال اور حفیظ اللہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا ، عدالت نے ملزمان کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

پولیس کی جانب سے میڈیکل چیک اپ کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس پر سماعت کی ،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے ۔ مقدمہ کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون گاوں سے اسلام آباد نوکری کے سلسلے میں آئی، فیس بک سے نوکری کی تلاش کر رہی تھی کال سینٹر نے مجھے نوکری کے لیے بلا لیا ،21تاریخ کو فیصل نامی شخص سے رابطہ ہوا تو مجھے نجی شاپنگ مال بلایا گیا، حفیظ اللہ نامی شخص نیچے آیا اور مجھے فلیٹ میں لے گیا ، گپ شب لگانے کے بعد مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان کی جانب سے مجھے تھپڑ اور مکے مارے گئے ، پولیس کو ون فائیو پر اطلاع دی گئی تو موقع کر پہنچ کر دو افراد کو گرفتار کیا گیا ،ملزمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6دہشتگرد ہلاک دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6دہشتگرد ہلاک بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے محسن نقوی کا پختونخوا حکومت سے واپس گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا عدالتی حکم معطل اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے متعلق کیس، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل باجوڑ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، ایک خوارجی ہلاک، دیگر زخمی حالت میں فرار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: زیادتی کا

پڑھیں:

پشاور: پسند کی شادی کیلئے گھر سے نکلنے والی لڑکی اور لڑکا قتل

— فائل فوٹو

پشاور میں تھانہ خزانہ کی حدود میں لڑکی اور لڑکے کے قتل کی 2 الگ الگ ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔

پولیس کے مطابق لڑکی پسند کی شادی کے لیے گھر سے نکلی تھی، تاہم لڑکے کے گھر والوں نے لڑکی کو واپس اس کے گھر چھوڑ دیا۔

مردان: 3 افراد کو قتل کرنیوالے ملزمان انکے 2 بچے چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار

ملزمان مقتولین کے دو بچے اور گاڑی بھی ساتھ لے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کو اغوا کے بعد قتل کیا جبکہ ملزمان کے گھر سے لڑکی کی لاش ملی۔

فرار ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مردان: 3 افراد کو قتل کرنیوالے ملزمان انکے 2 بچے چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار
  • پشاور: پسند کی شادی کیلئے گھر سے نکلنے والی لڑکی اور لڑکا قتل
  • اسلام آباد میں دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقات میں توسیع، نیا شیڈول جاری
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے