دنیا کی کوئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کے بغیر چل ہی نہیں سکتی، طارق فضل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کے بغیر چل ہی نہیں سکتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں تعمیر و ترقی ہو یا جرائم کنٹرول، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مل کر کام کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےخیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی وجہ بتادی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کے بغیر چل ہی نہیں سکتی، کوئی سپر پاور ملک بتائیں، جس کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کھڑی نہ ہو اور وہ سپرپاور ہو۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دنیا میں اس وقت جو عزت وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو مل رہی ہے تاریخ میں کبھی نہیں ملی۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس صوبے کا مینڈیٹ ہے ہم اسے تسلیم کرتے ہیں، ہم خیبر پختونخوا کے عوام کےلیے بھی پورا کردار ادا کریں گے۔
طارق فضل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ سی سی ڈی نے پنجاب میں جرائم کی روک تھام کےلیے جو اقدامات کیے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سی سی ڈی نے پنجاب میں جرائم کی روک تھام کےلیے جو اقدامات کیے، اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، دہشت کی علامت سمجھے جانے والے گینگسٹر یا تو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے یا صوبہ چھوڑ گئے۔ پنجاب میں اس وقت امن کی فضا نظر آتی ہے، جرائم میں نمایاں کمی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: طارق فضل چوہدری نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
جو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے اس بارے میں حکومت ضرور سوچے گی، طلال چوہدری
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری : فائل فوٹووزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے اس کے بارے میں حکومت ضرور سوچے گی، پی ٹی آئی نے جو اقدامات کیے ہیں وہ ملک کے خلاف ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ 20 سے 25 سال پہلے بہت سارے لوگوں نے اس کے بارے میں کہہ دیا تھا کہ یہ پلانٹڈ شخص ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہر ادارے کو متنازع کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی سیاسی جماعت کے زمرے میں نہیں آتی۔
یہ بھی پڑھیے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دے دیا ایک شخص اپنی ذات کا قیدی ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آرطلال چوہدری نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بھی اپنے بانی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا، بانی پی ٹی آئی بھی وہی سب کچھ کر رہے ہیں جو بانی ایم کیو ایم کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر باقی تمام جماعتوں پر حملہ کیا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کے درمیان کوئی تو رشتہ ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے آج تک اسرائیل کے خلاف ایک بات تک نہیں کی۔