یو اے ای کیلیے پاکستانی سفیر شفقات علی خان کی نائب وزیراعظم سے الوداعی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اسلام آباد:
متحدہ عرب امارات کے لیے نامزد پاکستانی سفیر شفقات علی خان نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی حیثیت سے شفقات علی خان کی خدمات کو سراہا اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اسحاق ڈار نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے، برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نامزد سفیر اپنی سفارتی مہارت سے ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ نے سفیر کو ہدایت دی کہ وہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی برادری کی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم کا ملائشین ہم منصب سے رابطہ ،سیلاب متاثرین کیلیے مدد کی پیشکش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے ہم منصب داتو سری انور ابراہیم سے حالیہ سمندری طوفان سے پیدا ہونے والے سیلاب پر اظہارِ یکجہتی کے لیے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی نیوز کے مطابق مون سون بارشوں کے ساتھ دو ٹراپیکل طوفانی سسٹمز کے باعث گزشتہ ہفتے سری لنکا، انڈونیشیا کے صوبہ سماٹرا، جنوبی تھائی لینڈ اور شمالی ملائیشیا میں ریکارڈ توڑ بارشیں ہوئیں۔ اس دوران، ان ممالک اور خاص طور پر ملائیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ تمام
علاقوں میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے، حالیہ طوفان سے ہونے والی بارشوں، سیلاب اور بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان اور املاک کے نقصانات پر ملائیشیائی وزیرِاعظم سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔