بیلجیئم کے سابق وزیراعظم UNDP کے سربراہ ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
بیلجیئم کے سابق وزیراعظم الیگزینڈر ڈی کرو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے سربراہ ہوں گے۔
بیلجئین نیوز ایجنسی نے ذرائع سے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ڈی کرو کو اعلیٰ عہدے کے لیے تجویز کیا ہے، ان کی تقرری کے لیے ابھی بھی UNDP بورڈ سے باضابطہ منظوری اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس کے بعد ووٹ درکار ہے۔
ڈی کرو کے ترجمان نے کہا کہ “تعیناتی کے طریقہ کار کے لیے، جیسا کہ مناسب ہے، ہم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رجوع کر رہے ہیں۔”
اس موقع پر ان کی پارٹی اوپن وی ایل ڈی کے چیئرمین فریڈرک ڈی گچٹ نے اپنی پارٹی کے ساتھی کو مبارکباد دی۔
انہوں نےکہا کہ”بے حد فخر ہے کہ بیلجیئم کا ایک لبرل اقوام متحدہ میں تیسرے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہے، یہ آپ کی لگن، وژن اور قیادت کا ایک شاندار اعتراف ہے، آپ ہمارے ملک کے لیے اہم تھے اور اب آپ دنیا کے لیے اہم ہوں گے” ۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کے لیے
پڑھیں:
یمن میں کشیدگی بڑھ گئی، حوثیوں کے ہاتھوں اقوام متحدہ کے 15 اہلکار گرفتار
صنعا(نیوز ڈیسک) برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یمن میں حوثی تنظیم انصارُ اللہ نے اقوام متحدہ کے 20 ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے، جن میں یونیسف کے نمائندہ پیٹر ہاکنز بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انصارُ اللہ کے مسلح اہلکاروں نے دارالحکومت صنعا میں اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا اور 5 مقامی جبکہ 15 بین الاقوامی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔
اقوام متحدہ کے نمائندے جین عالم نے تصدیق کی کہ حوثی فورسز نے تفتیش کے بعد 11 اہلکاروں کو رہا کردیا ہے، جبکہ باقی اہلکاروں کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ حوثیوں اور دیگر فریقوں سے رابطے میں ہے۔
ذرائع کے مطابق زیرِ حراست اہلکار ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP)، یونیسف (UNICEF) اور دفتر برائے رابطہ انسانی امور (OCHA) سمیت مختلف اقوام متحدہ کی ایجنسیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ انصارُ اللہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ جنوری میں بھی 8 اہلکاروں کی گرفتاری کے بعد اقوام متحدہ نے صوبہ سعدہ میں امدادی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔