2025-12-07@13:19:46 GMT
تلاش کی گنتی: 1128
«اپنا سفارتخانہ»:
ANKARA: ترکیے نے پاکستان میں ڈرونز کی تیاری کے ساتھ ساتھ اپنے ففتھ جنریشن جنگی طیاروں کے پروگرام کان میں شراکت دار بنانے کا خواہاں ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ترک عہدیداروں نے بتایا کہ ترکیے نے پاکستان میں ڈرونز بنانے کے لیے تنصیات قائم کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے جو انقرہ کا عالمی مارکیٹ میں اپنی دفاعی صنعت کو توسیع دینے کی مہم کا حصہ ہے۔ شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پرعہدیداروں نے بتایا کہ مذکورہ پروجیکٹ کے حوالے سے مذاکرات میں اکتوبر سے اب تک بڑی پیش رفت ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ترکیے جدید اور طویل فاصلے تک اڑان بھرنے والے ڈرونز برآمد کرے گا جو پاکستان میں تیار کیے جائیں گے۔...
کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع ایک شاپنگ مال کی پانچویں منزل پر آگ لگ گئی، جسے فوری طور پر فائر بریگیڈ کی ٹیم نے قابو میں کر لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تین فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ کا آغاز بالکونی میں موجود اے سی کے آوٹر سے ہوا تھا، جس پر فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مزید نقصان کو روک دیا۔
کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر شاپنگ مال کی پانچویں منزل پر آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ نے قابو پایا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تین فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بالکونی میں رکھے اے سی کے آوٹر میں لگی تھی۔
ترکیہ نے اپنے جنگی ڈرونز کی اسمبلی فیسلٹی پاکستان میں بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے رپورٹ کیا ہے کہ اکتوبر کے بعد اس منصوبے پر مذاکرات خاصے آگے بڑھ چکے ہیں۔ بلومبرگ نے ترک حکام کے حوالے سے بتایا کہ ترکیہ اس منصوبے کے تحت اپنے اسٹیلتھ اور طویل پرواز کی صلاحیت کے حامل جدید ڈرونز پاکستان میں اسمبل کرے گا، جس سے پاکستان کو اعلیٰ درجے کی دفاعی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہوگی جبکہ ترکیہ کو اپنے ہتھیاروں کی عالمی منڈی میں اثر و رسوخ بڑھانے کا موقع ملے گا۔ بلومبرگ کے مطابق، ترکیہ کی وزارتِ دفاع نے اس منصوبے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا، جبکہ پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کے پریمیئر فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ، قائد اعظم ٹرافی 2025-26 کا فاتح کراچی بلیوز بن گیا، جنہوں نے فائنل میں دفاعی چیمپئن سیالکوٹ کو 218 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں کراچی بلیوز نے سیالکوٹ کو 533 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں سیالکوٹ کی پوری ٹیم صرف 314 رنز بنا سکی اور آؤٹ ہو گئی۔ آخری روز سیالکوٹ نے اپنی اننگز 12 رنز بغیر کسی نقصان کے آغاز کی، لیکن جلد ہی پوری ٹیم 314 پر ڈھیر ہو گئی۔سیالکوٹ کی جانب سے افضل منظور 63، عبداللہ شفیق 59، اور حمزہ نذر 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کراچی کے ثاقب خان...
قوم کو اپنی بہادر افواج اور قیادت پر فخر ہے، وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد
وزیر دفاع خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ملک کو غیر معمولی کامیابی دلانے والوں کو آج قوم کی جانب سے اعلیٰ اعزازات سے سرفراز کیا جارہا ہے۔ اللہ کی رحمت فضل وکرم سے جن فاتحین نے قوم و ملک کو تاریخ ساز فتح سے نوازا، آج قوم ان کواورانکی کما نڈ میں لاکھوں وطن کے محفافظوں کی لازوال خدمت کے اعتراف میں سپہ سالاروں کو اعزاز سے نواز رہی ھے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری،ھلال جرات اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد… pic.twitter.com/WSfomXjKs9 — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 5,...
آسٹریلیا (ویب ڈیسک) مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹس لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر بن گئے، انھوں نے وسیم اکرم کی 414 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ تاریخی ایشنز سریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ بریسبن میں جاری ہے، جہاں مچل اسٹارک نے ایک بار پھر اپنی باؤلنگ سے حریف ٹیم کو سخت دباؤ میں ڈال دیا ہے، لیفٹ آرم باؤلر نے نہ صرف پہلی اننگز میں 71 رنز کے عوض 6 وکٹیں اپنے نام کر لی ہیں بلکہ تیسری وکٹ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے لیجنڈری باؤلر وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ کر اپنے نام کر لیا ہے۔ میچل اسٹارک نے ہیری بروک کو 31 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد ٹیسٹ میں...
اسلام آباد میں پاکستان بلائند کرکٹ کونسل نے پاکستان میں موجود 8 ٹیموں پر مشتمل بلائنڈ کرکٹ ٹرافی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں لاہور، پشاور، اسلام آباد، مظفر آباد کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ جبکہ اس ٹورنامنٹ میں اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب نے فائنل میچ میں پشاور بلائنڈ کرکٹ کلب کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان اس حوالے سے چئیرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل اور پریزیڈنٹ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے بتایا کہ یہ ہم ہر سال نیشنل گریڈ ون چیمپیئن شپ منعقد کراتے ہیں۔ سید سلطان شاہ نے کہا کہ بنیادی طور پر یہی ڈومیسٹک...
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم اور صوبائی حقوق کا دفاع آج کے دور کی سب سے بڑی ضرورت ہے، کیونکہ انہی اختیارات کے تحت صوبوں میں صحت اور عوامی فلاح کے بڑے منصوبے ممکن ہوسکے ہیں۔ ایس آئی یو ٹی کے نئے یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد چاہتا ہے کہ صوبوں کا تعلیم اور آبادی کنٹرول کا اختیار واپس لے لیا جائے، اور جب آپ کسی سے اختیار واپس لیتے ہیں تو اس کے اثرات ضرور مرتب ہوتے ہیں۔ مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم پاس ہوچکی، 28ویں ترمیم کی بات کریں، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم ہی صحت کا...
اسپین کی ویمنز ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے خواتین نیشنز لیگ کا ٹائٹل ایک بار پھر اپنے نام کر لیا۔ میڈرڈ میں کھیلے گئے فائنل کے دوسرے لیگ میں اسپین نے جرمنی کو 0-3 سے شکست دی، جبکہ پہلا میچ جرمنی کے شہر کائسریس لاؤٹن میں بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔ پہلے میچ میں جرمنی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا مگر مواقع ضائع کرنے کا خمیازہ انہیں دوسرے لیگ میں بھگتنا پڑا۔ میڈرڈ میں صورتحال یکسر بدل گئی، اسپین نے شاندار آغاز کیا اور مسلسل دباؤ برقرار رکھا، تاہم جرمن گول کیپر این-کترین برگر نے کئی اہم بچاؤ کرتے ہوئے اسپین کو ابتدائی برتری لینے سے روک دیا۔ بالآخر 61ویں منٹ میں طویل انتظار ختم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سال 2025 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے لیے بہتری کا سال ثابت ہوا۔ ٹیم نے نہ صرف نمایاں فتوحات سمیٹیں بلکہ جدید دور کی کرکٹ کا انداز بھی اپناتے ہوئے نظر آئی۔اعداد و شمار کے مطابق رواں سال قومی ٹیم کے چھکے مارنے کی اوسط میں نمایاں اضافہ ہوا۔ پاکستان نے 34 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں مجموعی طور پر 3872 گیندیں کھیلیں اور 235 چھکے لگائے، یعنی ہر میچ میں اوسطاً 7 چھکے اور ہر 16 گیندوں بعد ایک چھکا۔گزشتہ سال پاکستان نے 27 میچوں میں صرف 152 چھکے لگائے تھے، جبکہ 2024 میں ہر 19ویں گیند پر ایک چھکا اور فی میچ چھکوں کی اوسط 6 سے بھی کم تھی۔2024 کے مقابلے میں 2025 کے اعداد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت)ریلوے کوارٹرز پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف ریلوے انتظامیہ کا آپریشن دو کوارٹر مسمار، مزاحمت پر علاقے میں کشیدگی، ہوائی فائرنگ سے ماحول جنگی صورتحال اختیار کرگیا ریلوے انتظامیہ نے سکھر میں ریلوے کوارٹرز پر قائم غیر قانونی قبضوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے دو کوارٹر خالی کراکر مسمار کر دیے۔ آپریشن کے دوران متاثرہ مکینوں کی شدید مزاحمت اور احتجاج کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی، جبکہ ریلوے پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقہ کچھ دیر کے لیے میدانِ جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔ریلوے انتظامیہ نے کوارٹرز پر قبضہ ختم کرانے کے لیے ڈی این ای ون جہانزیب خان کی قیادت میں عملے اور ریلوے پولیس کے...
محکمہ صحت ریلوے سکھر ڈویژن کے ڈی ایم او ڈاکٹرمقصود گل اپنی نگرانی میں صفائی کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
فن لینڈ کا پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)فن لینڈ نے آپریشنل اور اسٹریٹجک وجوہات کی بنا پر پاکستان، افغانستان اور میانمر میں اپنے سفارتخانے 2026 میں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جمعہ کو بیان جاری کیا گیا۔فن لینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق اسلام آباد، کابل اور یانگون میں قائم سفارتخانے 2026 کے دوران بند کر دیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ فن لینڈ کے ساتھ محدود تجارتی و اقتصادی روابط کے باعث کیا گیا۔وزارت کے مطابق سفارتخانے بند کرنے کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ فن لینڈ نے 2012 میں بھی...
کراچی: معروف اداکارہ حریم فاروق نے اپنے بچپن کا حیران کن واقعہ بیان کردیا جس میں وہ ناراض ہوکر گھر سے نکل گئی تھیں۔ نجی ٹی وی کے کامیڈی شو میں گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے بتایا کہ وہ آٹھ سال کی عمر میں بغیر بتائے گھر سے نکل گئی تھیں جس کے بعد اہلخانہ نے انہیں “گمشدہ” سمجھ کر پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرانے کیلئے رجوع کر لیا۔ حریم فاروق نے بتایا کہ وہ بچپن میں پھوپھو کے گھر جانا چاہتی تھیں اور ڈرائیور کے نہ لے جانے پر خود ہی گھرسے نکل پڑیں۔ راستے میں ایک بزرگ نے انہیں روکا اور پوچھا کہاں جا رہی ہو، تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’پھوپھو کے...
فِن لینڈ نے اپنی عالمی سفارتی حکمتِ عملی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 2026 تک پاکستان میں موجود سفارت خانہ بند کر دیا جائے گا۔ یہ اعلان ہفتے کو فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے باضابطہ بیان میں کیا گیا۔ بیان کے مطابق فن لینڈ اپنی سفارتی سرگرمیوں کا ازسرِنو جائزہ لے رہا ہے تاکہ اپنے سیاسی اور معاشی مفادات کے مطابق زیادہ اہم ممالک میں وسائل کو مرکوز کیا جا سکے۔ اسی منصوبے کے تحت نہ صرف اسلام آباد، بلکہ کابل اور یانگون میں موجود فن لینڈ کے سفارت خانے بھی آئندہ سال بند کر دیے جائیں گے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ مختلف عوامل کا نتیجہ ہے،...
کراچی کے علاقے میں نیو سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نیو سبزی منڈی کے قریب فائرنگ میں زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزمان کے تلاش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب کے کیماڑی اور مختلف علاقوں میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 2 افراد کو گرفتار جبکہ 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فن لینڈ نے آپریشنل اور اسٹریٹیجک وجوہات پر پاکستان میں اپنا سفارت خانہ بند کرنےکا اعلان کر دیا۔فن لینڈ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ فن لینڈ نے پاکستان، افغانستان اور میانمار میں سفارت خانے بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ فن لینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق اسلام آباد،کابل اور ینگون میں فن لینڈ کے سفارت خانے 2026 میں بند کر دیے جائیں گے۔بیان میں کہا گیا ہےکہ فن لینڈکے ساتھ محدود تجارتی و اقتصادی تعلقات کی وجہ سے سفارت خانے بندکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ سفارت خانوں کی بندش کی وجوہات میں ان ممالک کی سیاسی صورتحال میں تبدیلیاں بھی شامل ہیں۔فن لینڈ نے بجٹ میں کمی کے باعث 2012...
خیبرپختونخوا ضلع صوابی کی پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے باپ کو مارنے والے سفاک بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی کے علاقے زیدہ پولیس نے اندھے قتل کیس کو ٹریس کرکے ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتارکر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مقتول کا اپنا سگا بیٹا نکلا جس ۔نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ ضلعی پولیس آفیسر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز آیان اللہ نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے 52 سالہ والد عباد اللہ کو جمعے کی صبح کو نماز فجر پڑھنے کے لئے مسجد جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ اس...
ٹی20 سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ہے، قومی ٹیم نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہرادیا، گیم میں اِن راولپنڈی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم 19.1 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 115 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکا کی جانب سے کامل مشہارا 59 رنز بنا کر نمایاں رہے، کوسل مینڈس 14 اور پتھم نسانکا 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد؛ فن لینڈ نے پاکستان سمیت افغانستان اور میانمار میں اپنے سفارتخانےبند کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا کہ وزارتِ خارجہ نے اسلام آباد، کابل اور یانگون میں فن لینڈ کے سفارتخانوں کو 2026 میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سفارتخانے آپریشنل اور اسٹریٹجک وجوہات کی بنا پر بند کیے جا رہے ہیں، جو متعلقہ ممالک کی سیاسی صورتحال میں تبدیلیوں اور فن لینڈ کے ساتھ محدود تجارتی و اقتصادی تعلقات سے جڑی ہوئی ہیں۔ تینوں ممالک میں سفارتخانوں کی بندش کی تیاری پہلے ہی شروع کر دی گئی تھی، یہ مشن 2026 کے دوران بند کر دیے جائیں گے۔اس سے قبل 2012...
فن لینڈ نے آپریشنل اور اسٹریٹجک وجوہات کی بنیاد پر پاکستان، افغانستان اور میانمار میں اپنے سفارتخانوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ نے جمعہ (28 نومبر) کو بتایا کہ اسلام آباد، کابل اور یانگون میں فن لینڈ کے سفارتخانے 2026 تک بند کیے جائیں گے۔ وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ متعلقہ ممالک کی سیاسی صورتحال میں تبدیلیوں اور فن لینڈ کے محدود تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ تینوں ممالک میں سفارتخانوں کی بندش کی تیاری پہلے ہی شروع ہو چکی ہے اور یہ مشن 2026 میں مکمل طور پر بند کر دیے جائیں گے۔ بیان کے مطابق، یہ اقدام فن لینڈ کے...
پاکستان کے ٹینس کا چمکتا ہوا ستارہ اعصام الحق نے پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ اعصام الحق نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اے ٹی پی سرکٹ میں کھیل کا شرف حاصل کیا۔ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے چیلنجرز کپ کے ڈبلز مقابلوں کے سنسنی خیز فائنل میں پاکستانی جوڑی اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کو سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اعصام الحق اپنے آخری انٹرنیشنل ایونٹ کا فائنل نہ جیت سکے۔ یہ بھی پڑھیں:قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا اپنے آخری ٹورنامنٹ میں نیا سنگ میل تاریخ میں پہلی بار اے ٹی پی چیلنجر کپ کا پاکستان میں انعقاد ہوا، اور مینز ڈبلز میں پاکستانی جوڑی نے رسائی...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کپتان اور جارح مزاج اوپنر روہت شرما کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں پر توجہ دینے کے بجائے اپنی فٹنس اور کھیل کی کارکردگی پر توجہ مرکوز کریں۔ روہت شرما، جو ون ڈے کرکٹ میں بھارت کی جانب سے تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں، نے آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ ماہ کی سیریز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری اسکور کی اور چھ بار کی عالمی چیمپئن ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی رہے۔ اب روہت شرما جنوبی افریقہ کے خلاف 30 نومبر...
آن لائن خریداری کی دنیا میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) شاپنگ اسسٹنٹس پہلے سے کہیں زیادہ عام ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں تین بڑے اے آئی ٹولز گوگل جیمینی، چیٹ جی پی ٹی اور پرپلیکسٹی کو ایک ہی کام کے لیے پرکھا گیا۔ جب ان تینیوں اے آئی ٹولز سے پوچھا گیا کہ 800 ڈالر سے کم قیمت والے معیاری لیپ ٹاپ تلاش کرو تو تینیوں پلیٹ فارمز کی جانب سے مختلف نتائج سامنے آئے۔ چیٹ جی پی ٹی کا شاپنگ ریسرچ موڈ ایک رہنمائی کرنے والے خریداری اسسٹنٹ کی طرح کام کرتا ہے۔ جب اے آئی ٹول سے 800 ڈالر سے کم قیمت والے لیپ ٹاپ پوچھے گئے تو اس نے فوراً چند سوالات پیش کیے جن میں...
تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت کے حالیہ واقعے کے بعد دوشنبے میں قائم چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر سرحدی علاقوں سے نکل جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغان سرزمین سے تاجکستان میں چینی شہریوں پر حملہ، پاکستان کی طرف سے سخت تشویش کا اظہار تاجک حکام کے مطابق 26 نومبر کی شب افغانستان کی جانب سے تاجکستان کی سرحدی پٹی پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 چینی شہری مارے گئے۔ چینی سفارتخانے نے اپنی ایک اعلامیے میں بتایا کہ یہ حملہ تاجکستان کے جنوب مغربی حصے صوبہ ختلان میں بدھ کی شام پیش آیا جہاں 3 چینی شہری جان سے گئے اور ایک زخمی ہوا۔...
اپنا آخری اے ٹی پی ٹورنامنٹ کھیلنے والے پاکستان کے معروف ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی ٹینس اسٹار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان اسلام آباد اے ٹی پی چیلنجر میں اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کی جوڑی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ یہ کارنامہ انہیں کسی بھی اے ٹی پی ایونٹ کے فائنل کھیلنے والی پہلی پاکستانی جوڑی بنا دیتا ہے۔ اس سے قبل اعصام الحق نے تمام اے ٹی پی فائنلز غیر ملکی پارٹنرز کے ساتھ کھیلے ہیں۔ مزید پڑھیے: ثانیہ مرزا کا پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کے لیے خصوصی پیغام، ویڈیو میں کیا کہا؟ سیمی فائنل میں اعصام اور مزمل نے ترکی کی جوڑی کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بوخارست:رومانیہ کے وزیرِ دفاع ایونت موسٹینیو نے اپنی پیشہ ورانہ سوانح عمری میں غلط معلومات درج ہونے کے تنازع کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایونت موسٹینیو نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے سی وی میں غلطی سے ایسی یونیورسٹی کا ذکر کر بیٹھے تھے جہاں انہوں نے کبھی تعلیم حاصل نہیں کی، یہ ایک سنگین غلطی ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ اس تناظر میں ملک کی ساکھ متاثر ہو، اس لیے وہ وزارتِ دفاع کے منصب سے الگ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میری خواہش ہے کہ رومانیہ اپنے مشکل مشن پر ثابت قدم رہے، ان کا ملک اس...
فائل فوٹو پشاور کے علاقے بورڈ بازار تاج آباد میں فائرنگ سے باپ جاں بحق اور دو بیٹے زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص مدرسے میں پڑھاتا تھا، مقتول کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کینٹ ڈویژن نے تفتیشی افسران کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، تفتیشی ٹیم نے اہم شواہد اکٹھے کر لیے۔
پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر وسیم اکرم کے 414 ٹیسٹ وکٹوں کے ریکارڈ پر آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی نظریں جم گئی ہیں۔ وسیم اکرم نے اپنے کیریئر میں 104 ٹیسٹ میچز میں یہ ریکارڈ قائم کیا، جو کسی بھی لیفٹ آرم فاسٹ بولر کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔ اب یہ ریکارڈ مچل اسٹارک کے نام منتقل ہونے کا امکان ہے۔ 2011 میں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے والے اسٹارک نے 14 سالہ کیریئر کے دوران 101 میچز میں 412 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔ ریکارڈ توڑنے کے لیے انہیں صرف 3 مزید وکٹیں درکار ہیں، اور امکان ہے کہ یہ اعزاز 4 دسمبر سے شروع ہونے والے دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں حاصل کر لیں۔ لیفٹ...
فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں پرتگال نے آسٹریا کو ایک صفر سے شکست دے کر پہلی بار یہ اعزاز حاصل کرلیا۔ سنسنی خیز میچ مجموعی طور پر سخت مقابلے کا حامل رہا جہاں آسٹریا نے مخالف ٹیم کے گول پر نسبتاً زیادہ تابڑ توبڑ حملے کیے تھے لیکن فیصلہ کن موقع پرتگال بازی مار گیا۔ دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے گئے فیصلہ کن مقابلے میں واحد گول انیسو کیبرال نے 32 ویں منٹ میں اسکور کیا جو پرتگال کی برتری اور فتح کے لیے کافی ثابت ہوا۔ یہ دونوں ٹیموں کا اس عمر کے عالمی مقابلے کے فائنل میں پہلا موقع تھا۔ آسٹریا کے اسٹار اسٹرائیکر جوہانس موسر، جو ٹورنامنٹ میں آٹھ گول کے ساتھ سب سے آگے...
لاہور: لاہور میں گلوری فار فائٹ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں۔ ورلڈ چیمپئن محمد وسیم کے بھائی محمد وقاص نے اپنی پہلی انٹرنیشنل فائٹ جیت کر پاکستانی پرچم بلند کردیا۔ محمد وسیم ڈبلیو بی اے سپر بینتھم ٹائٹل کا دفاع ہفتے کو کریں گے۔ لاہور گریژن میں گلوری فار فائٹ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ جاری ہے۔15 ممالک سے آئے38 غیرملکی باکسرز کے ساتھ چھ ملکی باکسرز بھی ایکشن میں ہیں۔پاکستانی باکسر محمد وسیم کے بھائی وقاص نے بھی ڈومیینک ری پپلک کے باکسر کے کو ہراکر اپنی ڈبیو فائٹ جیت لی۔ دوسری جانب جہانگیر خان نے ہم وطن کھلاڑی محب اللہ کو زیر کر کے فائٹ اپنے نام کی۔ یونائٹیڈ کنگڈم کے باکسر ٹام ڈیرنگ نے ڈومینیکا ریپبلک...
اوور 40 عالمی کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیگ مرحلے کے اختتام پر سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ گروپ اے سے پاکستان اور جنوبی افریقا جبکہ گروپ بی سے آسٹریلیا اور امریکا نے فائنل فور میں رسائی حاصل کرلی۔ سیمی فائنل مقابلے ہفتہ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جہاں آسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقا سے اور پاکستان کا ٹکراؤ امریکا سے ہوگا۔ جمعرات کو کھیلے گئے پانچویں اور آخری لیگ راؤنڈ میں پاکستان نے اپنی ناقابل شکست مہم کو برقرار رکھتے ہوئے کینیڈا کو 85 رنز سے ہرادیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 202 رنز بنائے، کپتانی کے فرائض انجام دینے والے فواد عالم نے 38 گیندوں پر 66 رنز...
قائداعظم ٹرافی میں قومی فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے شاندار ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے تاریخ رقم کر دی۔اسلام آباد ریجن کے 25 سالہ فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے قائداعظم ٹرافی 2025 میں ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے تاریخی کارنامہ اپنے نام کیا، پی سی بی نے اس سے متعلقہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی ہے۔ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں ٹرافی کے آخری راؤنڈ میچ میں محمد موسیٰ نے پشاور کی ٹیم کیخلاف لگا تار 4 گیندوں پر 4 وکٹ حاصل کر کے ڈبل ہیٹ ٹرک کی۔فاسٹ بولر نے دوسری اننگز میں پشاور کے خلاف ڈبل ہیٹ ٹرک کی، قائداعظم ٹرافی میں گزشتہ 10 سال میں یہ پہلی ڈبل ہیٹ ٹرک ہے۔محمد موسیٰ نے میچ کی...
ڈاکٹر فائی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ پہلے ہی بھارت، پاکستان اور عالمی برادری کو بتا چکے ہیں کہ ان کی خواہشات کے خلاف مسلط کیا گیا کوئی حل کبھی بھی قابل قبول نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں تنازعہ کشمیر کا کوئی حل مسلط کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتیں بلکہ ان کا فرض ہے کہ وہ اس مسئلے کے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ حل میں مدد فراہم کریں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر غلام نبی فائی نے ان خیالات کا ا ظہار جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک کانفرنس سے...
تائے پو(ویب ڈیسک) ہانگ کانگ کے علاقے میں کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آگ لگ گئی۔رہائشی عمارت میں بھڑکنے والی آگ نے تین ٹاورز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر فائٹر سمیت 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق درجنوں افراد متاثرہ عمارتوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کا عملہ ایک گھنٹے سے زائد آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ تعمیراتی مقاصد کیلئے عمارت کے گرد لگے لکڑی کے جنگلے میں بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آمرانہ قوتوں کا اتحادی بھارت اسٹریٹجک فوائد کے لیے عوامی مفاد اور جمہوری اقدار کو کس طرح فراموش کرتا ہے؟
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد جنہیں ڈھاکہ میں قائم ایک خصوصی ٹربیونل نے انسانیت کے خلاف جرائم کی بنیاد پر 17 نومبر کو پھانسی کی سزا سنائی تھی، اِس وقت بھارت میں خود ساختہ جلا وطنی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش نے 2013 میں ملزمان کی دوطرفہ حوالگی کے ضِمن میں ایکسٹراڈیشن معاہدے پر دستخط کیے تھے اور اُس معاہدے کے تحت بھارت کا فرض ہے کہ وہ سزا یافتہ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے۔ آمرانہ قوتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ بھارت کی خارجہ پالیسی بھارت پچھلے طویل عرصے سے دنیا بھر میں آمرانہ قوتوں کے ساتھ اپنے گٹھ جوڑ کو...
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل میں غزہ جنگ کے آغاز سے جاری سیاسی و عسکری تقسیم ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے جب کہ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو نہ روک پانے کی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش میں فوج اور حکومت کے درمیان تناؤ کھل کر سامنے آگیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق دونوں فریق اپنی اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرنے سے انکاری ہیں اور ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرانے کی کوشش میں الزامات کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس صورتحال نے اسرائیلی قیادت کی اندرونی کمزوریوں کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر اور وزیر دفاع...
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب اسرائیل میں فوج اور حکومت یوں آمنے سامنے آئی ہو۔ غزہ جنگ کے ابتدا سے ہی دونوں ہی ایک دوسرے پر ناکامی کا ملبہ ڈال کر بری الذمہ ہونا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل میں غزہ جنگ کے بعد سے فوجی اور سیاسی قیادت کے درمیان ٹکراؤ روز بروز شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر کوئی ایک بھی اپنی غلطی تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی سربراہ چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر اور وزیرِ دفاع عزرائیل کاٹز کے درمیان کشیدگی اور اختلاف اب سب کے سامنے آگیا۔ یہ ٹکراؤ اُس وقت بڑھا، جب وزیر دفاع نے 7 اکتوبر 2023ء کے حماس حملے کو نہ...
بھارتی وزیر دفاع کا بیان اشتعال انگیز‘ پاکستان ہندو کونسل‘ اپنی داخلی تقسیم پر توجہ دیں: وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ہندو کونسل نے بھارتی وزیر دفاع کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز بیان کی مذمت کی ہے۔ سربراہ ہندو کونسل رمیش کمار نے کہا ہے کہ راج ناتھ سنگھ کا سندھ سے متعلق بیان اشتعال انگیز‘ احمقانہ اور بچگانہ ہے۔ محب وطن ہندو کمیونٹی پاکستان کو اپنی دھرتی ماتا سمجھتی ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع تاریخ سے ناواقف ہیں۔ سندھ پر راج ناتھ سنگھ کا بیان سفارتی طور پر غیر ذمہ دارانہ ہے۔ بھارتی وزیر دفاع اپنی داخلی تقسیم پر توجہ دیں اور ہمارے متعلق دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ سندھ کے عوام نے خود مختاری‘ وقار اور اپنی سیاسی شناخت کو ترجیح دی۔ سندھ...
کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھارتی وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ کے متنازع بیان پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ مراد علی شاہ نے بھارتی وزیر دفاع کو تاریخ کا سبق پڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ جناب پہلے اپنی گلی محلوں کی لڑائی سنبھالیں اور ہمارے بارے میں دن میں خواب دیکھنا بند کر دیں۔ #WATCH | Delhi: Defence Minister Rajnath Singh says, "...Today, the land of Sindh may not be a part of India, but civilisationally, Sindh will always be a part of India. And as far as land is concerned, borders can change. Who knows, tomorrow Sindh may return to India again..."… pic.twitter.com/9Wp1zorTMt — ANI...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (آن لائن)پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے بھارتی وزیر دفاع کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز بیان کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ سرپرست اعلی پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کماروانکوانی کا کہنا تھاکہ؛ محب وطن پاکستانی ہندو کمیونٹی پاکستان کو اپنی دھرتی ماتاسمجھتی ہے ۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ، اشتعال انگیز ، بچگانہ اور احمقانہ ہے۔ ڈاکٹر رمیش کمارنے کہا کہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے ، دنیا میں سرحدیں جذباتی نعروں یا تقریروں سے تبدیل نہیں ہوتیں، ہمیں فخر ہے کہ بٹوارے کے وقت قائداعظم کی کہنے پر ہمارے بڑوں نے نقل مکانی کا ارادہ ترک کیا۔ پاکستان ہندو کمیٹی نے حکومت سے بھارتی وزیردفاع کے بیان پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) گزشتہ دنوں میں پارلیمنٹ میں ہونے والی ایک آئینی ترمیم جو 27ویں ترمیم کے نام سے معروف ہے اس خیالات کا اظہار اہل سنت والجماعت کے مرکزی سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے میڈیا سے گفتگو اور ہنگورجہ کے قریب جامع مسجد صدیق اکبر گڈیجی میں 73ویں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی ترمیم نہیں ہے اس سے پہلے بھی ملک کے آئین میں متعدد مرتبہ ہوتی رہیں ہیں ہر حکومت نے اپنے حالات کواوراپنے مفادات کو سامنے رکھ کرکیں ہیں یہ آئین 1973کا تھا یہ متفقہ آئین تھا اس کے اوپر ملک کے تمام سیاسی ،مذھبی جماعتوں کے لیڈروں کی متفقہ دستخط تھی موجود اعتماد کی تھی متفقہ آئین...
کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی ضیا کالونی میں گھر پر ڈاکوؤں کے حملے کے دوران ایک باپ اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔ چھیپا حکام کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ہونے والے باپ، بیٹے اور گرفتار ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ٹورنٹو ( نیوزڈیسک) خالصتان تحریک کے رہنما نے مودی کی فاشسٹ سوچ کا پول کھولتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کا ہندوتوا بیانیہ اقلیتوں کیلئے شدید خطرہ بن گیا ہے، مسلمانوں کو اپنے مذہب، تاریخ کیلئے شہادتیں دینا پڑیں گی۔ خالصتان تحریک اور سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے مسلمانوں سے جابر مودی کے خلاف مزاحمت کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ مسلمان دشمنی میں مودی نے صدیوں پرانی مسجد کی شہادت کو قومی تماشہ اور سیاسی تہوار بنا دیا۔ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ نے خالصتان کی آزادی کے بعد رام مندر کی جگہ دوبارہ بابری مسجد کی تعمیر کا وعدہ کیا اور کہا کہ 25 نومبر کو دہشت گرد مودی رام مندر میں انتہا...
ہندوتوا بیانیہ اقلیتوں کیلئے شدید خطرہ بن گیا ہے۔ خالصتان تحریک کے رہنما نے مودی کی فاشسٹ سوچ کا پول کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلمان دشمنی میں مودی نے صدیوں پرانی مسجد کی شہادت کو قومی تماشہ اور سیاسی تہوار بنا دیا۔ خالصتان تحریک اور سکھس فار جسٹس کے رہنما نے مسلمانوں سے جابر مودی کے خلاف اپیل کی ہے۔ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ نے خالصتان کی آزادی کے بعد رام مندر کی جگہ دوبارہ بابری مسجد کی تعمیر کا وعدہ کر لیا ہے۔ ویڈیو بیان میں مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ 25 نومبر کو دہشت گرد مودی رام مندر میں انتہا پسند ہندوتوا کا جھنڈا لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو بھارتی...
اسلام ٹائمز: ایسی صورتحال جس میں سیدہ زہرا س نبیوں، پیغمبروں، رسولوں جیسی ذمہ داری ادا کرتی نظر آرہی ہیں۔ وہ ذمہ داری کہ اگر ادا نہیں ہوئی تو کار رسالت ادھورا رہ جائے گا۔ ایسی کون سی اہم ذمہ داری ہے جو ادا کی جانی ہے؟ اپنے ابن عم کو بچانا ہے؟ اپنے شوہر کو حاکم سے آزاد کروانا ہے؟ اپنے بچوں کے باپ کو نجات دلوانی ہے؟ نہیں! سیدہ کی شخصیت ان چیزوں سے کہیں بلند ہے! سیدہ وقت کے امام کی مطیع ہیں۔ تحریر: حجت الاسلام والمسلمین یوشع ظفر حیاتی امام عصر والزمان عج سے منسوب ایک حدیث نظر سے گذری۔ آپ ایک خط میں فرماتے ہیں کہ وفی ابنة رسول صلی اللّٰه علیه و آله...
ویب ڈیسک : نادرا نے خیبر پختونخوا میں اپنے مراکز کے لیے موسمِ سرما 2025 کے نئے اوقاتِ کار جاری کر دیے ہیں۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق نادرا کے نئے اوقات آج19 نومبر سے نافذ ہو گئے ہیں۔ نادرا کے ریجنل ہیڈ آفس اور زونل دفاتر نئے شیڈول کے مطابق صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ نادرا کے رجسٹریشن سینٹرز جو ہفتے میں پانچ دن کام کرتے ہیں ایک ہی شفٹ میں کام کریں گے اور ان کے اوقات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم اس سے قبل نادرا نے والدین کو اپنے بچوں...
پاک بحریہ ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم، بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 130 ملین ڈالر کی منشیات پکڑ لی
کراچی (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے 130 ملین ڈالر کی منشیات ضبط کر لی۔ پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے دوران بحیرہ عرب میں آپریشن کیا۔ آپریشن سعودی عرب کی زیرقیادت کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی ٹاسک فورس 150 کی معاونت میں کیا گیا۔ مشکوک ماہی گیرکشتی سے 2 ہزار کلو سے زائد آئس ضبط کر لی گئی۔ یہ 2 ماہ میں پاک بحریہ کا مسلسل تیسرا کامیاب آپریشن ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاک بحریہ سمندر میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاک بحریہ قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ پاک بحریہ عالمی میری ٹائم سکیورٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام میونسپل کارپوشن میں شہر کی صفائی پر سختی فجر سے پہلے صفائی کرنے والے عملے کی عبدالستار چوک پر حاضری شہر کو وقت پر صفائی سے بہت سی وبائی بیماریوں سے بچایا جا سکتاہے۔ تفصیلات کے بعد فجر کی نماز کے بعد عبدالستار ایدھی چوک پر سردی کے اندر صفائی کرنے والے عملے کی ایک بڑی تعداد اپنے آفیسر شبیر چانڈیو اور ٹھیکدار بشیر کمہار کے ہمراہ جمع تھی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر ہیلتھ اور صٖفائی نعیم بلوچ نے سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ شہرکو مکمل طور پر صاف رکھا جائے اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے شہر کو صاف ستھرا رکھ کر ہم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکا سعودی عرب کو باضابطہ طور پر اہم نان نیٹو اتحادی کا درجہ دے رہا ہے جو دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور امریکا کے مابین اسٹریٹجک ڈیفینس سمیت متعدد اہم معاہدوں پر دستخط یہ اعلان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک خصوصی بلیک ٹائی ڈنر تقریب کے دوران کیا گیا جو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔ صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم اپنے عسکری تعاون کو مزید بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’...
امریکی کانگریس نے کہا ہے کہ پاکستان نے مئی میں بھارت کے خلاف جنگ میں فوجی برتری حاصل کی جب کہ اس دوران چین نے اپنے دفاعی نظام کو آزمایا۔ امریکی کانگریس کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے 2024ء اور 2025ء میں پاکستان کے ساتھ عسکری تعاون کو بڑھایا، جس میں مشترکہ مشقیں، انسدادِ دہشت گردی ڈرلز اور پاکستان کی کثیرالملکی امن مشقیں شامل تھیں۔ رپورٹ کے مطابق چار روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان کی چینی ہتھیاروں کے ساتھ کارکردگی نمایاں رہی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا چینی ہتھیاروں کی مدد سے بھارت کے فرانسیسی رافیل طیاروں کو نشانہ بنانا، چینی اسلحے کی فروخت کے لیے ایک مؤثر دلیل بن گیا ہے۔...
میڈیا رپوٹس کے مطابق جاپان میں چیف کابینہ سکریٹری منورو کیہارا نے کہا کہ تازہ ترین ایڈوائزری حفاظتی اقدامات کے لیے ہے کیونکہ چین اور جاپان کے درمیان حالیہ عرصے میں تنازعات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تائیوان سے متعلق چین اور جاپان کے درمیان چل رہے تنازعے کے پیشِ نظر جاپان نے چین میں اپنے شہریوں کو حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ہجوم والی جگہوں سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔میڈیا رپوٹس کے مطابق جاپان میں چیف کابینہ سکریٹری منورو کیہارا نے کہا کہ تازہ ترین ایڈوائزری حفاظتی اقدامات کے لیے ہے کیونکہ چین اور جاپان کے درمیان حالیہ عرصے میں تنازعات شدت اختیار کر گئے ہیں جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے مشرقی ایشیا کی دو طاقتوں کے درمیان برسوں میں...
اسلام ٹائمز: بلا شک و شبہ ام الائمہ کی ہستی کی تعریف الفاظ میں ممکن نہیں، قلم اٹھاتے ہوئے اپنی بے بضاعتی کا احساس ہوتا ہے۔ فاطمہ وہ ہستی ہیں کہ جن کے احترام میں سید المرسلین کھڑے ہو جایا کرتے تھے۔ امیر المومنین حضرت علی جن کو اپنے قلب و روح کا اطمینان قرار دیتے تھے۔ حسنین شریفین آپ کو والدہ ماجدہ اور 11 معصوم امام آپ کو اپنی اصل اور اساس قرار دیتے ہیں۔ صدیقہ طاہرہ کے فضائل اس قدر ہیں کہ ان کو شمار نہیں کیا جا سکتا۔ آپ کی عظمت انسانی فکر و سوچ سے ماورا ہے۔ میرے جیسے انسان کی نظر جب آپ کے فضائل عالیہ پر پڑتی ہے تو دل و دماغ کہہ اٹھتا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلوں کے اجراء کے لیے اپنی پارٹی کے اراکین کانگریس سے ووٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے، وقت آ گیا ہے کہ ہم اس ڈیموکریٹ دھوکے سے آگے بڑھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سزا یافتہ مجرم مبینہ طور پر خودکشی کر چکے تاہم اِن کی دستاویزات نے پوری دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنسی ہراسانی جیسے الزامات کا سامنا کرنے والے جیفری ایپسٹین کے کئی برسوں تک دوست رہے، ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ 2004ء میں اِن کے ایپسٹین سے اختلافات ہو گئے تھے۔ اب حال ہی...
چنیوٹ: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزافاطمہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میںنیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کررہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے دفاعی صنعت کی کارکردگی پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدوں کو وقت پر مکمل نہ کرنا ملکی صنعتی صلاحیت پر سوال اٹھاتا ہے۔ایک تقریب سے خطاب میں جنرل انیل چوہان کا کہنا تھا کہ آپ معاہدہ تو کر لیتے ہیں مگر وقت پر ڈیلیوری نہیں دیتے، جو ہماری مجموعی صلاحیت کو کمزور کرتا ہے۔ ان کے مطابق دفاعی پیداوار کے معاملے میں مقامی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ضروری ہے کیونکہ یہ براہِ راست قومی سلامتی سے جڑا ہوا معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ منافع کمانے کی دوڑ میں کچھ حب الوطنی کا پہلو بھی شامل ہو۔ دفاعی...
فائل فوٹو جھنگ میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ محلہ حسنانہ میں پیش آیا، ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا اپنی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا، جس نے آج گھر موجود اپنی 40 سالہ بیوی اور 20 سالہ بیٹی پر فائرنگ کردی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی گئیں۔گرفتار ملزم سے قتل کے بارے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
جھنگ (نیوزڈیسک) ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ محلہ حسنانہ میں پیش آیا، ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا اپنی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا، جس نے آج گھر موجود اپنی 40 سالہ بیوی اور 20 سالہ بیٹی پر فائرنگ کردی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی گئیں۔ گرفتار ملزم سے قتل کے بارے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اصل میں یہ اصلاحات خود سپریم کورٹ کو کرنی چاہیے تھیں تاکہ اندرونی نظام منصفانہ رہتا، مگر چونکہ ایسا نہیں ہوا، اس لیے پارلیمنٹ کو یہ قدم اٹھانا پڑا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ ہے، اس لیے عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور متوازن بنانے کے لیے قانون سازی کی گئی۔ اصل میں یہ اصلاحات خود سپریم کورٹ کو کرنی چاہیے تھیں تاکہ اندرونی نظام منصفانہ رہتا، مگر چونکہ ایسا نہیں ہوا، اس لیے پارلیمنٹ، جو عوام کی نمائندہ ہے، نے یہ قدم اٹھایا تاکہ عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور متوازن بنایا جا سکے۔ عدلیہ کی حقیقی آزادی کا مطلب...
جے رام رمیش نے کہا کہ آر ایس ایس نے تحریک آزادی کے موقع پر دھوکہ دیا، آئین اور بھارتی قومی پرچم پر حملہ کیا، اپنی طویل روایت کیساتھ اس نے قومی مفاد سے غداری کی ہے، یہ ایک فرضی قوم پرست تنظیم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ آر ایس ایس نے امریکہ میں اپنے مفادات کے لئے "پاکستان کے سرکاری لابنگ ونگ" کی خدمات حاصل کی ہے، تاہم آر ایس ایس نے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔ کانگریس کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ آر ایس ایس نے قومی مفاد کے ساتھ غداری کی ہو۔ آر ایس ایس کے قومی میڈیا و تشہیر کے سربراہ سنیل امبیکر نے کہا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور، سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ استعفیٰ دینے والے ججز قابلِ احترام ہیں۔ ہمارا مؤقف تھا کہ مستعفی ججز کا سیاسی اور ذاتی ایجنڈا تھا۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مستعفی ججز اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کے لیے کوششیں کرتے رہے ہیں۔وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ مستعفی ججز استعفے میں ایک چیز بھی نہیں بتاسکے کہ کس طرح 27ویں ترمیم آئین پر حملہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں حکومتی اور اپوزیشن کے 2، 2 اراکین ہیں، جوڈیشل کمیشن میں عدلیہ کے 5 سینئر ترین ججز اور بار و سول سوسائٹی کا ایک ایک نمائندہ بھی...
قریبی بھائی کی وفات پر اپنا دکھ بیان نہیں کرسکتا؛ نواز شریف کی سینیٹر عرفان صدیقی کے گھر میں اہل خانہ سےاظہار تعزیت
سٹی 42: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے گھر پہنچ گئے ۔محمد نوازشریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ سے ملاقات کی ، فاتحہ خوانی اور اظہار ہمدردی کیا۔ محمد نواز شریف نے کہا،عرفان صدیقی کی وفات میرے لئے بہت گہرا اور بڑا صدمہ ہے، عرفان صدیقی بہت قابل ، باصلاحیت اور عالم انسان تھے، عرفان صدیقی وفا اور خلوص کا پیکر تھے ۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے محمد نوازشریف نے کہا عرفان صدیقی نے صحافت کے بعد سیاستدان کے طورپر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،میری سینیٹر عرفان صدیقی سے قلبی تعلق تھا، ایک قریبی بھائی کی وفات پر...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے افغان حکومت کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تو پاکستان تعاون کیلئے تیار ہے۔ افغانستان کو سمجھنا ہو گا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت سے امن حاصل نہیں ہوگا۔ امن و سلامتی و ترقی کے موضوع پر پارلیمانی رہنمائوں کو ایک پلیٹ فورم پر لانا پاکستان کیلئے باعث فخر ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ استحکام اور دفاع وطن میں عزم کا مظاہرہ کیا۔ ہماری فوج نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔ منگل کے روز یہاں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اس سے بڑا المیہ کیا ہوگا کہ اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیر اعظم مقرر کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کر دیا گیا۔ حکومت اپنے مفادات کے لئے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔ جماعت اسلامی چھبیسویں ترمیم کے وقت بھی آئین کے ساتھ تھی اور آج بھی ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان عدل لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر لاہور بار ایسوسی ایشن چوہدری مبشر رحمن ایڈووکیٹ، نائب صدر ملک سیف کھوکھر ایڈووکیٹ اور صدر اسلامک لائیرز موومنٹ کلیم جاوید بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم...
کراچی: شہر قائد میں عزیز آباد کے بلاک تھری صدیق آباد میں واقع موبائل شاپ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول حسن علی بانٹوا اپنے شاپ پر موجود تھا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان نے انجام دیا، جنہوں نے آ کر مقتول پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ ہو سکتا ہے اور مقتول کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ حسن علی کی لاش عباسی شہید اسپتال...
احمد منصور :وفاقی دارالحکومت کے علاقے جی الیون کچہری کے باہر منگل کو ہونے والے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ یہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اب بھی حالتِ جنگ میں ہے۔ وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی سائٹ ”ایکس“ پر جاری پوسٹ میں کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پاک فوج صرف سرحدی علاقوں یا بلوچستان کے دور دراز حصوں میں لڑ رہی ہے، وہ جاگ جائیں، آج اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں ہونے والا خودکش حملہ ایک ”ویک اپ کال“ ہے، جو یاد دلاتا ہے کہ یہ جنگ پورے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (اے پی پی) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی نے اپنے عہدے سے استعفا دیدیا۔ اے ایف پی کے مطابق ان کا استعفا اس وقت سامنے آیا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بنائی گئی ایک دستاویزی فلم کے ایڈیٹنگ تنازع نے سنگین صورتحال اختیار کر لی۔ اسی تنازع کے باعث بی بی سی کی ہیڈ آف نیوز ڈیبرہ ٹرنس نے بھی استعفا دے دیا۔واقعے پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ بدعنوان صحافی بے نقاب ہو گئے ہیں۔ ادارے نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کے روز پارلیمنٹ کی کلچر، میڈیا اینڈ اسپورٹ کمیٹی کو اس تنازع پر “مکمل جواب” فراہم کرے گا۔...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کے بیٹے عمران صدیقی نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی۔ انہوں نے اپنے والد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’سینیٹر عرفان صدیقی وفات پا گئے‘۔ انہوں نے لکھا کہ میرے استاد، محبت کے پیکر عرفان صدیقی کے انتقال پر دل انتہائی بوجھل اور افسردہ ہے۔ انہوں نے اپنے والد کی درجات کی بلندی کیلیے دعا بھی کی۔ عمران صدیقی نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عرفان صدیقی کی تدفین ایچ الیون قبرستان میں کی جائے گی۔ صدر مملکت، وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وفاقی وزرا، ن لیگ کے قائدین، نواز شریف اور دیگر سیاسی شخصیات نے...
طالبان سے دوبارہ بات ہوسکتی ہے کیونکہ ہم اپنے دوستوں کوانکار نہیں کرسکتے: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان سے دوبارہ بات ہوسکتی ہے کیونکہ ہم اپنے دوستوں کو انکار نہیں کرسکتے۔ خواجہ آصف کا کہناتھاکہ ترکیے حکومت وقوم ہماری محسن ہے، ترکیے وفد ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، ترکیے اور قطر کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دوستوں کو کوئی امکان نظرآیاہے تو وہ رابطہ کر رہے ہیں تو بات ہوسکتی ہے، اگر ہمارے دوست کابل سیکوئی چیز حاصل کرنے کے بعد آفرکر رہے ہیں تو ہم بھائیوں کوانکار نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھاکہ ترک صدر طیب اردوان کی...
کراچی: شہر قائد میں طارق روڈ کی معروف معمار شاپنگ مال میں کسٹم حکام کی جانب سے اسمگل شدہ کپڑوں کی برآمدگی کے لیے چھاپہ مارا گیا۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران دکانداروں نے ہوائی فائرنگ کر کے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلادیا، جس کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ کارروائی کے دوران پولیس اور سندھ رینجرز کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، جنہوں نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا۔
ریاض (ویب ڈیسک) ڈبلیو ٹی اے فائنل میں عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا کو اپ سیٹ شکست ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق قازقستان کی ریباکینا نے 3-6 اور 6-7 سے یو ایس اوپن چیمپئن آرینا سبالنکا کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ ریباکینا ویمنز ٹینس میں سب سے زیادہ انعامی رقم 3.98 ملین پاؤنڈز جیتنے والی کھلاڑی بن گئیں۔آرینا سبالینکا کو یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کے ساتھ 3.74 ملین پاؤنڈز ملے تھے۔
ریاض میں جاری ڈبلیو ٹی اے فائنل میں عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا کو اپ سیٹ شکست ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق قازقستان کی ریباکینا نے 3-6 اور 6-7 سے یو ایس اوپن چیمپئن آرینا سبالنکا کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ ریباکینا ویمنز ٹینس میں سب سے زیادہ انعامی رقم 3.98 ملین پاؤنڈز جیتنے والی کھلاڑی بن گئیں۔ آرینا سبالینکا کو یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کے ساتھ 3.74 ملین پاؤنڈز ملے تھے۔
پولیس اور دہشتگردوں میں مقابلہ، 10 اہلکار زخمی،فائرنگ کی زد میں آ کر 4 شہری زخمی ہوئے شہید اہلکار عابد خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی تھانہ کینٹ ممند خیل کے علاقے میں بنوں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 ملک دشمن ہلاک ہو گئے۔ڈی پی او بنوں کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے سرچ آپریشن جاری تھا کہ دہشتگردوں نے گھات لگا کر فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیاڈی پی او نے مزید بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران پولیس کا ایک اہلکار شہید اور 10 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> بیروت:۔ لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اسے اسرائیل کے خلاف اپنے دفاع کا جائز حق حاصل ہے اور اس نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان کسی بھی سیاسی مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔اس تنظیم کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب اسرائیل نے خبردار کیا کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر سکتا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے الزام لگایا کہ حزب اللہ ملیشیا دوبارہ ہتھیار جمع کر رہی ہے۔جرمن ٹی وی کے مطابق حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا، ہم اپنے اس جائز حق کی دوبارہ تصدیق کرتے ہیں کہ ہم ایسے دشمن کے...
لندن: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے افغان طالبان ریجیم کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے تو فوجی آپریشن واحد حل ہوگا۔وزیردفاع نے واضح کیا ہے کہ اگر افغان سرحد پار سے دراندازی بند نہ ہوئی تو پاکستان اپنی سلامتی یقینی بنانے کے لیے فوجی آپشن استعمال کرنے پر مجبور ہوگا۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی اور حملوں کے جاری رہنے کی صورت میں فوجی کارروائی آخری حل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔وزیردفاع نے بتایا کہ افغان طالبان حملے بند کرنے کی تحریری ضمانت دینے پر آمادہ نہیں، جبکہ بھارت کابل پر اثر و رسوخ...
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے متعلق بین الاقوامی ادارے پر ایک خبر شائع ہوئی جسے غلط تناظر میں پیش کیا گیا اور یہ تاثر دیا گیا جیسے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں پاکستان افغانستان میں دراندازی یا فوجی آپریشن کے لیے تیار ہے، حالانکہ خواجہ آصف نے واضح موقف اختیار کیا کہ پاکستان مذاکرات کی کامیابی کے لیے نہ صرف کوششیں کررہا ہے بلکہ دعاگو بھی ہے، لیکن اگر ناکامی کی صورت میں افغانستان سے پاکستان پر حملہ ہوا تو پاکستان اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ اگر افغانستان نے پاکستان پر حملہ کیا گیا یا سرحد پار سے کسی قسم کی دراندازی ہوئی تو ملک کا دفاع کرنا پاکستان کا بنیادی حق ہے، جیسا...
کراچی: نیو کراچی باڑا مارکیٹ میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔ خواجہ اجمیر نگری تھانے کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو سی فور باڑا مارکیٹ بسم اللہ جیولری شاپ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے جبکہ مسلح ملزمان واردات کے دوران طلائی زیورات لوٹ کرفرار ہوگئے۔ زخمی ہونے والے سیکیورٹی گارڈز کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی شناخت غلام یاسین اور عبدالکریم کے ناموں سے کی گئی، واردات کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی سینٹرل سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔ ایس ایچ او خواجہ اجمیرنگری سرفرازراجپوت نے بتایا کہ واردات میں ملوث ملزمان کی...
کراچی:(نیوز ڈیسک)نیو کراچی باڑا مارکیٹ میں جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔ خواجہ اجمیر نگری تھانے کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو سی فور باڑا مارکیٹ بسم اللہ جیولری شاپ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے جبکہ مسلح ملزمان واردات کے دوران طلائی زیورات لوٹ کرفرار ہوگئے۔ زخمی ہونے والے سیکیورٹی گارڈز کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی شناخت غلام یاسین اور عبدالکریم کے ناموں سے کی گئی، واردات کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی سینٹرل سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔ ایس ایچ او خواجہ اجمیرنگری سرفرازراجپوت نے بتایا کہ واردات میں...
اسلام آباد: اسلام آباد تھانہ ترنول اور ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے حقیقی والد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے بیٹے سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان سلیمان خان عرف جابر خان اور عبداللہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے تھانہ ترنول کی حدود میں مقتول حیات خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے آلہ قتل پستول برآمد کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان کرکے عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، شہریوں اورڈمپرایسوسی ایشن کے درمیان تصادم ،لیاقت محسود کی گارڈ کی فائرنگ
رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی موت کے بعد صورتحال بگڑ گئی اور آل پاکستان ڈمپرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور مشتعل شہریوں کے درمیان شدید تصادم ہو گیا۔جائے وقوعہ پر لیاقت محسود اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچے تو علاقہ مکینوں نے انہیں گھیر لیا اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مشتعل افراد کی شدید نعرے بازی کے دوران ڈمپر ایسوسی ایشن کے مسلح گارڈز نے ہوائی فائرنگ کی، جس کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپرز ایسوسی ایشن کی گاڑیوں پر پتھرائو کیا۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی لیکن اس سے قبل ہی ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہو گئے۔
اپنی پوری زندگی میں میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ہمیشہ امن، انصاف اور عوامی حقوق کی وکالت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹر نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹرنے رواں سال کیلئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میر واعظ عمر فاروق،نے جو مقبوضہ کشمیر کے 14ویں میر واعظ ہیں، اپنے والد کی شہادت کے بعد 1990ء میں صرف 17برس کی عمر میں ان کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ بیس سال کی عمر میں انہوں نے کل جماعتی حریت...
کراچی: رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی موت کے بعد صورتحال بگڑ گئی اور آل پاکستان ڈمپرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور مشتعل شہریوں کے درمیان شدید تصادم ہو گیا۔ جائے وقوعہ پر لیاقت محسود اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچے تو علاقہ مکینوں نے انہیں گھیر لیا اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مشتعل افراد کی شدید نعرے بازی کے دوران ڈمپر ایسوسی ایشن کے مسلح گارڈز نے ہوائی فائرنگ کی، جس کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپرز ایسوسی ایشن کی گاڑیوں پر پتھراو کیا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی لیکن اس سے قبل ہی ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہو گئے۔
اٹلی(ویب ڈیسک) برفانی تودہ گرنے سے 5 کوہ پیما ہلاک۔اٹلی کے شمالی صوبے کے پہاڑی سلسلے میں جرمن کوہ پیماؤں پر مشتمل دو مختلف گروپ برفانی تودے کی زد میں آگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کوہ پیما تقریباً 3,200 سے 3,500 میٹر کی بلندی پر واقع چوٹی کے راستے پر چڑھ رہے تھے۔ ابتدائی طور پر برفانی تودہ کوہ پیما کے پہلے گروپ کے تین افراد کو اپنے ساتھ بہا کر گہری کھائی میں لے گیا۔ تینوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ بعد ازاں دیگر دو کوہ پیما جن میں ایک والد اور اس کی 17 سالہ بیٹی شامل ہیں۔ منصرہ مقام سے تقریباً 200 میٹر سے نیچے پھسلنے یا بہہ جانے کے بعد ہلاک پائے...
ویب ڈیسک: اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکسوں کے نفاذ اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے فیصلہ معطلی کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ تحریری حکم کے مطابق درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ وکیل کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے تحت نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹیکس، فیس، نرخ اور دیگر چارجز لگانے کا اختیار حاصل ہے۔ بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ...
پاکستان کے محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیر سے آئی بی ایس ایف کے تحت قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔ Only 2 days remain before the World Snooker Championship 2025 takes center stage in Doha, Qatar. From November 3–13, the world’s finest cue artists will compete in a test of precision, composure, and class. Each frame will tell a story of determination and brilliance. [IBSF] pic.twitter.com/JgFZxf43Wk — IBSF (@ibsf) November 1, 2025 چیمپئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ محمد آصف کے علاوہ عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر، سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد، شاہد...
دوحہ(ویب ڈیسک)پاکستان کے محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیر سے آئی بی ایس ایف کے تحت قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔ چیمپئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ محمد آصف کے علاوہ عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر، سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد، شاہد آفتاب اور اسجد اقبال شامل ہیں۔قومی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ اور ریفری کی ذمہ داری ادا کریں گے۔
کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں پشتونخوا میپ کے رہنماؤں نے کہا کہ غیر آئینی، غیر جمہوری طرز حکمرانی ملک کو مزید بحرانوں سے دوچار کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کوئٹہ کے رہنماء نعیم پیر علیزئی و دیگر نے کہا ہے کہ فارم 47 کے حکمران اپنی حکمرانی بچانے میں مصروف ہیں۔ ان کی پالیسیاں ملک دوست نہیں ہیں۔ عوام کی منتخب پارلیمان کے فیصلے ہی ملک کے مفاد میں ہوں گے۔ یہ بات پشتونخوا میپ کے ضلعی رہنماؤں نے کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر کہیں۔ اجلاس سے پارٹی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر آئینی، غیر جمہوری طرز حکمرانی ملک کو مزید بحرانوں سے دوچار کرے گی۔ ملکی آئین کو پامال کرنے اور اس...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے دشمنوں کی سازشوں کو سمجھتے ہوئے پہلے سے زیادہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر قسم کی تفرقہ بازی اور اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک قوم ہونے کا عملی ثبوت دینا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے میڈیا کو جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یکم نومبر 1947ء کو ہمارے آباؤ اجداد نے بغیر کسی بیرونی امداد کے دفاعی اور جغرافیائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا کی 13 رکنی نئی کابینہ نے گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔تقریب میں گورنر فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی، چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔کابینہ میں 10 صوبائی وزراء، 2 مشیر اور ایک معاونِ خصوصی شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزراء سے حلف لیا۔صوبائی وزراء میں مینا خان، فضل شکور، آفتاب عالم، فیصل ترکئی، عاقب اللہ، ارشد ایوب خان، امجد علی، خلیق الرحمان، ریاض خان اور فخر جہاں شامل ہیں۔وزیراعلیٰ کے مشیروں میں مزمل اسلم اور تاج محمد کا نام شامل ہے جبکہ شفیع اللہ جان کو...
عالمی ڈیزائن پلیٹ فارم کینوا نے اپنا نیا ڈیزائن ماڈل متعارف کرا دیا ہے جو پرتوں اور فارمیٹس کو بہتر طور پر سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ماڈل میں جدید ترین مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچرز شامل کیے گئے ہیں جو کینوا کے پورے پلیٹ فارم پر فعال ہیں۔ کینوا کے مطابق یہ نیا ماڈل کینوا کے اپنے ڈیزائن عناصر پر تربیت یافتہ ہے اور صارفین کو ایڈیٹ ایبل ڈیزائنز تخلیق کرنے کی سہولت دیتا ہے جن میں مختلف لیئرز اور آبجیکٹس شامل ہوں گے، نہ کہ صرف سادہ تصاویر۔ یہ ماڈل پریزنٹیشنز، سوشل پوسٹس اور ویب سائٹس جیسے مختلف فارمیٹس کی مکمل سپورٹ فراہم کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فیگما اور گوگل میں شراکت، جیمنی اے آئی اب ڈیزائن...