UrduPoint:
2026-07-24@08:05:57 GMT

بھارت کا افغانستان میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

بھارت کا افغانستان میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اکتوبر 2025ء) طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت اور افغانستان کے مابین یہ ملاقات اولین اعلیٰ سطحی سفارتی رابطہ ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے جمعے کے روز کہا کہ بھارت افغانستان کی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور تجارت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کابل کی حمایت جاری رکھے گا۔

جے شنکر نے افغانستان کی خود مختاری اور سرحدی سالمیت سے بھارت کی اصولی وابستگی کا بھی اعادہ کیا۔ انہوں نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے مخاطب ہو کر کہا، ''ہمارے درمیان قریبی تعاون نہ صرف آپ کی قومی ترقی میں مددگار ہے بلکہ علاقائی استحکام اور مضبوطی میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔‘‘

اقوام متحدہ کی پابندیوں کا شکار امیر خان متقی جمعرات کو نئی دہلی پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

یہ دورہ روس میں افغانستان سے متعلق بین الاقوامی اجلاس میں ان کی شرکت کے بعد ہوا، جس میں چین، بھارت، پاکستان اور کچھ وسطی ایشیائی ممالک کے نمائندے بھی شامل تھے۔ بھارت کی طالبان سے تعلقات میں حکمت عملی

یہ اقدام بھارت اور طالبان کے زیراقتدار افغانستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی طور پر دشمنی رہی ہے۔

طالبان حکومت عالمی سطح پر شناخت حاصل کرنے کی خواہاں ہے جبکہ وہ بھارت، پاکستان اور چین جیسے علاقائی حریفوں کے اثر و رسوخ کا توازن قائم رکھنے کی کوشش بھی کر رہی ہے۔

بھارت کے خارجہ سیکرٹری وکرم مسری نے جنوری میں دبئی میں متقی سے ملاقات کی تھی اور بھارت کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے نے اپریل میں کابل کا دورہ کیا تھا تاکہ سیاسی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق بھارت کا طالبان کے ساتھ اعلیٰ سطح پر یہ رابطہ دراصل نئی دہلی کی حکمت عملی کی نئی سمت کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ دورہ ایسے وقت پر کیا گیا، جب افغانستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی نمایاں ہے، خاص طور پر افغان مہاجرین کی واپسی اور سرحدی تنازعات جیسے موضوعات پر۔

بھارت اور طالبان کا ماضی

جب طالبان چار سال قبل کابل پر قابض ہوئے تھے تو بھارتی تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ یہ عمل پاکستان کے حق میں ہو گا اور کشمیر میں عسکریت پسندوں کو تقویت ملے گی۔

تاہم بھارت نے اس کے باوجود طالبان کے ساتھ رابطے جاری رکھے اور سن 2022 میں کابل میں اپنا ایک تکنیکی مشن قائم کیا، جس میں توجہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور ترقیاتی تعاون پر مرکوز رہی۔ طالبان کی بین الاقوامی سطح پر تنہائی

افغان طالبان نے کئی ممالک کے ساتھ اعلیٰ سطحی بات چیت کی ہے اور چین اور متحدہ عرب امارات سمیت بعض ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں، تاہم خواتین پر پابندیوں کی وجہ سے وہ عالمی سطح پر نسبتاﹰ تنہا ہیں۔

سابق بھارتی سفیر گوتم مکھوپادھیا کا کہنا ہے کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان یہ رابطے طالبان حکومت کی قانونی شناخت کی ضمانت نہیں بلکہ داخلی اصلاحات کے لیے مثبت اقدامات کے لیے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے افغانستان کے طالبان کے بھارت اور ممالک کے کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا