واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کی ہے اور مستقبل میں مزید تیل نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے حالیہ بات چیت میں روس یوکرین جنگ، خطے کی صورتحال اور توانائی کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’’بھارت نے روس سے تیل کی درآمد میں واضح کمی کی ہے اور مستقبل میں مزید کمی کا عمل جاری رہے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں امن و استحکام کے لیے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے جلد خاتمے کا خواہاں ہے۔

خیال رہے کہ 2022 میں روس یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد بھارت نے مغربی دباؤ کے باوجود روس سے رعایتی نرخوں پر تیل خریدنا شروع کیا تھا، تاہم حالیہ مہینوں میں واشنگٹن کے دباؤ کے باعث بھارت نے روسی تیل کی درآمدات میں بتدریج کمی کر دی ہے۔

گزشتہ روز امریکی صدر نے ایک بیان میں بھارت کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے روس سے تیل کی خریداری مکمل طور پر بند نہ کی تو اس پر بھاری ٹیرف برقرار رہیں گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: روس سے تیل بھارت نے تیل کی

پڑھیں:

علاقائی صورتحال پر ڈونلڈ ٹرمپ کا عراقی صدر کے نام پیغام

اپنے پیغام میں امریکی صدر کے کہنا تھا کہ امید ہے کہ عالمی برادری انسانی جانوں کو بچانے کیلئے اپنے سابقہ تنازعات سے پرہیز کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آج امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" نے عراقی صدر "عبداللطیف رشید" کے نام ایک پیغام ارسال کیا۔ جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں صدیوں سے جاری تصادم کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔ عراق کے صدارتی دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے امریکی صدر کے اس پیغام کی تفصیلات بیان کیں۔ بیان میں بتایا گیا کہ بغداد کے صدارتی محل میں امریکی ناظم الامور "جاشوا ہیرس" نے عبداللطیف رشید سے ملاقات کی۔ جس میں امریکہ اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور دونوں اقوام کے مفاد میں تعاون کو وسعت دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ علاقائی و بین الاقوامی صورت حال بھی اس ملاقات میں گفتگو کا محور رہی۔

انہوں نے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایسے مشترکہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا جس کے ذریعے خطے میں امن و استحکام قائم ہو سکے۔ اس دوران جاشوا ہیرس نے عراقی صدر کو ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام بھی پہنچایا، جس میں امریکی صدر نے اپنے عراقی ہم منصب سے تقاضا کیا کہ وہ خطے اور دنیا میں ہمارے شہریوں کے روشن مستقبل کی ضمانت حاصل کرنے میں ہماری مدد کریں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ امریکی صدر، اسرائیل کے جنگی جرائم میں برابر کے شریک ہیں اس کے باوجود انہوں نے علاقائی تنازعات کے خاتمے کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ عالمی برادری انسانی جانوں کو بچانے کے لئے اپنے سابقہ تنازعات سے پرہیز کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا کا پہلا امن ایوارڈ امریکی صدر ٹرمپ کے نام
  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کا اعلان کردیا گیا
  • امریکی صدر ٹرمپ کو فیفا کے پہلے امن ایوارڈ سے نواز دیا گیا
  • فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن ایوارڈ کا اعزاز دے دیا
  • یوکرین کے علاقے دونباس پر قبضہ کرکے رہیں گے: روسی صدر کی دھمکی
  • علاقائی صورتحال پر ڈونلڈ ٹرمپ کا عراقی صدر کے نام پیغام
  • چاہے فوج کا استعمال کرنا پڑے یوکرینی علاقوں کو روس میں شامل کریں گے؛ پیوٹن
  • روس یوکرین کے ساتھ جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • خوشامد کی انتہا، روسی صدر کی آمد سے قبل ہی بھارت میں پیوٹن کی پوجا شروع
  • روس یوکرین کے ساتھ جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے: ٹرمپ