ویب ڈیسک : وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت سٹوڈنٹس میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ۔  

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ “انتظار ختم ہونے والا ہے! تیاری کر لیجیے، لیپ ٹاپ تقسیم کا بڑا دن 30 اکتوبر کو اسلام آباد میں، اس کے بعد ہم ملک کے دیگر علاقوں میں بھی آئیں گے۔”

وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا مقصد طلبہ کو تعلیم اور مہارت کے لیے جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اسلام آباد میں افتتاحی تقریب کے بعد لیپ ٹاپ کی تقسیم دوسرے شہروں اور صوبوں میں بھی جاری رہے گی۔حکومتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ مکمل شیڈول اور علاقائی تقسیم کا پلان جلد جاری کیا جائے گا۔

پاکستان کا غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر اظہار مذمت؛ جنگ بندی معاہدے پر عمل کا مطالبہ

اسلام آباد میں منعقد کی گئی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزراء اور مختلف جامعات کے سٹوڈنٹس شریک ہوں گے۔

یہ منصوبہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کا فلیگ شپ اقدام ہے، جس کے تحت نوجوانوں میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا، ٹیکنالوجی تک رسائی بہتر بنانا اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بااختیار بنانا شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرحلے میں ہزاروں طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ

پڑھیں:

وزیراعظم کا ڈیجیٹل پاکستان وژن؛ شہباز شریف آج آئی ٹی پروگرام کا اجرا کریں گے

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے سلسلے میں آئی ٹی پروگرام کا اجرا آج کریں گے۔

ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت  آئی ٹی پروگرام کا اجرا آج ہوگا، جس کا باضابطہ افتتاح  وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ پروگرام کا مقصد ملک میں جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ترقی اور ڈیجیٹل معیشت کا فروغ ہے۔

پروگرام کے تحت وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو خطے میں آئی ٹی کی ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر اجاگر کیا جائے گا۔ یہ آئی ٹی پروگرام نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا، جس کے اجرا سے ملک میں آئی ٹی انڈسٹری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگا۔

اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب میں وفاقی وزرا، آئی ٹی ماہرین اور اسٹارٹ اپ نمائندگان شریک ہوں گے۔ وزیراعظم پروگرام کے اجرا کے موقع پر ڈیجیٹل پاکستان کے وژن پر روشنی ڈالیں گے۔

حکومت کا عزم ہے کہ آئی ٹی کے فروغ کے ذریعے قومی معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کی جائے۔ نئے پروگرام کے تحت فری لانسنگ، ای کامرس اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں سہولیات پیدا ہوں گی۔ نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

اس سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پر آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کے لیے جامع پالیسی فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔ پروگرام کا اجرا ڈیجیٹل پاکستان وژن کے اہداف کی تکمیل کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کنگ سلمان ریلیف کے زیراہتمام کھجوریں تقسیم کرنے کے پروگرام کا باضابطہ آغاز
  • ٹی ایم سی ناظم آباد، پوزیشن ہولڈر طلبہ میں لیپ ٹاپ و اسناد تقسیم
  • وزیراعظم انسداد ہیپاٹائٹس پروگرام، مصر کا پاکستان کو ادویات کا عطیہ
  • یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں چین کے قیامِ جمہوریہ کی 76ویں سالگرہ کی پروقار تقریب، 21 طلبہ میں اسکالرشپس تقسیم
  • وزیراعظم کا ڈیجیٹل پاکستان وژن؛ شہباز شریف آج آئی ٹی پروگرام کا اجرا کریں گے
  • وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں میں تربیت کے لیے خصوصی پروگرام کا آغاز
  • نوجوانوں کیلئے اسپیشلائزڈ ڈیجیٹل اسکلز پروگرام کا آغاز
  • کامسیٹس یونیورسٹی کا 40 واں کانووکیشن: بین الاقوامی طلبہ سمیت ہزاروں کو ڈگریاں اور میڈلز تقسیم
  • نوجوانوں کیلئے سپیشلائزڈ ڈیجیٹل اسکلز پروگرام کا آغاز