پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے، امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم کو خبردار کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
واشنگٹن ( نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نریندر مودی سے ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی، تجارت سمیت کئی اہم امور پر بات چیت کی گئی، تجارت کے ذریعے معاملات حل کر رہا ہوں، بھارت روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا۔
وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، پاک بھارت جنگ میں7 طیارے گرائے گئے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں، زیادہ تر جنگیں تجارت کے ذریعے رکوائیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بالآخرکار "کوئی امن انعام" تو ٹرمپ کے ہاتھ لگا!
گو کہ یہ "امن انعام" وہ "امن انعام" نہ تھا کہ جسکے لئے انتہاء پسند امریکی صدر کیجانب سے ایڑی چوٹی کا زور لگایا گیا تاہم "کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے" کے مصداق "کوئی امن انعام" تو ٹرمپ کے ہاتھ لگا! اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ملکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اولین "فیفا امن انعام" (FIFA Peace Prize) جیت لیا ہے کہ جو عالمی فٹ بال گورننگ باڈی (فیفا) کی جانب سے واشنگٹن میں ورلڈ کپ ڈرا کی تقریب کے دوران پیش کیا گیا۔ ایک ماہ قبل جب فیفا نے اس انعام کے قیام کا اعلان کیا تھا تب اس کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد اُن افراد کو انعام دینا ہے جنہوں نے "امن کے لئے غیر معمولی اقدامات" کئے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ ایوارڈ، ناروے کی "نوبل امن کمیٹی" کی جانب سے اکتوبر میں ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے "امن انعام" سے محروم کر دیئے جانے کے صرف چند ہفتوں بعد ہی منظر عام پر آیا ہے۔
اس حوالے سے فیفا کے صدر جیانی انفانتینو (Gianni Infantino) نے کینیڈی سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس میں منعقدہ ورلڈ کپ ڈرا کے موقع پر یہ ایوارڈ ذاتی طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کیا۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جیانی انفانتینو کو "کھیلوں میں ایک زبردست لیڈر" قرار دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعوی بھی کیا کہ فیفا نے "اصلی ٹرافی" مجھے دے دی ہے جبکہ اس فائنل کے لئے ایک نئی ٹرافی بنائی گئی ہے (جو چیلسی نے جیتی)!