مودی کو بتادیا ہے کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو بتادیا ہے پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔
صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے دیوالی کے موقع پر ٹیلی فون پر تجارت کے علاوہ کئی دیگر امور پر بھی بات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ دیر پہلے بھارتی وزیراعظم سے تفصیلی گفتگو ہوئی، تجارت کے ذریعے معاملات حل کررہا ہوں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین اور یورپی ممالک نے برسوں سے امریکا پر سخت محصولات عائد کئے، کسٹم ڈیوٹی ہماری قومی سلامتی کے تحفظ کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ محصولات کے بغیر امریکی معیشت گرے گی، ٹرمپ نے بتایا کہ بھارت روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ٹر مپ ماضی میں مودی کے قریب اب فیلڈ مارشل کے گرویدہ : امریکی چینل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی عسکری و سفارتی حکمت عملی نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کردیا۔ پاکستان کی مثبت حکومتی اور عسکری سفارت کاری نے خطے میں پاکستان کی اہمیت مزید بڑھا دی۔ پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ امریکی ٹی وی سی این این نے بھی پاک امریکا قریبی اور سٹرٹیجک تعلقات کا اعتراف کرلیا۔ تجزیہ کار فرید زکریا نے کہا کہ "امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا اور بھارت کے مابین پالیسی کا رخ اچانک بدل دیا"۔ پہلے دور حکومت میں بھارتی وزیراعظم کے قریب سمجھے جانے والے ٹرمپ اب فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے گرویدہ ہیں۔ مصر کانفرنس میں ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اپنا "پسندیدہ فیلڈ مارشل" قرار دیا۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون بھی بڑھ رہا ہے۔ جولائی میں امریکا اور پاکستان نے ٹیرف معاہدہ کیا اور پاکستانی تیل کے ذخائر پر مشترکہ تعاون کا اعلان کیا۔ امریکا نے یہ محسوس کیا ہے کہ پاکستان ایک مؤثر عسکری شراکت دار ہے۔ اسی عسکری صلاحیت نے سعودی عرب کو بھی متاثر کیا، جس نے حال ہی میں پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا۔ پاکستان کی سفارتی اور عسکری کامیابی نے پاکستان کی عالمی شناخت مستحکم کردی۔