5 مقدمات میں خرم شیر زمان کی ضمانت منسوخی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ9نو مئی، اشتعال انگیز تقریر اور پولیس موبائل نذر آتش کرنے کے 5 مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت نے خرم شیرزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کازبانی حکم جاری کردیا، ملزم خرم شیرزمان زبانی حکم کے کچھ دیربعد عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے تحریری معافی مانگنے پر ضمانت منسوخی کاحکم واپس لے لیا۔ عدالت کاکہنا تھا کہ آئندہ وقت پرپیش نہیں ہوئے توکوئی رعایت نہیں ملے گی، حلیم عادل شیخ، راجا اظہر و دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے استغاثہ کے گواہوں کی عدم حاضری پر عدالت کا اظہار تشویش کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش ہونے کی ہدایت،سانحہ نو مئی کے مقدمے میں شریک ملزم فیضان کی درخواست ضمانت منظور کی ،عدالت نے عدم پیشی پر ملزم فیضان کی ضمانت منسوخ کردی تھی،عدالت نے مقدمات کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عدالت نے
پڑھیں:
عدالت عظمیٰ ‘سپر ٹیکس کیس سے متعلق وکیل کے دلائل مکمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251022-01-10
اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستو ں پر سماعت آج تک ملتوی کرتے ہوئے ایف بی آر حکام سے استفسار کیا ہے کہ ٹیکس 18 ماہ کی اسٹیٹمنٹ پر لگے یا 12 ماہ پر؟۔ ایف بی آر حکام نے کہا کہ اسپیشل ہو یا ریگولر ٹیکس 12 ماہ کی اسٹیٹمنٹ پر ہی لگتا ہے۔ ٹیکس پیئرز کے وکیل عدنان حیدر کے دلائل مکمل ہو گئے۔ ٹیکس پیئرز کے وکیل نے کہا کہ ایف بی آر مجھ سے 2023 کے قانون کے مطابق ٹیکس لے رہا ہے، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ واضح نہیں کر پا رہے ہیں کہ کیسے ٹیکس لگ رہا ہے۔ وکیل نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ اگر چارج لگانا ہو تو اسی سال کا لگایا جائے اور استثنیٰ بھی دیا جائے، تمام کیسز کا فیصلہ اسی بینچ نے ہی کرنا ہے تو ٹریبونل کے کیسز بھی سن لے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آئینی بینچ نے ٹیکس سے متعلق تشریح کے کیسز سننے ہیں، یہ بینچ191 اے کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا، سپرٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت آج دوبارہ ہو گی۔