نرگس کی مکہ مکرمہ میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات؛ دعا کریں بار بار اللہ کے گھر آؤں
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
ماضی کی معروف اسٹیج رقاصہ اور اداکارہ نرگس نے اپنے بیوٹی پارلر میں کام کرنے والی تمام خواتین کو اپنے ہمراہ عمرہ کروایا۔
نرگس نے نیکی کے اس سفر کے دورام ممتاز اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے بھی مکہ مکرمہ میں ملاقات کی۔
اداکارہ نرگس کی زندگی میں تبدیلی اور مذہب کی جانب بڑھتے ہوئے رجحان میں مولانا طارق جمیل کا اہم کردار رہا ہے۔
انسٹاگرام پر نرگس نے مولانا طارق جمیل سے ہونے والی ملاقات کی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ برقع پہنے ہوئے ہیں اور بالکل ایک الگ شخصیت نظر آ رہی ہیں۔
اس ویڈیو میں نرگس نے بتایا کہ میری خوش قسمتی تھی جب میں نے اپنا پہلا حج 2006 میں مولانا طارق جمیل صاحب کے ساتھ کیا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Ghazala Idrees (@nargisjiofficial)
نرگس نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید بتایا کہ آج کافی عرصے کے بعد دوبارہ طارق جمیل صاحب سے ملاقات ہوئی۔
نرگس کے بقول انھوں نے مولانا طارق جمیل کا بیان سنا اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے، جسے میں اپنی عملی زندگی کا حصہ بناؤں گی۔
اس موقع پر اداکارہ نرگس نے مولانا طارق جمیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرے سر پر شفقت بھرا ہاتھ رکھا اور مذہب سے روشناس کرایا۔
اداکارہ نے مولانا طارق جمیل سے درخواست کی کہ آپ میرے لیے، میری اولاد اور میرے شوہر کے لیے خاص دعا کر دیں۔
جس پر مولانا صاحب نے دعا کرائی اور ساتھ نرگس سے کہا کہ آپ نے اپنے بیوٹی پارلر کے عملے کو حج اور عمرہ کروایا ہے۔ یہ بہت نیک کام کیا ہے۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ اللہ آپ کو دین پر چلنے کی مزید استقامت اور توفیق دے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مولانا طارق جمیل سے
پڑھیں:
مکہ مکرمہ کی شاندار فضائی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
مکہ مکرمہ کی شاندار فضائی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔تصویر بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے تقریباً 400 کلومیٹر بلندی سے لی گئی، مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کو خلا سے بھی ایک روشن نقطے کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ناسا کے خلا باز ڈان پیٹٹ نے یہ منظر ایکس پر شیئر کیا، تصویر میں خانہ کعبہ کا روشن نقطہ خلائی نظارے میں واضح ہے۔یہ منظر سٹیشن کی کاپولا ونڈو سے ہائی ریزولوشن نِکون کیمرے کی مدد سے قید کیا گیا، سوشل میڈیا صارفین نے تصویر کو ’’روحانی اور حیرت انگیز‘‘ قرار دیا۔خلا سے دیکھے جانے والا یہ منظر مکہ مکرمہ کی اہمیت اجاگر کرتا ہے، ناسا کے مطابق یہ تصاویر سائنس اور مذہبی دلچسپی دونوں کے لیے اہم ہیں۔تصویر نے دنیا بھر میں مسلمانوں میں خوشی اور تجسس کی لہر دوڑا دی۔