ایران نے ٹرمپ کی جوہری مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی پیشکش کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکا کی مداخلت ایران کے اندرونی اور دفاعی معاملات میں کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق آیت خامنہ ای نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے ایران کی جوہری صنعت تباہ کر دی، بہت خوب، خواب دیکھتے رہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے لیے یہ محض ایک خواب ہے کیونکہ ایران اپنی سائنسی اور دفاعی صلاحیتوں میں روز بروز مضبوط ہوتا جا رہا ہے، اگر کوئی معاہدہ دباؤ یا زبردستی کے تحت ہو تو وہ ڈیل نہیں بلکہ غنڈہ گردی کہلاتی ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کی بنیاد عزت و وقار پر ہونی چاہیے، نہ کہ دھمکیوں اور اقتصادی دباؤ پر، ایران کا جوہری پروگرام پرامن توانائی کے حصول کے لیے ہے اور مغربی طاقتوں کے الزامات بے بنیاد اور سیاسی مقاصد پر مبنی ہیں۔
خیال رہےکہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے پانچ دور مکمل ہو چکے ہیں، یہ مذاکرات جون میں ہونے والی 12 روزہ فضائی جنگ کے بعد ختم ہوئے تھے، جس دوران امریکی اور اسرائیلی افواج نے ایران کی مختلف جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ اگر واشنگٹن تہران کے ساتھ امن معاہدہ کر لے تو یہ ان کی انتظامیہ کے لیے ایک بڑی کامیابی ہوگی،
یاد رہےکہ حماس کی جانب سے تو جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے لیکن اسرائیل نے اپنی دوغلی پالیسی اپناتے ہوئے 22 سال سے قید فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کو رہا کرنے سے انکاری ظاہر کی ہے اور اسرائیل کے متعدد وزیر اپنی انتہا پسندانہ سوچ کے سبب صبح و شام فلسطینی عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امریکی صدر
پڑھیں:
ٹرمپ نے اے آئی ویڈیو میں خود کو بادشاہ بنا کر امریکی مظاہرین پر ’کچرا‘ برسا دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک نئی اے آئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں جنگی طیارہ اڑاتے ہوئے مظاہرین پر گندگی پھینکتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں ٹرمپ نے بادشاہوں کی طرح سر پر ایک سنہری تاج بھی پہنا ہوا ہے۔
یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں "نو کنگز" کے نام سے بڑے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جن میں 2,700 سے زائد شہروں میں لاکھوں افراد شریک ہیں۔ صرف شکاگو میں ہی تقریباً ڈھائی لاکھ مظاہرین نے احتجاج میں حصہ لیا۔
یہ مظاہرے تارکینِ وطن کی جبری بے دخلی، فوج کی تعیناتی اور صدر ٹرمپ کی سخت گیر پالیسیوں کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی حکومت آمرانہ طرزِ عمل اختیار کر رہی ہے اور جمہوری اقدار کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
Trump posted an AI video of himself wearing a crown and dumping shit from a “King Trump” jet on No Kings protesters. pic.twitter.com/SnnES2r2Ao
— Infina Alerts (@InfinaAlerts) October 19, 2025مظاہروں کے ردِعمل میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ خود کو بادشاہ تصور نہیں کرتے۔ تاہم، ریپبلکن رہنماؤں نے ان احتجاجوں کو "امریکا مخالف مہم" قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
ٹرمپ کی جانب سے پوسٹ کی گئی 21 سیکنڈ کی ویڈیو میں انہیں طیارہ اڑاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور جیسے ہی وہ مظاہرین کے اوپر سے گزرتے ہیں، ان پر کچرا پھینکنے کا منظر پیش کیا گیا ہے، جس کے بعد ویڈیو میں ہجوم میں افراتفری دکھائی دیتی ہے۔
یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کی گئی ہے اور ٹرمپ کے مخالفین نے اسے "توہین آمیز اور اشتعال انگیز" قرار دیا ہے، جبکہ ان کے حامیوں نے اسے "طنزیہ مزاح" کہا ہے۔