Al Qamar Online:
2025-12-06@01:47:25 GMT

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کا ایک حصہ کیوں گرایا؟

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کا ایک حصہ کیوں گرایا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں ایک بڑے تعمیراتی منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے اس کا ایک حصہ منہدم کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حصے کو گرا کر ایک شاندار اور وسیع بال روم (Ballroom) تعمیر کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف سرکاری تقاریب، عشائیے اور بین الاقوامی مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اندرونی حصے میں جاری یہ تعمیراتی کام ٹرمپ کی ذاتی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت گرائے گئے حصے کا ملبہ ہٹایا جا چکا ہے اور نئی تعمیر کا ڈیزائن بھی حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ بال روم وائٹ ہاؤس کی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا اور جدید سہولیات سے آراستہ ہال ہوگا، جہاں سینکڑوں مہمانوں کو بیک وقت مدعو کیا جا سکے گا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں وضاحت کی کہ انہیں وائٹ ہاؤس کی تاریخی عمارت سے گہری وابستگی ہے اور وہ اس کے مرکزی حصے کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ توسیعی منصوبہ وائٹ ہاؤس کی شان میں اضافہ کرے گا اور اسے مزید دلکش بنائے گا۔

تاہم امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جس پیمانے پر یہ تعمیراتی کام کیا جا رہا ہے، اس سے خدشہ ہے کہ وائٹ ہاؤس کی مرکزی عمارت بھی کسی حد تک متاثر ہو سکتی ہے، کیونکہ منصوبے کے نقشے میں عمارت کے اہم داخلی حصوں کے قریب توڑ پھوڑ کی نشاندہی کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: وائٹ ہاؤس کی

پڑھیں:

اسٹیو وٹکوف کی کریملن میں پیوٹن سے طویل ملاقات

امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کریملن میں روسی صدر پیوٹن سے تین گھنٹے طویل ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان یوکرین روس تنازع کے خاتمے کے ممکنہ طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیئرڈ کشنر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین کی صورتِ حال پیچیدہ ہے، مسئلہ حل کرنا آسان نہیں، 8 جنگیں رُکوا چکا نویں ختم ہونے والی روس یوکرین جنگ ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر ٹرمپ کو فیفا کے پہلے امن ایوارڈ سے نواز دیا گیا
  • فیفا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن ایوارڈ کا اعزاز دے دیا
  • غزہ منصوبے پر عمل درآمد کا اگلا مرحلہ جلد شروع ہوگا؛ ٹرمپ کا اعلان
  • ’’ایئر انڈیا طیارہ دانستہ طور پر گرایا گیا‘‘ ٹیلیگراف رپورٹ میں بڑے انکشافات
  • غیر اخلاقی ویب سائٹ کے سابق مالک کی روسی آئل کمپنی خریدنے میں دلچسپی کیوں؟
  • ایئر انڈیا طیارہ ’جان بوجھ کر‘ گرایا گیا، دی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں بڑے انکشافات
  • یوکرین جنگ؛ ٹرمپ تجاویز پر روس اور امریکا کے مذاکرات بے نتیجہ ختم
  • یوکرین کی صورتِ حال کا حل آسان نہیں، ٹرمپ
  • اسٹیو وٹکوف کی کریملن میں پیوٹن سے طویل ملاقات
  • صدر ٹرمپ رواں ہفتے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل ڈرا میں شریک ہوں گے، وائٹ ہاؤس