بزرگ عالمِ دین اور سماجی کارکن مولانا حافظ پیر شبیر احمد انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: جمعیۃ علماء ہند کے تلنگانہ و آندھرا پردیش کے صدر ممتاز عالمِ دین اور سماجی کارکن مولانا حافظ پیر شبیر احمد کا انتقال کرگئے۔
مولانا حافظ پیر شبیر احمد نے متحدہ آندھرا پردیش کی قانون ساز کونسل کے رکن کی حیثیت سے انہوں نے مسلمانوں کے تعلیمی، سماجی اور معاشی مسائل کے حل کے لیے موثر آواز بلند کی۔
جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے امیر محمد اظہرالدین نے مولانا حافظ پیر شبیر احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ایک مخلص، باعمل اور انسان دوست عالم دین تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی دین کی خدمت، ملت کی رہنمائی اور انسانیت کی بھلائی کے لیے وقف کر دی تھی۔
قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
اظہرالدین نے کہا کہ مولانا کی شخصیت اخلاص، علم، تقویٰ اور استقامت کا نمونہ تھی، وہ جمعیت العلماء ہند کے پلیٹ فارم سے کئی دہائیوں تک نہ صرف تلنگانہ و آندھرا بلکہ پورے ملک میں دینی، تعلیمی، اصلاحی اور سماجی سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے۔
مولانا مرحوم نے رکن قانون ساز کونسل اور حج کمیٹی کے صدرنشین کی حیثیت سے بھی مسلمانوں کے مسائل کے حل میں سرگرم کردار ادا کیا۔ انہوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی، ملی اتحاد اور دین اسلام کے فروغ کے لیے جو خدمات انجام دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
علی ظفر کو امریکا میں ’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا
اظہرالدین نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا کی رحلت سے ملت اسلامیہ ایک بڑے رہنما، شفیق بزرگ اور بے لوث قائد سے محروم ہو گئی ہے اور ان کا خلا آسانی سے پُر نہیں ہو سکے گا۔
مولانا کے صاحبزادے پیر ارشاد احمد ناصر یوتھ کانگریس کے سینئر رہنما ہیں اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی امور کے قومی کنوینر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، ایک اور فرزند پیر منیر جابر بھی حیدرآباد یوتھ کانگریس کے متحرک قائدین میں شمار ہوتے ہیں۔
پریکٹس میں آنکھ پر گیند لگی، ڈاکٹر نے کہا کئی ماہ کرکٹ نہیں کھیل سکوں گا؛ آصف آفریدی
مولانا کے بیٹے حافظ پیر خلیق احمد کے مطابق نمازِ جنازہ سنتوش نگر میں ادا کی گئی، ان کی رحلت پر ریاست بھر میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے، اور مختلف دینی، ملی اور سیاسی تنظیموں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
پڑھیں:
حیدرآباد ،سماجی تنظیم کے تحت ریلی نکالی جارہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز