اسپیشل سینٹرل جج اسلام آباد نے فراڈ کیس میں خاتون اور مرد ملزم کی ضمانت خارج کر دی جس پر ملزمہ عدالت سے فرار ہوگئی ۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاسنگ اتھارٹی میں مبینہ فراڈ کیس میں جج سینٹرل ایف آئی اے ہمایوں دلاور نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم پٹواری ذاکر حسین کو عدالت سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ خاتون ملزمہ عظمیٰ بتول عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ ملزم ذاکر حسین ایف جی ایمپلائیز ہائوسنگ اتھارٹی میں بطور پٹواری تعینات تھا۔ الزام ہے کہ ملزم نے جی 14/3 کی سپلیمنٹری ایوارڈ میں جعلی شریک مالکان کا اندراج کیا۔ مبینہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کو پلاٹس جاری کئے گئے اور مبینہ جعلسازی سے اصل مالکان کے حقوق متاثر ہوئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عدالت سے

پڑھیں:

سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج

لاہور:

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ 

عدالت نے ملزم عمر ایوب کی ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیں، عدالت نے عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کی، عمر ایوب کے خلاف تھانہ گلبرگ، ماڈل ٹاؤن اور نصیر آباد میں مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مبینہ زیادتی کے ملزم پولیس سپاہی کے حق میں فیصلہ آنے پر خاتون نے خود کو آگ لگا دی
  • بینک فراڈ کیس میں نادیہ حسین کے شوہر کو عدالت سے ریلیف!
  • ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ کے ساتھ عدالت کے غیرمنصفانہ رویے پر وکلا کا ہڑتال کا اعلان
  • 9 مئی کیس: عمر ایوب کی  تین مقدمات میں ضمانت خارج
  • آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  
  • سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج
  • سانحہ 9مئی کے تین مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج
  • سانحہ 9نو مئی کے تین مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج
  • سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج
  • اوکاڑہ: خاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم بس ڈرائیور گرفتار