City 42:
2025-10-21@11:03:10 GMT

عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

ویب ڈیسک : اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

سینئر سول جج مبشر حسن چشتی کی عدالت نے کیس کی سماعت کی لیکن سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

ان کی مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے، 28 اکتوبر کو کیس آئندہ سماعت مقرر کی گئی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ کے خلاف بہارہ کہو تھانہ میں مقدمہ درج ہے۔

قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے جولائی سے اب تک کئی بار علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں لیکن سابق وزیراعلیٰ عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

دس ستمبر کو بھی اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور انہیں 17 ستمبر کو عدالت میں گرفتار کرکے پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔

عدالتی حکم کے بعد سابق وزیراعلیٰ کے وکیل راجہ ظہور الحسن پیش ہوئے اور عدالت سے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی لیکن جج نے وارنٹ منسوخی سے انکار کرتے ہوئے ملزم کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

علی ظفر کو امریکا میں ’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا

عدالت نے آج سماعت کے دوران وکیل کی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری سابق وزیراعلی عدالت نے

پڑھیں:

سنگجانی جلسہ کیس : عمر ایوب ، زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹ جاری 

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے پر درج مقدمات میں عمر ایوب اور زرتاج گل سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عمر ایوب، زین قریشی زرتاج گل اور علی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔شیر افضل مروت کی طرف سے کیس ٹرانسفر کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے شیر افضل مروت کی درخواست پر نوٹسز جاری کر کے دلائل طلب کر لیے۔عدالت نے کیس کی سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
  •  اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
  • علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے پھر وارنٹ گرفتاری جاری
  • علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • سنگجانی جلسہ کیس : عمر ایوب ، زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹ جاری 
  • انسدادِ دہشتگردی عدالت سے پی ٹی آئی وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری، خاور مانیکا تشدد کیس بھی زیرِ سماعت
  • خاور مانیکا پر تشدد کیس: پی ٹی آئی وکلا کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم