Jang News:
2025-12-06@19:15:08 GMT

کراچی میں باپ نے 2 بچیوں کے گلے کاٹ دیے

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

کراچی میں باپ نے 2 بچیوں کے گلے کاٹ دیے

’جیو نیوز‘ گریب

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کوثر نیازی کالونی میں باپ نے دو بچیوں کے گلے کاٹ دیے۔

پولیس کے مطابق ملزم اکبر ولد عبدالستار کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں مبتلا تھا، ملزم پر مختلف کمیٹیوں کے واجبات تھے جنہیں وہ بیروزگاری کے باعث ادا نہ کر سکا۔

مقتولہ زینب اور عالیہ کی عمریں 10 اور 11 سال تھیں، گرفتار ملزم کی 5 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ حیدری مارکیٹ عدیل احمد نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح 7 بجے کے بعد واقعے کی اطلاع ملی، موقع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا، تفتیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کا کہنا ہے کہ بیروزگاری سے تنگ آکر دونوں بچیوں کو قتل کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پنجاب: مطلوب ملزم انٹرپول کے ذریعے مسقط سے گرفتار

---فائل فوٹو 

پنجاب کے شہر حافظ آباد میں مطلوب ملزم کو انٹرپول کے ذریعے مسقط سے گرفتار کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفس (ڈی پی او) حافظ آباد کے مطابق ملزم منشیات فروشی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2022ء میں ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مبینہ ڈاکو کو جلانے کے الزام میں 4 افراد گرفتار
  • پنجاب: مطلوب ملزم انٹرپول کے ذریعے مسقط سے گرفتار
  • کراچی میں شہریوں سے موبائل چھین کر آن لائن فروخت کرنے والا منظم ڈکیت گروہ گرفتار
  • کراچی، خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتار
  • خاتون خالی بس میں ڈرائیورکی ہوس کا شکار بن گئی،ملزم گرفتار
  • کراچی میں خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: خواتین کو بلیک میل کرکے بھتا مانگنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی کی 3 علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 8 ڈاکو گرفتار
  • کراچی؛ ڈیفنس میں وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان گرفتار، گاڑی، اسلحہ، موبائل، لیپ ٹاپ برآمد